اہمیت نماز
مصنف : محمد علی جانباز
صفحات: 307
نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” اہمیت نماز ” پاکستان کے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا محمد علی جانباز صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نےنماز کی اہمیت وفضیلت اور مقام ومرتبے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے بے نماز کے انجام اور عقاب کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ مسنونہ | 8 | |
ناشر کی چند ہمدردانہ گزارشات | 10 | |
توحید | 13 | |
شرک | 14 | |
بدعت کی مذمت | 18 | |
بدعت کی تعریف | 19 | |
بے پردگی | 20 | |
آپس کی بے اتفاقی | 23 | |
ترک نماز | 27 | |
بےنماز منافق سے بھی برا ہے | 30 | |
تمہید | 35 | |
حکومت وقت کی ذمہ داری | 40 | |
نمازی ملازم سے حسن سلوک | 41 | |
علمائے کرام و لیڈران قوم | 42 | |
وجہ تالیف | 43 | |
نماز مترجم | 48 | |
نماز کےمتعلق تین ضروری مسائل | 54 | |
سورہ فاتحہ | 54 | |
آمین بالجہر | 55 | |
رفع الیدین | 56 | |
خلق کائنات اور خلق انسان کا مقصد | 57 | |
نماز ہر ایک امت میں فرض رہی ہے | 61 | |
حضرت آدم و شیث | 62 | |
حضرت نوح | 62 | |
حضرت ہود اور حضرت صالح اور حضرت شعیب | 63 | |
حضرت ابراہیم | 63 | |
حضرت اسماعیل | 64 | |
حضرت لوط، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب | 64 | |
حضرت شعیب | 65 | |
حضرت موسیٰ | 65 | |
حضرت موسیٰ و ہارون | 65 | |
امت موسیٰ میں نماز خوف | 66 | |
نقباء بنی اسرائیل | 67 | |
حضرت داؤد | 67 | |
حضرت داؤد | 67 | |
حضرت داؤد کی نماز تہجد | 68 | |
تنبیہ | 69 | |
حضرت سلیمان | 70 | |
حضرت زکریات | 71 | |
حضرت عیسیٰ | 72 | |
تمتہ | 72 | |
زمانہ نبوت تک اہل کتاب کی نمازوں کا ثبوت | 74 | |
یہود ونصاریٰ کی نماز سے لاپرواہی | 76 | |
زمانہ جاہلیت میں عربوں کی نماز | 78 | |
غیر مسلم کی نماز | 81 | |
مسلمان کی نماز | 82 | |
اسلام میں نماز کا مرتبہ | 83 | |
دین الہٰی کا پہلا سبق ایمان کے بعد نماز ہے | 86 | |
اصول اسلام | 90 | |
ترک نماز پر وعید کی آیات | 92 | |
ترک نماز پروعید کی احادیث | 98 | |
اولاد کو نماز کی تعلیم | 113 | |
نماز کے فضائل کا بیان | 115 | |
اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ نماز ہے | 116 | |
آخرت میں نمازیوں کے درجات عالیہ | 117 | |
نمازیون سے وعدہ فلاح | 118 | |
نماز ایک تجارت ہے جس میں خسارہ نہیں | 119 | |
نماز مشکلات کاحل ہے | 120 | |
خدا نمازیوں کامولٰ اور ان کےساتھ ہے | 127 | |
نماز گناہوں کا کفارہ ہے | 131 | |
(تنبیہ ) نماز سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں یا کبیرہ ؟ | 136 | |
نماز برے کاموں سے روکتی ہے | 138 | |
نماز جامع عبادات ہے | 143 | |
اللہ نے نمازیوں کو ہی سچا مومن کہا ہے | 147 | |
یاد الٰہی کا بہترین طریقہ نماز ہے | 151 | |
نماز کی فرضیت کا انوکھا طریقہ | 153 | |
نمازی ہی اصلاح یافتہ ہوتے ہیں | 154 | |
نماز کی خاصیتیں | 156 | |
آنحضرت ﷺ کا نما ز سےوالہانہ تعلق اور اس کے لیے اہتمام | 169 | |
صحابہ کرام کانماز سے بے پناہ شغف اور ا س کے لیے تیاری | 174 | |
قرن اول میں نماز کی اہمیت | 180 | |
دین اور دنیا میں ترقی کا ذریعہ صرف نماز ہی ہے | 181 | |
اول وقت نماز پڑھنے کی فضیلت | 184 | |
نماز باجماعت کے فضائل | 188 | |
مسجد میں نماز ادا کرنا شعار اسلام ہے | 197 | |
حافظ ابن قیم کا ارشاد | 197 | |
شاہ عبدالعزیز کا ارشاد | 198 | |
حافظ ابن کثیرکاارشاد | 198 | |
نماز کے لیےمسجد کی طرف جانے کی فضیلت | 205 | |
مسجد کی عظمت | 211 | |
نماز میں خشوع و خضوع | 216 | |
خشوع | 216 | |
قبتل | 217 | |
تضرع | 218 | |
اخلاص | 218 | |
ذکر | 219 | |
فہم و تدبر | 219 | |
نماز میں خشوع وخضوع کیسے حاصل ہو | 228 | |
تارک نماز کے کفر و اسلام کا مسئلہ | 235 | |
تارک نماز کے بارے میں اقوال تابعین و تبع تابعین | 239 | |
نماز کےبعد کے اذکار | 243 | |
انگلیوں پر شمار کرنے کا بیان اور فضیلت | 251 | |
خدا کے نزدیک محبوب ترین کلمات | 253 | |
ان کلمات کی فضیلت | 253 | |
صبح و شام کے وقت کے اذکار | 255 | |
سید الاستغفار | 255 | |
تلاوت قرآن شریف کی فضیلت و اہمیت | 262 | |
تلاوت قرآن سےدل کا زنگ دور ہوتا ہے | 263 | |
تلاوت قرآن سے نور الہٰی حاصل ہوتا ہے | 264 | |
تلاوت قرآن نزول رحمت کا باعث ہے | 265 | |
تلاوت کرنے والے کے والدین کی تاج پوشی | 265 | |
تلاوت قرآن کا ثواب | 267 |