الاسماء الحسنیٰ ( مودودی )

الاسماء الحسنیٰ ( مودودی )

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 360

 

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے۔ اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے۔ قرآن مجید میں اسمائے الٰہی کو اسمائےحسنیٰ کے نام سےبیان کیاگیا ہے جس کے معنی ٰبہترین اور خوب ترین ہیں۔ اسمائے باری تعالیٰ کو حسنیٰ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان ناموں پر جس پہلو سے غور کیا جائے خواہ علم ودانش کی رو سے اور خو اہ قلبی احساسات وجذبات کے اعتبار سے یہ سراپا عمدگی ہی عمدگی اور حسن ہی حسن نظر آتے ہیں ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے «إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ» یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری ) زیر تبصرہ کتاب’’الاسماء الحسنیٰ‘‘ کو مولانا عبد الوکیل ﷾ نے تفہیم القرآن میں مولاناسید ابو الاعلیٰ مودودی ﷫ کے بیان کردہ تفسیری حاشیوں کی روشنی میں مرتب کیا ہے۔ اس کتاب کا تشریحی مواد تفہیم القرآن اور مولانا مودودی کی دیگر کتب سے لیا گیا ہے۔ یہ لوازمہ دراصل تفہیم الاحادیث کی جلد اور کےباب اول کا ایک حصہ ہے۔ اصل کتاب میں اگر چہ یہ ایک فصل کے تحت آیا ہے مگر اس کی افادیت کےپیش نظر اسے الگ کتاب صورتی میں شائع کیا گیا ہے ۔کتاب بڑی مقبول ِ خاص وعام ہے اس سے قبل اس کے چھے ایڈیشن شائع ہو کر عوام الناس میں پہنچ چکے ہیں ۔ایڈیشن ہذا اس کتا ب کا ساتواںایڈیشن ہے جسے ادارہ معارف اسلامی ،منصورہ کمپیوٹر کمپوزنگ کےساتھ طباعت کے اعلیٰ معیار پر شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی دینی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
کچھ اسمائے حسنیٰ کے بارے میں 10
اسماء حسنیٰ 13
اللہ 20
الٰہٌ 24
الرحمٰن الرحیم 32
الملک 39
القدوس 43
السلام 44
المؤمن 45
المہیمن 46
العزیز 47
الجبار 52
المتکبر 53
الخالق 54
الباری 63
الاول 65
الآخر 66
الظاہر 67
الباطن 68
الحیٰ 69
القیوم 70
العلی 71
العظیم 72
التواب 73
الحلیم 81
الواسع 84
الحکیم 85
الشاکر 95
العلیم 97
الغنی 104
الکریم 108
العفو 110
القدیر 113
اللطیف 113
الخبیر 120
السمیع 123
المولیٰ 127
النصیر 129
القریب 131
المجیب 131
الرقیب 134
الحسیب 136
القوی 138
الشہید 140
الحمید 144
الماجد 147
المجید 147
لمحیط 148
الحفیظ 150
الحق 153
المبین 157
الغفار 158
القہار 160
الخلاق 163

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
37.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیاللہانبیاءبخاریتبصرہتوحیدخدماتدینعلمقرآننظر
Comments (0)
Add Comment