اجراء النحو
مصنف : مفتی ضیاء الرحمٰن
صفحات: 262
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور بنیادی شرط ہے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے عربی زبان کی گرامر صرف نحو کی اہمیت محتاجِ تعارف نہیں۔ عربی زبان میں صرف ونحو کی حیثیت محض گرامر کی نہیں‘ بلکہ مستقل فن کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوائے عربی کے دیگر زبانوں میں مستقل طور پر گرامر کے ائمہ کا وجود نہیں ملتا‘ جب کہ عربی زبان میں خاص اس لقب سے کئی ائمہ وعلماء متصف ہیں اور جس قدر صرف ونحو پر لکھا گیا اتنا کسی اور زبان کی گرامر پر نہیں لکھا گیا ۔۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی عربی زبان کی گرامر پر مشتمل ہے۔ اس میں نحو میر کے مضامین کو اسی ترتیب پر قدرے تبدیلی کے ساتھ اسباق کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ ہر سبق کا آسان اور دل نشین خلاصہ مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے‘ اس کتاب میں آسانی سے مشکل کی طرف بتدریج بڑھنے کے طریقے کو اپنایا گیا ہے۔ہر سبق کا آغاز مختلف چارٹ اور مجموعات سے کیا گیا ہے اور پھر ان کی روشنی میں سبق کی تشریح کی گئی ہے۔ ہر سبق کے آخر میں اہم باتوں اور مضامین کو سوالات کی صورت میں تمرین کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔اجراء کے سلسلے میں زیادہ تر قرآنی کریم سے مدد لی گئی ہے مزید وضاحت کے لیے احادیث کی طرف بھی رجوع کیا گیا ہے اور دیگر عام مثالوں کو بھی قرطاس کی زینت بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اجراء النحو ‘‘ مفتی ضیاء الرحمان صاحب کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 6 |
رائے گرامی مولانا عبدالقیوم آغاصاحب | 7 |
ہدایات برائے اساتذہ | 8 |
سبق 1:کلمہ | 9 |
سبق 2:اسم کی علامات | 12 |
فصل کی علامات | 14 |
حروف کاتعارف | 16 |
مرکب | 17 |
مرکب غیرمفید کی اقسام | 19 |
مرکب امتزاجی | 21 |
مرکب مزجی /منع صرف | 23 |
مرکب مفید | 26 |
جملہ خبریہ کی اقسام | 28 |
قواعد جملہ فعلیہ | 30 |
مفعول بہ | 32 |
جملہ اسمیہ خبریہ | 35 |
جملہ انشائیہ | 38 |
معرب ومبنی | 40 |
معرب ومبنی کی اقسام | 42 |
اسم غیرمتمکن ضمیر | 47 |
فاعل ومفعول ضمیر کی صورت میں | 49 |
اسمائے اشارات | 52 |
اسمائے موصولہ | 55 |
اسمائے افعال | 60 |
اسمائے ظروف ؍ظرف زمان | 64 |
ظرف مکان | 68 |
اسمائے کنایات | 71 |
مرکب بنائی | 73 |
معرفہ ونکرہ | 74 |
مذکرومونث | 76 |
مفرد ،تثنیہ ،جمع | 79 |
جمع تکسیر | 81 |
اسم متمکن باعتبار اعراب | 84 |
منصرف وغیر منصرف | 91 |
وصف | 93 |
تانیث | 95 |
معرفہ علم | 96 |
عجمہ | 97 |
جمع منتہی الجموع | 98 |
ترکیب | 99 |
الف نو ن زائد تان | 100 |
وزن فعل | 101 |
فعل مضارع کااعراب | 104 |
اسم میں عمل کرنےوالے حروف کابیان | 107 |
ظرف مستقر ؍شبہ جملہ | 109 |
حروف جارہ زائدہ | 113 |
حروف مشبہ بالفعل | 115 |
ماولامشبہ بلیس | 120 |
لائے نفی جنس | 122 |
حروف ندا | 125 |
حروف جازمہ | 129 |
ان جازہ شرطیہ | 131 |
حروف ناصبہ | 133 |
فعل کابیان اقسام اورعمل | 138 |
فعل مجہول | 141 |
مفعول بہ | 143 |
مفعول مطلق | 144 |
مفعول فیہ ؍ظرف | 147 |
مفعول معہ | 151 |
مفعول لہ | 152 |
حال | 154 |
تمییز | 158 |
افعال ناقصہ | 160 |
افعال قلوب | 166 |
افعال التحویل والتصیر | 169 |
افعال مقاربہ | 170 |
افعال ومدح زذم | 174 |
افعال تعجب | 176 |
اسمائے عاملہ | 178 |
باقی اسمائے شرط | 182 |
کلمات شرط غیر جازہ | 185 |
اسم فاعل بمعنی حال یااستقبال | 191 |
اسم مفعول بمعنی حال یااستقبال | 194 |
اسم مبالغہ | 196 |
صفت مشبہ | 198 |
اسم تفضیل | 201 |
مصدر | 204 |
اسم مضاف | 106 |
اسم تام | 209 |
اسم کنایہ | 210 |
عوامل معنو ی | 212 |
توابع | 213 |
تاکید | 219 |
بدل | 222 |
عطف نسق ؍ معطوف | 227 |
عطف بیان | 229 |
حروف غیرعاملہ ؍حروف تنبیہ | 231 |
حروف استفہام | 232 |
حروف ایجاب | 234 |
حروف تفسیر | 236 |
حروف مصدریہ | 237 |
حروف توقع حروف ردع | 238 |
تنوین نون تاکید | 240 |
حروف زائدہ | 242 |
حروف شرط | 244 |
لولا،لام مفتوحہ بابرائے تاکید | 246 |
حروف عاطفہ | 248 |
مستثنی | 252 |
تراکیب ناورہ | 256 |
فہرست مضامین | 258 |