البرھان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ

البرھان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ

 

مصنف : عبد الرحمن

 

صفحات: 650

 

عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم لٹریچر کی ضرورت ہے وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے  وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ زیرنظرکتاب’’البرہان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ‘‘ جناب عبد الرحمن صاحب کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع  میں  ایک شاہکار ، دلائل وبراہین کا   خزینہ اور عیسائیت کی حقیقت تک پہنچنے کاسفینہ ہے۔فاضل مصنف نے  عیسائیت کے قدیم   وجدید مراجع  وامہات  الکتب سے استفادہ کر کے  تحقیقی انداز میں اسے مرتب کیا ہے  اور بڑے عمدہ انداز میں  اس کتاب میں مسیحیت کے تقریباً  تمام چنیدہ مسائل کوزیر بحث لاکر نا صرف ان کی  حقیقت کو واضح کرنے کی ایک خوبصورت سعی کی ہے بلکہ سیدنا مسیح﷤ کی پیش کردہ تعلیمات کی روشنی میں مسیحیت کی  اصلاح کی ممکنہ کوششوں کوبھی بروئے کار لائےہیں  ۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے  غیرمسلموں کی رشدوہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اہل کتاب کی کتب مقدسہ کا مطالعہ کیوں ضروری ہے؟ 17
مسیحی اصطلاحات 19
سچے دین کی نشانیاں۔ پادری فانڈر کے مطابق 21
فانڈر کی کتاب میزان الحق میں مذکورمعیار پر بائبل اور عیسائیت کی تحقیق 27
پادری برکت اللہ کے مقرر کردہ معیار پر دین اسلام اور عیسائیت کےسچے ہونے کی تحقیق 32
سچے نبی کی نشانیاں۔ اسلام کے مطابق 38
بائبل کے مطابق سچے نبی کی نشانیاں 39
بائبل میں جھوٹے نبی کی نشانیاں 39
اسلام کے مطابق سچی کتاب کی نشانیاں 40
سچے نبی کی نشانیوں کا ثبوت کیسے فراہم کیا جائے گا 40
سچی کتاب کی نشانیاں بمطابق کیتھولک کلیسیا 40
بڑے عیسائی علماء کے مطابق سچے دین سچے نبی  اور سچی کتاب کی نشانیاں 41
ڈاکٹر پیٹرسن سمائتھ 41
ڈاکٹر کرسچین ٹرال 49
ڈاکٹر مرقس ڈاڈز 45
پادری فورمین 50
مسیحی عقائد 51
عیسائیت کی تعریف 51
عقائد کا خلاصہ 51
تفصیلی عقائد 52
مسیحی کلمہ 52
رسولوں کا عقیدہ 52
تبصرہ از مصنف 53
نقایہ کا عقیدہ 53
متن 54
اثنا سیس کا عقیدہ یا اثناسی عقیدہ 54
متن 55
عقیدہ ساز کونسلیں 58
مسیحی عقائد بائبل سے ثابت نہیں ہیں 61
عیسائیت قبول کرنے والے سابقہ مسلمانوں کے استدلال کا جواب 66
بائبل میں غیر خدا پر لفظ اللہ، خدا، الٰہ، رب، روح اور کلمہ کا اطلاق 70
خدا، اللہ،الٰہ 70
رب:روح، روح اللہ 71
لفظ روح منہ کا اطلاق قرآن مجید میں 72
لفظ کلمہ اور کلمات کا اطلاق قرآن مجید میں 72
سیدنا عیسیٰ ﷤ کلمۃ اللہ 73
لفظ کلمہ کا اطلاق بائبل میں 74
تثلیث 76
عیسائیت سے پہلے تثلیثی مذاہب 80
بدھ مت میں بدھ، دھر اور سنگھا کی تثلیث تھی 80
تثلیث کو بطور عقیدہ کیسے تسلیم کیا گیا 82
نقایہ کی کونسل منعقدہ 325ء 82
قسطنطنییہ کی کونسل منعقدہ 381ء 82
خلقید ونیہ کی کونسل منعقدہ 451ء 82
تثلیث کے حق میں مسیحی دلائل 86
جمع تعظیمی کی بحث 90
تثلیث کا رد 93
تثلیث کا عقلی رد 95
فلسفہ کی رو سے عقیدہ تثلیث کارد 97
تثلیث اور دوسرے عیسائی عقائد پر فیصلہ کن تبصرہ 98
بت پرستوں کی تثلیث اور مشرکانہ رسوم عیسائی مذاہب میں یعنی تاریخ تثلیث 99
یسوع کی موت کے واقعات کہاں سے اخذ کیے 100
نوید ختم الرسولﷺ 102
جمع القرآن والا احادیث 146
دور نبوی میں تدوین قرآن 146
قرآن مجید کے بارے میں شیعہ علماء کا عقیدہ 157
غیر مسلم علماء کی رائے 163
کتابت حدیث وجمع روایات 166
صحابہ﷢ کے عمل سے ثبوت 170
صحابہ﷢ کا تمام احادیث لکھنا 171
خلفائے راشدین کا عمل 171
احادیث لکھنے سے منع کرنے کا حکم پہلے تھا پھر منسوخ ہو گیا 172
حضورﷺ پر اعتراضات کا جواب 174
حضورﷺ خدا کے سچے رسول۔ عیسائی علماء کا اعتراف 211
بائبل اور انبیائے کرام﷩ 213
بائبل کیا ہے؟ 218
تحقیق بائبل۔ بائبل کی کتابوں کے مصنفین ،سن تالیف، استنادی حیثیت، کیتھولک بائبل اور قاموس الکتاب کی روشنی میں 223
نیا عہد نامہ، مصنفین،سن تالیف، استناد ی حیثیت، کیتھولک بائبل اور قاموس الکتاب کی روشنی مں 232
فیصل کن بات 241
متروک کتابیں 244
بائبل کے گم ہونے کی زمانی ترتیب 255
موجودہ ترتیب بائبل پر عیسائی علماء کا تبصرہ 258
تحریف بائبل کے ثبوت 260
بائبل میں نسخ کا ثبوت 282
کتب بائبل کی تحقیق۔ ماخذ۔ یہودوا ونٹنس بائبل 1984ء ایڈیشن 285
بائبل کا الہام 293
الہام کیا ہے ؟ 297

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاسلاماصلاحاللہبائبلتاریختبلیغتعلیمتعلیماتحدیثحقخدادلائلدینروحشیعہعلماءعیسائیعیسائیتقرآنلٹریچرمذاہبمذہبمسائلمسیحیتمصنفینمعلوماتموتواقعات
Comments (0)
Add Comment