العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابہ بعد وفاۃ النبی ﷺ
مصنف : قاضی ابوبکر العربی
صفحات: 399
صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے ضعیف روایات کا سہارا لے کر بعض کبار صحابہ کرام کے بعض اجتہادی مواقف پر بے جا اعتراضات کیے ہیں ،جن کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابۃ بعد وفاۃ النبی ﷺ‘‘ اندلس کے معروف محدث اور مفسر امام قاضی ابو بکر محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن احمد بن العربی الاندلسی کی عربی تصنیف ہے۔جس کے اردوترجمے کی سعادت مولانا محمد سلیمان کیلانی نے حاصل کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں صحابہ کرام پر کئے گئے غیر حقیقی اور بے جا اعتراضات کی حقیقت کو واضح کیا ہے اور ان پر وارد طعن کو دور کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
اصحاب رسول کلہم عدول | 9 |
ابن عربی اور ابن العربی میں فرق | 11 |
علامہ محب الدین خطیب کے حالات | 12 |
علامہ محب الدین کا مسلک اور علمی کارنامے | 14 |
پیش لفظ (از خالد گھرجا کھی عفی عنہ) | 14 |
فن تاریخ کی اہمیت اورا س کی ایجاد و عروج | 17 |
اسلامی تاریخ کا امتیاز اور افسوس ناک غلطی | 18 |
اہل سنت کے لیے لمحہ فکریہ | 20 |
خلافت | 21 |
خلافت کے معنی و مفہوم | 23 |
مراتب درجات | 31 |
تقابل ابو بکر و عمر ؓ | 32 |
تقابل عمر و عثمان | 36 |
تقابل عثمان علی ؓ | 40 |
تقابل علی معاویہ ؓ | 43 |
خلافت خاصہ | 45 |
خلافت خاصہ کی مدت و مقام | 49 |
تقابل خلافت اموسی و عباسی | 57 |
تصدیر از علامہ محب الدین ؒ علیہ | 61 |
قاضی ابوبکر ابن العربی کے حالات | 69 |
تمام صحابہ عادل ہیں (از علامہ خطیب بغدادی) | 87 |
کمر توڑ حادثہ (قاصمہ وفات مصطفیٰ) | 95 |
رسول اللہ ﷺ کی وفات اور صحابہ کو اس کا صدمہ | 95 |
حضرت علی اور حضرت عمر کے صدمہ کی کیفیت | 96 |
انصار کا ضطراب اور اجتماع سقیفہ | 99 |
اس حادثہ عظیم سے بچاؤ (عاصمہ) | 100 |
اللہ تعالیٰ نے اسلام اور عوام کو ابوبکر کے ذریعہ بچایا | 101 |
سقیفہ میں حضرت ابوبکر کا موقف (خلفاء قریش سے ہوں گے) | 103 |
مانعین زکوٰۃ کے متعلق موقف | 106 |
حدیث لانورث ماترکنا صدقہ | 108 |
حدیث لاید فن بنی الاحیث یموت | 110 |
حضرت عمر کو خلیفہ منتخب کرنا | 112 |
حضرت عمر اکا اپنے بعد شوریٰ کا تقرر کرنا | 113 |
حضرت عثمان کے فضائل و خصائص | 115 |
پیش گوئی حضرت عثمان پر حملہ ہوگا | 119 |
باغی بلوائیوں کا کردار | 121 |
(قاصمہ ) شہادت عظمان ؓ | 125 |
(عاصمہ) عبد اللہ بن مسعود کے متعلق موقف | 127 |
حضرت عثمان و ابو درداء کے تعلقات | 146 |
حکم کی جلا وطنی کا غلط واقعہ | 147 |
سفر میں پوری نماز پڑھنا | 148 |
امیر معاویہ کا مقام خلفائے راشدین کی نظر میں | 151 |
فہرست نامکمل ہے۔