آئینہ توحید و سنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت

آئینہ توحید و سنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت

 

مصنف : ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی

 

صفحات: 408

 

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے۔ توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے۔ شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے۔ نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’آئینہ توحید وسنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت ‘‘ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی کی تصنیف ہے یہ کتاب انہوں نے حفیظ الرحمٰن قادری کی کتاب’’شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت‘‘ کے جواب میں تحریر کی ہے۔ حفیظ الرحمن قادری نے اس کتاب میں تمام بدعات کو سنت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔تو ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی نے قادری صاحب کی اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ کرکے قرآن وحدیث کے دلائل سے حق کوخوب واضح کیا ہے او رآخر میں قادری صاحب کے شبہات کا ترتیب سے جواب دیا ہے۔ موصوف نے اس کتاب کو تحریر کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے کہ حقائق انتہائی دیانت داری کے ساتھ قلم بند کیے جائیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 6
شرک کی مذمت 26
شرک ظلم عظیم ہے 26
شرک بڑی گمراہی ہے 27
مشرک نجس او رپلید ہیں 27
مشرک سےنکاح کی ممانعت 28
شرک میں والدین کی نافرمانی ہے 28
شرک کی معاف نہیں 28
مشرک بہتان باز ہے 28
مشرک پر جنت حرام ہے 28
مشرک کےلیے دعائے مغفرت کی ممانعت ہے 29
شرک بزدلی پیداکرتاہے 29
شرک کی وجہ سے عذاب 29
شرک سےتمام اعمال ضائع 29
مولان انور محمد قادری بریلوی کافتوی 36
مولانا محمد صالح نقشبندی قادری چشتی کافتوی 36
مولانا افتحار احمد قادری بریلوی کافتوی 37
علامہ سیدمحمود احمد رضوی بریلوی کافتوی 37
مولانامحمد شفیع اوکاڑوی بویلوی کافتوی 38
تمام حوالہ جات ناخلاصہ 38
بندے کو داتا کہنا 58
جیریل ﷤ نے لڑکاعطاکیا 68
تقلید کیاہے؟ 80
امام احمد بن حنبل ﷫ 92
مقلدین کےتقلیدی دلائل کےتحقیقی جوابات 96
مقلدین کو دعوت فکر دینے کےلیے چند لاجواب سوالات 101
فقہ حنفی قرآن وحدیث کےمخالف ہے یامطابق 110
علم الغیب قرآن کی روشنی 121
ایصال ثواب 178
عیدمیلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت 201
ابو لہب کےخواب کی حقیقت 227
بشریت انبیاء ﷤ قرآن کی روشنی میں 231
رسو ل للہ ﷺ کاسایہ 258
اہل حق کے خلاف ایک پراپیگنڈا 248
بشریت امام الانبیاء ﷤ حدیث کی روشنی میں 252
کیانوری مخلوق کاسایہ نہیں ہوتا 258
حفیظ الرحمن قادری کے پیش کردہ دلائل کی حقیقت 264
مسئلہ حاضر وناظر 273
مسئلہ حاضر ناظر احادیث کی روشنی میں 279
تماشائی شیخ اور بےحیا مرید 288
قرآن کی نظر میں غیر اللہ سےمدد مانگناکیساہے 2996
ماتحت الاسباب 296
غیر اللہ کےمتعلق غلط فہمی کاازالہ 307
مسئلہ حیات النبی ﷺ قرآن کی روشنی میں 312
وفات النبی ﷺ حدیث کی روشنی میں 316
حفیظ الرحمان قادری کے شبہات کےجوابات 320
حیات انبیاء ﷤ اور اولیاء﷭ کی دوسری دلیل اور اس کاجواب 326
شرک کی تعریف 331
قبروں پر رسول اللہ ﷺ کی مخالفت 339
تعویذکی حقیقت 343
جھاڑپھونک نہ کرنےوالوں کی فضیلت 350
بدعت کیاہے 355
بدعت کاشرعی مفہوم 355
بدعت کی تعریف زبان نبوت سے 356
گمراہی کی طرف بلانے والے انجام 360
بدعت کی تعریف کاخلاصہ رسول اللہ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں 362
آخری اس میں حرج ہی کیاہے 362
حفیظ الرحمن قادری کےبدعت کےحق میں دیے گئے دلائل کی اصل حقیقت 367
بدعت کی اقسام 374
اذان سے پہلے درود پڑھنا 376
ہماری دعوت 383
جنتی گروہ فرقہ ناجیہ کونساہے 393
میں حیران ہوتاہوں 394
نماز میں او نچی آواز سے آمین کہنا 398
سینے پرہاتھ باندھنا 401
نماز میں پاؤں سے پاؤں ملانا 402
آخری گزارش 405
کیا امت محمدیہ شرک نہیں کرے گی 332
رفع الیدین 394
نذرغیر اللہ حرام ہے 72
مزار پر عورت کاچڑھاوا 76
شرک ایک بہت بڑا گناہ ہے 402
شرک سے بچنا چاہیے 403
ماتخت االسباب 408
مسئلہ حاضر ناظر 409
قرآن کی نظر میں غیر اللہ سے مدد مانگناکیسا ہے 410

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاللہانبیاءانسانبدعتبریلویتبصرہتوحیدحدیثحقحقائقحیاتدلائلزبانسنتشرکعلمقرآننظرنقشبندی
Comments (0)
Add Comment