الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد1
مصنف : ابن حجر العسقلانی
صفحات: 722
’الإصابة في تمييز الصحابة‘ شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی ایک شاندار تصنیف ہے۔ اس کی تیاری میں حافظ ابن حجرؒ نے اپنی قیمتی زندگی کی چالیس بہاریں صرف کیں مگر اس کی تشنگی ختم نہ کر پائے۔ کتب سیر و تراجم میں اس کا شمار امہات الکتب میں ہوتا ہے علما و طلبا میں سے کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ اسے تذکار صحابہ میں مرجع کی حیثیت حاصل ہے۔ اگر ہم اسے اصحاب رسولﷺ کا انسائیکلو پیڈیا قرار دیں تو شاید یہ بات غلط نہ ہو۔ اسی مہتم بالشان کتاب کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کے مترجم مولانا محمد عامر شہزار علوی ہیں جنھوں نے نہایت جانفشانی اور عرق ریزی کے ساتھ بخوبی یہ کام سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری کو بخوبی علم ہو سکے گا کہ کون کب ایمان لایا۔کون اصحاب رسول میں شامل ہے اور کون نہیں۔ کس کا شمار حضرات صحابہ کے کس طبقے سے میں ہوتاہے۔ کون مہاجرین میں سے ہے او کون انصار میں سے۔ کون اصحاب بدر میں سے ہے اور کس نے حدیبیہ میں بیعت کی۔ کون سی پاک باز ہستیاں السابقون الاولون میں شمار ہوتی ہیں اور کن کے نصیب میں ہدایت آئی لیکن دور نبوت کے آخری ایام میں۔ غرض صحابہ کرام کے بارے میں اس انداز کی بے شمار معلوما کو یہ کتاب سموئے ہوئے ہے۔ صاحبان تحقیق کے ساتھ ساتھ تاریخ کے طالب علموں کے لیے بھی یہ کتاب گنج ہائے گراں مایہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک عام پڑھے لکھے مسلمان کے لیے بھی اس کا مطالعہ نہایت فائدہ مند ہوگا۔ وہ جان سکے گا کہ اصحاب رسول نے کس انداز سے دین حنیف کی سربلندی کے لیے جد و جہد کی وہ ان کے حالات و واقعات سے آگاہ ہو سکے گا۔یہ یاد رہے کہ کہ اس کتاب میں جتنے نام ہیں وہ اول سے آخر تک سارے صحابہ نہیں بلکہ بعض غیر مسلم لوگوں کا تذکرہ بھی اس کتاب میں آ گیا ہے اور نمبر شمار میں انھیں بھی شمار کر لیا گیا ہے۔ خواتین سمیت کل 12300 (بارہ ہزار تین سو) افراد کا شمار ہوا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
کلمۃ الناشر | 49 | |
عرض مترجم | 51 | |
مقدمہ | 53 | |
فصل اول:صحابہ کی تعریف | 56 | |
فصل ثانی: کسی شخصیت کی صحابی ہونے کی پہچان کا طریقہ | 58 | |
حرف الف باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے | ||
مقدمہ | 64 | |
باب الالف جس کے بعد باء ہے | 64 | |
باب الالف جس کے بعد ثائے مثلثہ ہے | 78 | |
باب الالف جس کے بعد جیم ہے | 79 | |
باب الالف جس کے بعد حاء ہے | 79 | |
باب الالف جس کے بعد خاء ہے | 84 | |
باب الالف جس کے بعد دال ہے | 87 | |
باب الالف جس کے بعد ذال ہے | 87 | |
باب الالف جس کے بعد را ہے | 89 | |
باب الالف جس کے بعد زا ہے | 93 | |
باب الالف جس کے بعد سین ہے | 95 | |
جن کا نام اسید (ہمزہ کے زبر اور سین کے زیر سے ان کا ذکر) | 126 | |
جس کا نام اسید(پیش سے ہے) اس کا ذکر | 129 | |
باب الالف جس کے بعد شین ہے | 134 | |
باب الالف جس کے بعد صاد ہے | 138 | |
باب الالف جس کے بعد ضاد ہے | 140 | |
باب الالف جس کے بعد عین ہے | 140 | |
باب الالف جس کے بعد غین ہے | 142 | |
باب الالف جس کے بعد فاء ہے | 144 | |
باب الالف جس کے بعد قاف ہے | 146 | |
باب الالف جس کے بعد کاف ہے | 151 | |
باب الالف جس کے بعد لام ہے | 153 | |
باب الالف جس کے بعد میم ہے | 155 | |
باب الالف جس کے بعد نون ہے | 163 | |
انیس نامی حضرات | 178 | |
انیف نامی حضرات | 182 | |
باب الالف جس کے بعد ھا ہے | 183 | |
باب الالف جس کے بعد واؤ ہے | 185 | |
باب الالف جس کے بعد یاء ہے | 202 | |
قسم ثانی از حرف الف | ||
جنہیں رسول اللہ ﷺ نے دیکھا | ||
باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے | 210 | |
باب الہمزہ جس کے بعد با ہے | 210 | |
باب الہمزہ جس کے بعد حائے مہملہ ہے | 215 | |
باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے | 216 | |
باب الہمزہ جس کےبعد سین ہے | 217 | |
قسم ثالث از حرف الف | ||
باب الہمزہ جس کے بعد باء ہے | 219 | |
باب الہمزہ جس کے بعد جیم ہے | 222 | |
باب الہمزہ جس کے بعد حا ہے | 222 | |
باب الہمزہ بعد ھا دال | 223 | |
باب الہمزہ جس کے بعد را ہے | 225 | |
باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے | 227 | |
باب الالف جس کے بعد سین ہے | 229 | |
باب الالف جس کے بعد شین ہے | 234 | |
باب الالف جس کے بعد صاد ہے | 236 | |
باب الالف جس کے بعد طاء ہے | 239 | |
باب الالف جس کے بعد غین ہے | 239 | |
باب الالف جس کے بعد فاء ہے | 240 | |
باب الالف جس کے بعد قاف ہے | 240 | |
باب الالف جس کے بعد کاف ہے | 240 | |
باب الالف جس کے بعد میم ہے | 244 | |
باب الالف بعد ھانون | 246 | |
باب الالف جس کے بعد واؤ ہے | 247 | |
باب الالف جس کے بعد یاء ہے | 252 | |
مکمل فہرست بعد میں پبلش ہوگی |