اخلاق اور فلسفہ اخلاق

اخلاق اور فلسفہ اخلاق

 

مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

 

صفحات: 557

 

اخلاقیات کی بنیاد کیا ہو ؟ فلسفہ یا مذہب اس حوالے سے تاریخ کے مختلف ادوار میں ہمیں مختلف آرا نظر آتی ہیں ۔ اگر انبیاء اور وحی والہامی تعلیمات کو دیکھا جائے تو اس میں اخلاقیات کی بنیاد ہمیں مذہب ہی نظر آتی ہے ۔ اور اس کے بعد اگر یونانیوں کو دیکھا جائے تو ان کے ہاں اخلاقیات کی اساس فلسفہ ہے ۔ یونانیوں نے اخلاقیات کو ایک مستقل علم بنا دیا ۔ حتی کہ ارسطو نے اس پر ایک مستقل کتاب بھی لکھ ڈالی ۔ اس کے بعد عیسائیت اور اسلام نے پھر اخلاقیات کو مذہبی بنیاد فراہم کردی ۔ تاہم تاریخی طور پر یہ کشمکش جاری ہی رہے گی ۔ لیکن آج تک کے اس تاریخی تسلسل کو زیر نظر کتاب میں بحسن و خوبی بیان کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ کتاب اپنے موضوع پر کوئی مستقل اضافہ تو نہیں البتہ اس کی تحریر میں مصنف کا جو بالخصوص جذبہ کار فرما ہے وہ یہ ہے کہ اردو کو ایک علمی زبان بنایا جائے اور یہ مواد دوسری زبانوں سے اردو میں منتقل کیاجائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ مصنف کی نظر میں آج تک اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں لکھی گئیں ہیں وہ سب فلسفہ یا مذہب میں سے کسی ایک کی حمایت میں لکھی گئی ہیں ۔ اس میں کوشش کی گئی ہےکہ یہ موضوع غیر جانب دار ہو کر لکھا جائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
علم اخلاق کی تعریف 1
موضوع 3
علم اخلاق کا فائدہ 6
طبیعت ، حال  اور مکہ میں فرق 9
دیگر علوم سے علم اخلاق کا تعلق 10
علم اخلاق وعلم النفس 11
علم اخلاق وعلم اجتماع 11
علم اخلاق وعلم قانون 12
کتاب کی تقسیم 14
اخلاق ایجابی واخلاق معیاری 14
اخلاق کے مباحث نفسیہ 15
عمل کے بواعث واسباب 74
اثر وایثار 74
خلق 81
وجدان ۔ضمیر 88
مثل اعلیٰ 103
علم اخلاق کے نظریے اور اس کی تاریخ 111
شعور اخلاق 111
خیر وشرکا پیمانہ 115
عرف 115
مذہب سعادت 120
مذہب سعادت عام 128
مذہب منفعت 128
مذہب نشووارتقاء 148
حکم اخلاقی 176
اخلاقی نظریوں کا عملی زندگی سے تعلق 187
اخلاقی قوانین اور دوسرے قوانین 190
اخلاقی بحث کی تاریخ پر ایک اجمالی نظر 198
عملی اخلاق 214
اجتماعی وحدت اور فرد کے ساتھ اس کا علاقہ 214
قانون اور رائے عامہ 228
حقوق وفرائض 246
زندگی کا حق 247
آزادی مطلق 250
حق ملکیت 266
حق تربیت 270
عورت کے حقوق 274
اسلامی نظریہ 279
فرض 295
ضروری فرائض 305
شجاعت 343
عفت 356
عدل 373
اقتصاد ۔ میانہ روی 389
وقت کی حفاظت 398
اخلاقی امراض اور ان کا علاج 409
چوتھا باب تفاوت نظر 425
خیر ، سعادت ، فضیلت منفعت اور انکے باہم امتیاز 446
فضائل 451
مثل اعلیٰ 482
روح ونفس 489
اخلاق اسلامی کے عملی مظاہر 570

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اخلاقیاتاردواسلاماسلامیانبیاءتاریختعلیماتزبانعلمعلمیعیسائیتفلسفہقوانینمذہبنظروحی
Comments (0)
Add Comment