ایک مجلس کی تین طلاق—مجموعہ مقالات علمیہ

ایک مجلس کی تین طلاق—مجموعہ مقالات علمیہ

 

مصنف : عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

 

صفحات: 250

 

یہ مجموعہ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے تیار کیا ہے جو اصل میں ایک سیمینار کی روداد ہے جو کہ ہندوستان کے مشہور شہر احمد آباد میں نومبر1973میں طلاق ثلاثہ کے حوالے سے ہی منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اس حساس موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا مقالہ جات کی روشنی میں اظہار کیا ہے-جس کو بعد میں کتابی شکل دے کر مزید اضافہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے-اس میں طلاق ثلاثہ کے حوالے سے مفصل بحث کی گئی ہے اورطلاق ثلاثہ سے متعلق بعد میں علماء کی ایک متفقہ رائے کو بھی پیش کیا گیا ہے-ایک سوالنامہ بنا کر علماء کی خدمت میں پیش کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے اپنے مقالے تصنیف کیے-زیر بحث چیزیں طلاق کا طریقہ،مسنون طلاق،طلاق ثلاثہ کا طریقہ،اور غیر شرعی طلاق ثلاثہ کا طریقہ،غصے کی حالت میں دی گئی طلاق کا واقع ہونایا نہ ہونا اور اس کے علاوہ طلاق سے متعلقہ بے شمار مسائل کو بیان کیا گیا ہے-
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 3
پیش لفظ 5
مجلس مذاکرہ کی متفقہ رائے 9
سوالنامہ 11
سیمینار کی کارروائی 12
مقالہ: مولانا محفوظ الرحمن صاحب 17
مقالہ: مولانا عروج قادری صاحب 37
مقالہ: مولانا شمس پیر زادہ صاحب 49
مقالہ: مولانا سعید اکبر آبادی صاحب 72
مقالہ: مولانا مختار احمد ندوی صاحب 83
مقالہ: مولانا عبدالرحمن صاحب 97
مقالہ: مولانا حامد علی صاحب 114
خطبہ صدارت: مولانا مفتی عتیق الرحمن صاحب 175
طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت 180
اعتراضات کے جوابات 185
اجماع کا غلط دعوی 195
مدیر ”تجلی”کے اعتراضات کا بے لاگ  جائزہ 205
مقالہ ”دعوت فکر ونظر”مولانا کرم شاہ 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہطلاقعلماءمسائلمقالاتہندوستان
Comments (0)
Add Comment