اہل السنۃ و الجماعۃ ( سید سلیمان ندوی )

اہل السنۃ و الجماعۃ ( سید سلیمان ندوی )

 

مصنف : سید سلیمان ندوی

 

صفحات: 102

 

مسلمانوں میں ہر دور میں سینکڑوں فرقے پیدا ہوئے، لیکن وہ نقش بر آب تھے۔ابھرے اور  مٹ گئے، لیکن جو فرقہ عموم اور کثرت کے ساتھ باقی ہے اور آج مسلمان آبادی کا کثیر حصہ بن کر اکناف عالم میں پھیلا ہوا ہے وہ فرقہ “اہل سنت والجماعت”ہے۔عام طور پر ہندوستا ن میں اہل سنت کے معنی یہ سمجھے جاتے ہیں کہ جو شیعہ نہ ہو، لیکن یہ کافی نہیں ہے، یہ اس کا اثباتی پہلو نہیں ہے، یہ تو اس کا منفی پہلو ہے، ضرورت ہے کہ اس کی حقیقت  کو پوری  طرح سمجھا جائے۔اس لئے ہم کو اہل السنہ والجماعہ کے ایک ایک لفظ کے معنی پر غور کرنا ہو گا۔ زیر تبصرہ کتاب اہل السنۃ والجماعۃ “”محترم مولانا سید سلیمان ندوی صاحب﷫ کی تصنیف ہے، جو پہلے معارف رسالے میں مضمون کی شکل میں قسط وار شائع ہوتی رہی، پھر احباب کے اصرار پر اسے کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا۔کتاب کے بعض جملوں سے عدم اتفاق کے باوجود ایک علمی وتحقیقی تحریر ہونے کے باعث قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
ایک سوال 8
تمہید 9
سنت وجماعت 9
بدعت 10
صلاح کےبعد فساد کیسے ہوتاہے 14
جماعت کافلسفہ 15
اسلام میں جماعت شکنی 19
اختلاف صحابہ اورمختلف فرقوں کی پیدائش 23
اہل السنہ یعنی ناطرفدارگروہ 24
اہل سنت کلام میں 28
عرب اورعجم کےخصائص ذہنی 28
کوفہ اوربصرہ کے شہرکیوں 28
اختلاف  کامرکز بنے .؟ 29
مثاجرات صحابہ کےبعد اختلاف افکار 30
اہل السنۃ کافیصلہ 30
فرقوں کی ملکی تقسیم 33
بنوامیہ کےدور میں مذہبی فرقوں کاظہور 33
فرقوں کےانتشار 35
ضلالت کےطبعی اسباب 39
خیاں آرائی 39
عقائد میں وسعت طلبی 40
تاویل متشابہات 41
اشاعرہ حنابلہ اورماتریدیہ 54
قدماء کےنزدیک اہل سنت کےمعنی 58
مسئلہ تقدیر یاجبرو قدر 70
صفات 71
قرآن 72
استواء 74
بعض شبہات کاازالہ 76
اہل السنۃ کےعقائد صحیحہ 80
عقائد کی افادیت 80
اہل سنت کےعقائد 81
ضمیمہ 87
تشریح اصطلاحات 87
اہل سنت کی بعض اقوال 88
اہل سنت کے عقائد اورا س کامنہج 89

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہتبصرہتقدیردعاسنتسید سلیمان ندویشیعہصحابہعلمیمسلمان
Comments (0)
Add Comment