ایک دن حضور ﷺ کے ساتھ ( صدارتی ایوارڈ یافتہ )

ایک دن حضور ﷺ کے ساتھ ( صدارتی ایوارڈ یافتہ )

 

مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود

 

صفحات: 245

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول سیدنا آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ایک دن  حضور ﷺکے ساتھ ‘‘ مولانا محمد اظہار الحسن محمودصاحب کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے کہ قاری   میں  نبی کریم ﷺ کے مبارک معمولاتِ زندگی کو اپنے زندگی میں  جاری وساری کرنے   کا اشیتاق پیدا ہو ۔ وہ کوشش کرے کہ اس  کی راتیں ،اس کی نمازیں ایسے ادا ہوں جیسے نبی ﷺکی  ہوتی تھی۔اس کی عائلی اور معاشرتی زندگی، اسکی تجارت ،اس کے انتظامی معاملات وغیرہ ہرروز ایسے ہوں جیسے  آپﷺ کے ہوتے تھے  وعلیٰ ہذاالقیاس وہ اپنی پوری زندگی کا ہر دن حضورﷺ کےگزارے ہوئے دن کو سامنے رکھ گر گزارے اور یوں ددنیا وآخرت کی فلاح وکامرانی  سےہمکنارہو۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کا ذریعہ بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 4
رائے گرامی : حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب ، کندیاں شریف 21
تقریظ : ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی 22
حرف مدعا 28
پہلے مجھے پڑھئے ! 30
حضور اپنے گھر میں آرام فرماتے ہوئے 31
نبی ﷤سیدہ عائشہ rکے پاکیزہ حجرہ میں 31
نرم بستر کی فرمائش آپﷺنے رد فرما دی 32
مبارک پیشانی پر پسینے کی بوندیں 32
آہِ سحر گاہی کے لیے آپ ﷺبیدار ہوتے ہیں 33
آپﷺمسواک کرتےہوئے 33
حضرو ﷺوضو فرماتے ہیں 34
وضو کے بعد کی دعا 34
اس وقت ان آیات کی تلاوت آپﷺکا معمول ہے 35
نماز تہجد ، شہنشاہ اعظم کی بارگاہ میں حاضری 35
ام المؤمنین سیدہ عائشہ rبیدار ہوتی ہیں 35
امت کےحق میں آقا ﷤کی دعا 36
آہِ سحر گاہی میں زلا دینے والا منظر 37
پنڈلیوں میں ورم آ جاتا ہے 37
کیا میں اللہ کاشکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ 38
شاید آپ سو آیات تلاوت فرمائیں گے 39
اس روز آپﷺ نے بارہ رکعات ادا فرمائیں 40
اے اللہ !میرا دل اور میری آنکھیں روشن فرما 40
آسمان دنیا میں بخشش کی ندا 41
اپنے آنسوؤں کے ساتھ آپ دعا کو زینت بخشتے ہیں 41
پھر حضرو ﷺنےنماز وتر ادا فرمائی 42
مسجد نبوی میں اذان فجر کی صدائیں بلند ہوتی ہیں 42
اصحاب رسول ادب واحترام سے مسجد میں بیٹھے ہیں 43
اللہ تعالیٰ نےان کاامتحان لے کر انہیں سرفراز کیا ہے 43
ان کےچہرے نقوش سجدہ سےروشن ہیں 44
چھوٹے بچے اورخواتین پچھلی صفوں میں 44
ارشادات نبوی: خواتین کا گھروں میں نماز پڑھنا افضل ہے 45
حضرت بلال﷜ حضورﷺ کو گھر سے لینے جاتے ہیں 46
آپ سنت فجر گھر میں ادا فرماتے ہین 46
دعا پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتےہیں 46
حضورﷺ سلام کہہ کے آگے بڑھتے ہیں 47
اپنے اصحاب کوصفیں درست کرنےکی تاکید 47
مسجد نبوی میں اقامت اور نماز فجر کا آغاز 48
دنیا کے بےمثال امام اور بےمثل مقتدی 48
نمازوں میں تلاوت کے لیےسورتوں کی تقسیم 49
نماز کےبعد ادعیہ اوراذکار مسنونہ 50
نماز کے بعد آپﷺچند باتوں کی تعلیم دیتےہیں 51
کامل حج اورعمرہ کااجر 51
وہ شخص جنت میں جائے گا ، ( فضیلت سید الاستغفار ) 51
اس آدمی نے دن رات کی نعمتوں کا شکر ادا  کردیا 52
اس سے بہتر عمل کوئی نہیں لائے گا 52
اس شخص کےلیے جہنم سے آزادی لکھ دی گئی 53
کوئی چیز پھر اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی 53
آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟ 53
حضورﷺاپنا خواب صحابہ کرام﷢کو سناتےہیں 54
برے خواب کے شر سے بچنے کی حکمت عملی 54
رات میرے پاس دو رشتےآئے، چند مناظر دکھائے 54
خواب میں دو کنگن دیکھ کر مجھےناگواری ہوئی، ( مسیلمہ اوراسودعنسی) 57
سیدناعبد اللہ بن عمر ﷜ کا خواب اورحضورﷺ کی تعبیر 58
نماز اشراق کا اہتمام 59
وہ مسکراتے ضرور تھے، مگرایمان ان کےدلوں میں …. 60
میں اس غیر عادلانہ تقسیم پرقطعاً گواہ نہیں بنوں گا 60
جابر! میں تمہیں ایک خوش خبری سناؤں ؟ 60
میری امت میں ایسے عظیم لوگ موجود ہیں 62
حضرت علی ﷜کو بلا کر ایک کام پر روانہ فرماتے ہیں 62
ایک بدری صحابی حاطب ﷜کا قضیہ پیش ہوتاہے 63
حضرت عمر :حضور! حکم دیجیے میں اس کی گردن اڑا دوں! 64
جنہوں نے سچےدل سے رسولوں کی تصدیق کی 64
آپ کی پاکیزہ مجلس اور ایمان افروز باتیں 64
ایک قیدی عورت ہر چے کو سینے سےلگانا چاہتی ہے 65
بتاؤ تم اور صفوان نے بیت اللہ کے پاس بیٹھ کر کیا مشورہ کیا ؟ 66
اب عمیر بن وہب کاسینہ نور ایمان سے جگمگانے لگتا ہے 67
انہیں دینی تعلیمات سےروشناس کرواؤ! 68
آج جمعۃ المبارک ہے، آداب جمعہ 68
اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک کے گناہ معاف 68
جمعہ کے لیے آنےوالے لوگ تین قسم کے ہیں 68
نماز جمعہ کے لیے پہلے آنے پر زیادہ اجر کی بشارت 69
اختتام مجلس 69
یمامہ کا رئیس صحابہ کرام﷢ کی قید میں 70
ثمامہ نامی قیدی کو قبول اسلام کی دعوت 71
نماز چاشت کی ادائیگی 72
مجھے آپﷺنےتین باتوں کی وصیت فرمائی 73
نماز چاشت کا بےمثال اجر 73
دعا پڑھ کر آپ مسجد سےباہر تشریف لےآتے ہیں 74
حاتم طائی کی بیٹی رہائی کی فریاد کرتی ہے 74
حضور ﷺکےچلنے کا مبارک انداز 75
آپ بازار تشریف لےجاتے ہیں 75
نبی ﷤تاجروں سے مخاطب ہیں،دعا اور چند ارشادات 75
یوں کھجوریں بدلے میں نہ لو ایک دوسرے سے خرید لیا کرو! 77
ناپ تول میں کمی کرنے سے اجتناب کیا کرو! 77
ربا یعنی سود کے جرم میں بچتےرہو 78
یہ چیزیں بدلے میں ہوں تو نقد اور برابر ہوں 79
پھر سودی معاملات کی مذمت 80
مدینہ منورہ کی منڈی میں آج خوب گہماگہمی رہی 80
کسی نے پکارا: ابوالقاسم ! 80
تجارت میں مصروف ایک دیہاتی تاجر سےآپﷺ کی محبت 81
بھئی! یہ اناج گیلا کیوں ہے ؟ 81
تاجروں کے لیے مزید راہنمائی 82
عروہ تم جاؤ! میرے لیے ایک بکری خرید کر لاؤ! 82
رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑا خریدتے ہیں ، عجیب واقعہ 83
حضرت خزیمہ ﷜کودوہری گواہی کااستحقاق 83
کھیلتے بچوں میں حضرت انس ﷜ کو پاکر خوش طبعی فرماتےہیں 84
جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں 84
ہوازن کی مہم سے آنے والے لوگ اورحضرت شیما r 85
رضاعی بہن حضرت شیما r کی عزت و تکریم 85
اے سلمہ ! یہ خوبصورت لڑکی مجھےدےدو ! 86
مزدور کی قد ر و منزلت کا نرالا انداز 86
وہ اپنےبھائی کی شکایت لے کر حضور ﷜ کے پاس آیا 87
بھیک مانگنے سے اجتناب کی تاکید 87
بازار سے واپسی پر اپنی صاحب زادی کے ہاں 88
آپ کی بڑی صاحب زادی ،سیدہ زینب r 88
دوسری صاحب زادی، سیدہ رقنہ r 90
تیسری صاحب زادی،حضرت ام کلثوم r 91
چھوٹی صاحبزادی ،سیدہ فاطمۃ الزاہراء r 92
یہ حضور ﷺسےبہت زیادہ مشابہت رکھتی تھیں 93
میرے نواسوں کوجلدی سے لے آؤ! 94
اے اللہ ! تو بھی ان سے محبت فرما! 94
یہ دونوں میرےدنیا کے پھول ہیں 95
نبی ؑ حضرت فاطمہ rکےگھر سےواپس آتےہوئے 96
راستے میں ایک روتی ہوئی بچی کو دلاسہ اور شفقت 97
غلاموں پر آپ کا لطف و کرم 98
غلاموں کی آزادی اوران کےحقوق 98
انہوں نےایک سو غلاموں کو آزاد کیا 99
غلاموں کےساتھ حسن سلوک کی تاکید ! 100
پھر ہم اسے آزاد کر دیتے ہیں 100
یہ غلام بھی تمہارے بھائی ہیں 101
غلاموں کو آزادی دیے جانے پر آپ کا ارشاد 102
کتاب اللہ سے لوگ بلندی پاتے ہیں 103
چند رؤساء نے آپ کے پاس آنے کی ایک شرط لگائی 104
میرے حبیب! آپ انہیں اپنےپاس سےمت اٹھائیے ! 104
اللہ کا شکر ہے کہ میرےامت میں ایسے لوگ پیدا کئے ہیں 105
روزانہ اپنےخادموں کو  کتنی بار معاف کیا کریں 105
مدینہ طیبہ میں اسلامی معاشرت کا گہرا رنگ 106
اپنے بیمار صحابی کی عیادت کرنے تشریف لے جاتے ہیں 106
بیمار سے پوچھا: کس چیز کودل چاہ رہا ہے ؟ 107
دوران عیادت بیمار کے لیے یہ دعا فرماتے 107
آپﷺنےفرمایا: بخاری کو مت کوسو! 108
اللہ کا شکر ہے جس نےاسے جہنم سےآزاد کر دیا 108
سعد بن عبادہ ﷜کا کیا حال ہے ؟ 108
راستے میں حضرت ابو ہریرہ﷜سےملاقات ہوتی ہے 109
اصحاب صفہ ﷢حضورﷺکےگھر میں بلائے جاتےہیں 109
اصحاب صفہ ، دین کی خاطر قربانی دینے والے عظیم لوگ 111
اصحاب صفہ کی ضروریات کا خیال رکھا جاتاتھا 112
حضورﷺاپنے آستانہ نبوت میں تشریف فرما ہیں 113
جسے بیٹیاں دے کر آزمایا گیا 113
حضور!میرے لیے کوئی کنیت تجویز فرما دیں 113
یہ خواب اللہ کی جانب سے ہے 114
حضرت فاطمہ rحاضر خدمت ہوتی ہیں 114
سیدہ عائشہ r ، چار قابل فخر چیزیں 115
آقا! میرے لیے کچھ دعا فرما دیں ! 115
گھر والوں سے حسن سلوک 116
گھر میں سیدنا ابوبکر ﷜،عمر﷜اورعثمان ﷜ حاضر ہوتے ہیں 116
حضرت اسماء rایک مسئلہ دریافت کرنے آتی ہیں 117
جی! ہر طرح کی خیریت ہے ، ایک بڑھیا 117
حضرت خدیجہ r کا تعلق آپ بخوبی نبھاتےتھے 118
سیدہ عائشہ r کا علمی مقام و مرتبہ 119
عائشہ ! مجھ سے یہ سوال آج تک کسی نے نہیں پوچھا 119
میں اس کا ہدیہ کیسے لیتی یہ خود ضرورت مند ہے؟ 120
رزق کی خوب تکریم کیا کرو ! 120
یہ گوشت حضرت بریرہ rکوکسی نےدیا ہے 121
آپ پوچھٹی ہیں : کیا ابن جدعان کو سخاوت نفع دے گی؟ 122
جبرائیل امین ﷤ کی طرف سے سیدہ عائشہ rکوسلام ! 122
حضورﷺکا مزاج بہت شاندار تھا 122
آندھی یا بادل آتے دیکھ کر آپ کچھ پریشان ہو جاتے 123
آج ایک واقعہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ بہت خوش تھے 124
آقا﷤ کی حضرت اسامہ ﷜سے محبت 124
کچھ یہودی اندر آنے کی اجازت طلب کرتے ہیں 125
گھریلو امور اور کچھ پر لطف باتیں 125
میں تمہاری تجہیز و تکفین کا اچھا بندوبست کروں گا 126
آپ مجھے بھی اسم اعظم سکھا دیجیے نا! 126
فرمایا : وہ اسم اعظم اسی دعا میں ہے 127
دعا :اے اللہ ! میرا حساب آسان فرما ! 128
ازواج مطہرات کےگھر، دینی  راہنمائی کے مراکز 128
رسول اللہ ﷺ اور اوقات کی تقسیم کار 129
جمعہ کی تیاری کا اہتمام 130
نیا لباس پہن کر آپ نے اللہ کا شکر ادا کیا 130
آپﷺنے خوشبو لگائی اورعمامہ زیب سر فرمایا 131
لباس کے بارے چند اہم اصول 131
خوشبو آپﷺ کوبہت مرغوب تھی 132
ایک شاہی آئینہ 133
مسواک کا خاص اہتمام 133
بنو طئی کےایک وفد کی آمد ، رئیس ، زید الخیل 134
آج سے تم ’’زید الخیر ‘‘ہو! 135
میں نے تمہیں تمہاری تعریف سے بڑھ کر پایا ہے 135
نماز جمعہ کے لیے آپ روانہ ہو رہے ہیں 135
راستے میں ایک صحابی کو نصیحت 136
راستے میں حضرت عمر ﷜سےملاقات اوران کے لیے  دعا 136
عقبہ بن عامر ﷜سےر استے میں ملاقات 137
حضرت براء ﷜سے ایک حسین ملاقات 137
آج رسول اللہ ﷺ نئے منبر پر خطبہ ارشاد فرمائیں گے 138
امام الانبیاء ﷺاور اذان جمعہ 139
جمعہ کی ندا سنتے ہی لوگ مسجد کی طرف دوڑے چلے آئے 140
اللہ کا قرآن ان لوگوں کی تعریف میں رطب اللسان 140
حضور ﷺخطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں 142
جوامع الکلم 142
آپﷺکےخطبہ کے بنیادی اوصاف 142
ثناء رب جلیل سے آغاز 143
چند اہم باتوں کا حکم 144
خشیت الہٰی اور وعدہ جنت 144
ایک مفلوک الحال شخص کی مالی اعانت 145
غریبوں کی امداد آپﷺخوش ہو گئے 145
مقبولیت والی گھڑی 146
جسے میں مال نہیں دیتا اس سے محبت زیادہ رکھتا ہوں 146
اگر تم روئے زمیں کا سارا مال بھی صدقہ کر دو تو ….. 147
امام الانبیاء ﷺکاایک یادگار خبطہ، ہر جملہ ایک قیمتی موتی 147
ہر نبی نے فتنہ دجال سے اپنی قوم کو آگاہ فرمایا 150
دجال کے شیطانی کرشمے 150
اپنے خطبے میں حضرت تمیم داری ﷜اور دجال کا واقعہ بتایا 151
کھجور کا وہ تنا رونے لگا 154
کھجور کے تنے کو حضور ﷺکا دلاسہ 154
آپﷺدو خطبے ارشاد فرماتے ہیں 155
دوران خطبہ باران رحمت کے لیے دعا 155
موسلادھار بارش برسنے لگی 155
آپﷺکی اقتدا میں دو ہزار نمازیں 156
خطبہ کےوقت ہاتھ میں عصا 156
وہ تعمیل حکم میں وہیں بیٹھ گئے 156
خطبہ سن کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی 157
میں  تم میں دو چیزں چھوڑ کر جا رہا ہوں 157
دوران خطبہ سوال: کیا ہر سال حج لازم ہے ؟ 158
خطبہ میں تعلیم نماز 158
ہر نیک آدمی کو اس کا سلام پہنچے گا 159
جس شخص نے میرے بعد جمعہ چھوڑ دیا 159
جمعہ سے متعلق چند اہم باتیں 160
مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادا کی جار ہی ہے 161
اللہ تعالیٰ اسعد بن زرارہ ﷜کے درجے بلند فرمائے 162
نماز جمعہ کے بعد کی سرگرمیاں 163
سونے اور چاندی کی انگوٹھی کاحکم 163
نگاہ نبوت نے جسے پسند نہ کیا 164
میں آپﷺکےبچے ہوئے دودھ پر کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا 165
اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے 165
جنت میں آپ ﷺکا دیدار کیسے کر سکیں گے؟ 166
ایک خوب صورت گفتگو، مجھے دنیا میں تین چیزیں پسند ہیں 167
جمعہ کے بعدآپﷺبازار تشریف لے جاتے ہیں 169
رسول اللہ ﷺکےگھر میں مہمان کی آمد 169
سیدہ خدیجہr کا خراج تحسین 170
مہمانوں کی تکریم کے بارے میں نبوی ارشادات 170
ایک دن بھر پور کھانا اور تین دن مزید ضیافت 171
وہ مہمان نواز بے مثال آدمی ہے 171
مہمانوں کے لیے کھجوریں ،گھی اور آٹےکا پرتکلف کھانا 172
میں بطور مہمان حضور ﷺ کے حصے میں آیا 173
حضور ﷺ کا مہمان سارا دودھ پی گیا 174
مہمان نوازی نہ کرنے والے کی مہمان نوازی کروں یا نہ ؟ 175
آپﷺنےایک مہمان کوانصاری صحابی کے ہاں ٹھہرایا 175
پہلی بات جو میں نےحضور ﷺ سے سنی 177
قیلولہ ، دن میں تھوڑی دیر کےلیے استراحت 177
سفر میں قیلولہ اور ایک جانی دشمن کی معافی 178
آپﷺکامبارک پسینہ خوشبو میں  شامل کر لیتے ہیں 179
اس روز خوشی میں آپﷺنے قیلولہ چھوڑ دیا 180
قیلولہ کا بنیادی مقصد 181
رسول اللہ ﷺکے دروازے پر دستک 181
سلام کہہ کر اجازت طلب کرو! 181
آپﷺنے اسےدین کے چند اصول سمجھائے 182
آپﷺنےاس شخص کے سلام کا جواب نہ دیا 183
ایک خاتون دعا کے لیے حاضر ہوتی ہے 183
حضرت عائشہ rکے ساتھ چند باتیں 184
نماز عصر کی تیاری 184
سیدہ بریرہ rمسواک اٹھا کر لے آتی ہیں 185
یہ مسواک بڑی فضیلت رکھتی ہے 185
چار چیزیں اللہ کے پاک رسولوں کی سنت ہیں 185
مسجد نبوی میں اذان عصر 187
مسجد میں آتے ہوئے تمہارے ہر قدم کو لکھا جاتا ہے 189
نماز کے لیے اٹھنےوالے ہر قدم پرانعامات کی بارش 189
نمازعصر سے قبل چار رکعت سنت 190
اللہ تمہاری نماز کی حرص بڑھا دے 191
رکوع پا لو تو رکعت شمار کر لیا کرو ! 191
سکون اور وقار سے چل کر شامل نماز ہوا کرو ! 192
کیا اللہ نے میرا نام لیا ہے ؟ 192
اس امت کے سب سے بڑے قاری ، ابی بن کعب ﷜ 193
ابن مسعود﷜ !تم مجھے تلاوت کلام اللہ سناؤ! 193
اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں! 194
یہ نو وارد کون ہے ؟ عدی بن حاتم طائی ﷜! 194
ضعیفوں اور ناداروں کے کام آنے والے نبی 195
مہمان کی تکریم کا ایک خوب صورت انداز 195
عدی بن حاتم کے ساتھ گفتگو اوران کا قبول اسلام 195
زندگی کا  ایک واضح نصب العین 197
ازواج مطہرات کے گھر، خواتین کے لیے اہم دینی مراکز 197
سب ازواج کے گھروں میں تشریف آوری کا پاکیزہ معمول 198
ازواج مطہرات ، امت کی پاکباز مائیں 198
پہلی زوجہ حضرت خدیجہ r ،جوار رحمت الہٰی میں 198
ام المؤمنین سیدہ سودہ rکے حجرہ میں 200
سیدہ حفصہ rکے ہاں تشریف آوری 203
سیدہ زینب بنت خزیمہ rکی یادگار رفاقت 204
حضور، سیدہ ام سلمہ rکےہاں قدم رنجہ فرماتے ہیں 205
سیدہ زینب بن جحشrکےہاں حضورﷺجلوہ افروز ہوئے 209
سیدہ جویرہ rکے ہاں آقا کی تشریف آوری 211
سلطان مدینہ ﷺحضرت صفیہ rکے حجرہ پاک میں 213
خاتم الانبیاء ﷺحضرت میمونہ rکے نعمت کدہ  میں 215
مدینۃ الرسول ﷺمیں شام  کا سہانا منظر ! 217
یہاں کی ہر شے انوکھی نرالی اور مثالی ہے 218
اذان کا جواب دینے کا حکم 219
سچے دل سے اذان کا جواب اور اس کا اجر 219
دعائےوسیلہ ، اذان کےبعد کی دعا 220
اب نماز مغرب ادا کی جارہی ہے 220
مخلوق میں سب بلند ہستی عظیم رب کے سامنے سربہ سجود 222
بعد مغرب سنن و  نوافل 223
سیدہ ابوبکر : حضور !مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں 223
نبی ﷤اپنے مبارک آستانہ کی جانب تشریف لاتے ہیں 224
حضورﷺکا قیام آج سیدہ حفصہ rکے ہاں 224
گھر کے دروازے پر حضرت عبد اللہ بن عمر ﷜سے ملاقات 225
حضرت حفصہ rاپنےہاں آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں 225
رحمت کائنات ﷺکا بستر نفاست سے بچھا دیا گیا ہے 225
آپ اپنی رفیقہ حیات کےساتھ کھانا تناول فرماتے ہیں 226
حضور! میرے بھائی کا ایک خواب تو سنئے ! 228
نمازعشاء کاوقت قریب ہوا چاہتا ہے 228
نماز عشاء کےلیے مسجد نبوی میں اذان کہی جاتی ہے 229
وہ  پاکباز نمازی  اپنے بےمثل امام کے منتظر تھے 230
مسجد نبوی میں نمازعشاء کی امامت ہو رہی ہے 231
فرمایا: آج سے ایک سو سال بعد کوئی زندہ نہیں رہے گا 231
نماز وتر، ایک خاص نماز 232
جہاد فی سبلی اللہ کے لیے ایک اہم مشاورت 232
رسول اللہ ﷺ گھر تشریف لاتے ہیں 233
ازواج مطہرات کی باری والے گھر میں آمد 234
سونے سے قبل کچھ اہم باتیں اورہدایات 234
ہر ایک کومعاف کر کے سونے کا نبوی معمول 235
لیٹنے سے پہلے آپﷺاپنا بستر جھاڑتے ہیں 237
چند مخصوص آیات کی تلاوت کا پاکیزہ معمول 237
دائیں کروٹ پر سونے کا مبارک معمول 238
ایک نہایت خوب صورت دعا 238
آپﷺاپنے حجرے میں آراد فرما رہے ہیں 239
مراجع و مصادر 271

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آدابآزادیآیاتادباسلاماسلامیاشراقاصولاللہامامتانبیاءبخاریبیت اللہپھولتجارتتعلیمتعلیماتتہجدحجحقحکمتحیاتخوابخواتیندجالدعادینسراج منیرسنتسودسیرتسیرت نگاریصحابہعبد اللہعلمیقرآنقربانیقیامتکائناتلباسماحولمسئلہمسجدمسجد نبویمضامینمقالاتنمازنماز جمعہوصیت
Comments (0)
Add Comment