الدین الخالص قسط 2
مصنف : ابو جابر عبد اللہ دامانوی
صفحات: 275
اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار نئے نئے فرقے اور گروہ مذہب کے نام پر سامنے آرہے ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے چند مخصوص اور شاذ نظریات وعقائد سنبھال رکھے ہیں۔جو شخص ان کے نظریات سے متفق ہو،اور ان کے تعاون کرتا ہو، ان کے نزدیک وہ مومن اور اہل ایمان میں سے ہے ،اور جو ان کے عقائد ونظریات کا مخالف ہو اس پر وہ بلا سوچے سمجھے شرائط وموانع کا خیال رکھے بغیر کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور اس فتوی بازی یا کسی مسلمان کی تکفیر میں ذرا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کوئی محترم شخصیت اور مخلص مسلمان کی ذات بھی ہو سکتی ہے۔اسی طرز عمل کے گروہوں میں سے ایک کراچی کا معروف عثمانی گروہ ہے ،جو اپنے آپ کو کیپٹن مسعود الدین عثمانی کی طرف منسوب کرتاہے۔اس گروہ نے بھی بعض ایسے منفر د اور شاذ عقائد ونظریات اختیار کر رکھے ہیں ،جو امت کے اجماعی اور اتفاقی مسائل کے مخالف ہیں۔ان مسائل میں سے ایک مسئلہ عذاب قبر کا ہے۔ عثمانی گروہ قبر کے عذاب کا منکر ہے، حالانکہ قرآن وحدیث سے عذاب قبر ثابت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” الدین الخالص، دوسری قسط”محترم جناب ابو جابر عبد اللہ دامانوی صاحب کی تالیف ہے ،جس میں انہوں عثمانی گروہ کے انہی غلط اور بے بنیاد عقائد ونظریات کا رد کرتے ہوئے قرآن وحدیث سے عذاب قبر کا اثبات کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ایک ضروری وضاحت | 5 |
پیش لفظ | 6 |
نفاق کی علامتیں | 12 |
فتنہ تکیفر | 13 |
کیا کتاب الصلوۃ امام احمد بن حنبل کی | 20 |
بہتان عظیم | 25 |
مولوی جوزف کافتوی | 27 |
ایک انمول اصول | 28 |
کسی مسلم کوکافر کہنے سےانسان خود کافر ہوجاتاہے | 29 |
اسلاف پر کفر کے فتوے لگانے کی وجوہات | 38 |
کیاعمل کفر سےمرتکب کاو کافر کہا جائے گا؟ | 43 |
سرقہ | 46 |
سرقہ کی پہلی مثال | 46 |
سرقہ کی دوسری مثال | 47 |
سرقہ کی تیسری مثال | 48 |
اتحقیق کے نام سے سفید جھوٹ | 52 |
ایک اورثبوت | 62 |
امام ابخاری کی تحقیق | 66 |
حدیث حسن غریب | 72 |
مدرج روایات | 74 |
ڈاکٹر عثمانی کی بیان کردہ صحیح حدیث | 74 |
ذکر ایک خیانت کا | 77 |
ملائکہ سیاجون والی روایت | 79 |
کیا زاذن شیعہ تھے | 84 |
فاسد عقیدہ کی تائید میں روایت | 88 |
ڈاکٹر عثمانی نے بھی شیعہ روایوں کی روایات نقل کہیں ہیں | 90 |
ڈاکٹر عثمانی کے کتابچوں میں ضعیف روایات | 98 |
دم پر اجرت | 115 |
ڈاکٹر عثمانی پر ابن حزم کا فتوی | 115 |
مجہول راویوں سے ڈاکٹر عثمانی کااستدلال | 130 |
ڈاکٹر عثمانی کے افلاس علمی کےچند نمونے | 133 |
ڈاکٹر عثمانی کی ایک اور علمی خیانت | 138 |
یہ خیانت سے یاجہالت | 140 |
قرآن کریم کے خلاف | 144 |
قرآن کریم سے ایک مثال | 147 |
ڈاکٹر عثمانی کے بعض مزید جھوٹ | 148 |
ڈاکٹر عثمانی کاامام ابن تیمیہ پر بہتان عظیم | 150 |
ایک او ردھوکہ | 152 |
امام مسلم پر فتوی | 154 |
امام بخاری | 155 |
امام ابو حنیفہ | 162 |
ڈاکٹر عثمانی دائمی مشرک ہے | 167 |
ڈاکٹر عثمانی کےمتعلق نبی ﷺ کافیصلہ | 169 |
ڈاکٹر عثمانی کے متعلق علماء کرام کی آرا | 170 |
اکی طفلانہ حرکت | 190 |
عالم دین ڈاکٹر عثمانی کااعلان جہاد | 190 |
موصوف کامناظرے سے فرار | 192 |
ایک نیا انکشاف | 198 |
ڈاکٹر عثمانی اسماء الرجال کے میزان میں | 202 |
ڈاکٹر عثمانی کی پیروی کرنےوالے سب مشرک ہیں | 203 |
جاہل مفتی | 207 |
قائد فتنہ | 210 |
مسئلہ عذاب قبر | 211 |
حیاۃ فی القبر | 212 |
قبر | 217 |
بزرخی قبر | 217 |
میت | 230 |
ایک اہم نکتہ | 232 |
اکی اور طرز سے | 233 |
ڈاکٹر عثمانی سے ایک سوال | 234 |
عذاب قبراو رامام بخاری | 234 |
تین زندگیاں اور تین موتیں | 239 |
امام ابن خزیمہ کی وضاحت | 246 |
ایک اور طرز سے | 247 |
استثنائی حالت | 249 |
میت پر راحت یاعذاب کے اثرات کاظاہرہ ہونا | 251 |
اعتراضات کاایک جائزہ | 255 |
حضرت عائشہ کی روایت سے غلط | 255 |
استدلال کاجواب | 255 |
سمندر یادریا میں ڈوبنے والے شخص کامعاملہ | 259 |
خاکتر شاہ شخص کامعاملہ | 259 |
جس شخض کو مچھلی یا درند ہ کھا جائے اس کامعاملہ | 260 |
بوڑھا انسان | 2666 |
عقلی ڈھکو سلون کی مثالیں | 267 |
امام بخاری امام احمدبن حنبل کے لیے دعا کرتے ہیں | 269 |
بلاعنوان | 270 |
جماعۃ المسلمین کے قیام کےاغراض ومقاصد | 271 |