اہل حدیث کے صفاتی نام پر اجماع پچاس حوالے

اہل حدیث کے صفاتی نام پر اجماع پچاس حوالے

 

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

 

صفحات: 16

 

اسلام اللہ کا وہ بہترین اور پسندیدہ مذہب ہے جو قیامت تک ساری دنیا کے لیے رشدوہدایت کا سبب ہے‘ وہی ذریعہ نجات ہے‘ رضائے الٰہی کا سبب ہے۔ اس عظیم کا مذہب کا مرجع ومصدر اور اس کی بنیادوہ وحی الٰہی ہے جسے نبیﷺ پر ایک امین فرشتہ حضرت جبریلؑ کے ذریعہ نازل کیا گیا جس کا اسم گرامی قرآن مجید ہے۔ اس قرآن کی جو کچھ تفسیر وتشریح رسول اللہﷺ نے اپنی زبان مبارک سے فرمائی اور اس کے فرمودات پر اپناعملی نمونہ پیش کیا تو آپ کے اسی فرمودات وارشادات کا نام ’’سنت‘‘ ہے۔ حقیقت میں انہی دونوں مجموعے کا نام اسلام ہے۔ ان دونوں سے الگ ہو کر اسلام کا تصور بے کار اور باطل ہے اور ان دونوں مصادر پر عمل کرنے والے صرف اہل حدیث ہی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف نے  اہل حدیث کا یہ لقب اور صفاتی نام بالکل درست اور صحیح ہے اس پر سلف صالحین  کے پاس آثار پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ اسی بات پر اجماع ہے کہ یہ نام صفاتی ہے اور صحیح ہے۔ ہر اثر بیان کرنے کے بعد مصنف نے مکمل حوالہ بھی درج کیا ہےاور ہر اثر کو معتبر اور مستند کتابوں سے لیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اہل حدیث کے صفاتی نام پراجماع پچاس حوالے ‘‘ مولانا زبیر علی زئی  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب مثلا ہدایۃ المسلمین(نمازکے اہم مسائل مع مکمل نمازنبوی‘ اختصارعلوم الحدث (حافظ ابن کثیرکی کتاب کاترجمہ ھے)‘ تحقیقی اصلاحی اورعلمی مقالات جلداول تاچہارم (ان میں ماہنامہ الحدیث میں شائع ہونےوالے مضامین کوجمع کیاگیاہے‘ فتاوٰی علمیۃ(المعروف توضیح الکلام 2 جلدیں)‘ القول المتین فی الهبربالتامین وغیرہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہاہل حدیثتبصرہتفسیرحدیثدعازبانسلفقرآنقیامتمذہبمسائلمضامینمقالاتوحی
Comments (0)
Add Comment