آئینہ کردار
مصنف : ڈاکٹر زاہد منیر عامر
صفحات: 114
اخلاقیات کا علم اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود انسان اس لیےاخلاقی تصورات کو کاغذ پر منتقل کرنے کا عمل نیا نہیں لیکن چونکہ زندگی ہمیشہ آگے بڑھتی ہے اور ہر دور میں اخلاقی تصورات کواجاگرکرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ہر دور میں اس موضوع پر تصنیف وتالیف کی ضرورت رہتی ہے خاص طور امت مسلمہ میں کہ جس کے پیغمبر نے اپنی بعثت کا مقصد مکارمِ اخلاق کی تکمیل کو قرار دیا اورجن کے اخلاقِ کریمانہ کے باعث اہل ِ عرب نے اسلام قبول کیا اورجہاں بان وجہاں آرا گئے ۔ زیر نظر کتاب ’’آئنیہ کردار ‘ ٹیلی ویژن کے معروف میزبان پنجاب یونیورسٹی کے ادبیات کے استاد ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے دینی اور اخلاقی مباحث کو نہایت خوب صورتی سے پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو قارئین کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ طبع ثانی | 4 | |
دیباچہ طبع اول | 9 | |
گم شدہ کی تلاش | 13 | |
باب اول چند کرداری مباحث | 63 | |
اخلاص | 63 | |
استقامت | 69 | |
صبر | 75 | |
پاکیزگی | 79 | |
مطابقت | 85 | |
تشکر | 91 | |
سفارش | 97 | |
کامیابی | 105 |