آخرت(مطالعہ حدیث کورس)

آخرت(مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 39

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا چوتھا یونٹ ہے جس میں عقیدہ آخرت پر ایمان، عقیدہ آخرت کی اہمیت، ضرورت اور عملی زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق احادیث نبوی اور ان کا ترجمہ اور مفہوم پیش کیا گیا ہے۔ اس کے مطالعہ کے بعد قارئین پر یہ بات واضح ہوگی کہ عقیدہ آخرت کا مطلب و مفہوم کیا ہے اور عملی زندگی پر اس عقیدہ کے کیا اثرات پڑتے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
تعارف 4
آیات قرآنی 8
احادیث نبوی 9
قیامت کی آمد میں کتنی دیرہے؟ 9
قیامت کب قائم ہوگی 9
قیامت سے پہلے کا پرفتن دور 10
قیامت کی دس نشانیاں 10
خواہشات نفس کی پیروی اور تنگ دلی کی غلامی 11
قیامت کیسے قائم ہوگی 12
قیامت کی آمد سے پہلے اس کی تیاری کی ضرورت 14
پچھلی امتوں کی روشنی پر چلنے کی پشین گوئی 14
قیامت کا منظر 15
میدان حشرمیں صالحین امت کی پہچان 16
منافق کا بدترین انجام 17
آسان حساب اوراس کے لیے دعا 18
عذاب قبر کا ثبوت اور اس سے پناہ مانگنا 20
جنت اور دوزخ کی زندگی دائمی ہے 22
قیامت کے دن کن لوگوں کا وزن نہیں ہوگا 23
مومن اور کافر کی مثال 24
قیامت کےدن کی کیفیت کا بیان 25
سکرات الموت کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی 26
میدان حشر میں نیک لوگ کس حال میں ہوں گے 26
سب سے پہلے سایہ الٰہی میں جگہ پانے والے خوش نصیب 27
خائن لوگ شفاعت سے محروم ہوں گے 28
آخرت میں مفلس اور دیوالیہ کون ہوگا 30
اہل جنت کے لیے نعمتیں 31
اہل ایمان کو حسن عمل پر غرور نہیں کرنا چاہیے 31
خلاصہ 33
عقیدہ آخرت پر  ایمان 33
فہرست مراجع 36

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاحادیثاسلاماصلاحتحقیقترجمہتوبہحدیثدیندینی علومشفاعتعلمعلمیقرآنمستشرقینمسلمان
Comments (0)
Add Comment