اعزاز القرآن لعباد الرحمن المعروف اوصاف مومن

اعزاز القرآن لعباد الرحمن المعروف اوصاف مومن

 

مصنف : حافظ محمد الیاس اثری

 

صفحات: 82

 

اخلاق ان صفات اور افعال کو کہا جاتا ہے جو انسان کی زندگی میں اس قدر رچ بس جاتے ہیں کہ غیر ارادی طورپربھی ظہور پذیر ہونے لگتے ہیں۔ بہادر، فطری طور پر میدا ن کی طرف بڑھنے لگتا ہے اور بزدل، طبیعی انداز سے پرچھائیوں سے ڈرنے لگتا ہے۔ کریم کا ہاتھ خود بخود جیب کی طرف بڑھ جاتا ہے اور بخیل کے چہرے ہر سائل کی صورت دیکھ کر ہوائیاں اڑنے لگتی ہیں۔ اسلام نے غیر شعوری اور غیر ارادی اخلاقیات کو شعوری اور ارادی بنانے کا کام بھی انجام دیاہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان ان صفات کو اپنے شعور اور ارادہ کے ساتھ پیدا کرے تاکہ ہر اہم سے اہم موقع پر صفت اس کا ساتھ دے ورنہ اگر غیر شعوری طور صفت پیدا بھی کرلی ہے تو حالات کے بدلتے ہی اس کے متغیر ہو جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ مثال کے طور پر ان تذکروں کو ملاحظہ کیا جائے جہاں اسلام نے صاحب ایمان کی اخلاقی تربیت کاسامان فراہم کیا ہے اور یہ چاہا ہے کہ انسان میں اخلاقی جوہر بہترین تربیت اور اعلیٰ ترین شعور کے زیر اثر پیدا ہو۔اللہ تعالی نے قرآن مجید کی سورۃ الفرقان کے آخری رکوع میں عباد الرحمان کی بارہ صفات ذکر کی ہیں ،جو گویا بارہ مستقل مضامین ہیں۔ان صفات میں سے”زمین پر عاجزی سے چلنا ، جاہلوں سے اعراض کرنا ، راتوں کو عبادت کرنا، جہنم کے عذاب سے پناہ مانگنا ، خرچ کرنے میں اعتدال سے کام لینا ، نہ فضول خرچی  کرنا اور نہ ہی بخل کرنا ، شرک سے اجتناب کرنا ، قتل ناحق سے بچنا ، زنا اور بدکاری سے پرہیز کرنا، جھوٹی گواہی سے احتراز کرنا ، بری مجالس سے پہلوتہی  کرنا، کتاب اللہ سے متاثر ہونا ، بیوی بچوں اور اپنے لئے ہدایت کی دعا کرنا “قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” اعزاز الرحمان لعباد الرحمان المعروف  اوصاف مومن ” محترم حافظ محمد الیاس اثری استاذ جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ  کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے مومنوں کی انہی بارہ صفات کو تفصیل سے ذکر کیا ہے۔یہ کتاب  درحقیقت رمضان المبارک میں دئیے گئے ان کے دروس پر مشتمل ہے،جنہیں افادہ عام کی نیت سے طبع کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہےکہ وہ مولف موصوف کی اس کوشش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
وجہ تالیف 2
عباد الرحمان 4
انجام تکبر 7
سبق آموز واقعہ 8
انسانیت کا قاتل اول 9
جواب 14
احادیث 22
بالا خانوں کے مکین 74

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اخلاقیاتاسلاماللہانسانبیویتبصرہدعارمضانشرکقرآنمضامین
Comments (0)
Add Comment