اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

 

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

 

صفحات: 292

 

زیر تبصرہ کتاب محترم حافظ صلاح الدین یوسف اور چند دیگر صاحبانِ علم کے مضامین و مقالات کا مجموعہ ہے۔ شروع میں بطور مقدمہ مولانا حنیف ندوی کا مضمون کتاب کا حصہ بنایا ہے گیا ہے جس میں انہوں نے اہلحدیث اور ان کے مسلک کے تعارف کے حوالے سے بحث کی ہے۔ اس کے باقاعدہ مضامین کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پہلا مضمون حافظ صاحب کی وہ تحریر ہے جو انہوں نے حافظ محمد گوندلوی کی کتاب ’الاصلاح‘ کے مقدمہ کے طور پر لکھی تھی۔ اس کے بعد ’عقائد علمائے دیوبند‘ کے عنوان سے دوسرا مقالہ شروع ہوتا ہے جس میں آل دیوبند کی مشہور و معروف کتاب ’المہند علی المفند‘ میں سے ان کے بعض اعقتادات ان ہی کی زبانی بیان کیے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ فاضلانہ تبصرہ بھی پیش کی گیا ہے۔ تیسرا مضمون ’شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد‘ کے عنوان سے ہے جو دراصل ایک دیوبندی عالم دین ہی کی تحریر ہے جس میں انہوں نے نہایت اخلاص اور دردِ دل سے اپنے مشاہدات اور ان کے دینی رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔ چوتھا مقالہ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کا شامل کیا گیا ہے جس میں مولانا نے نہایت شدو مد کے ساتھ اہل تقلید کے تقلیدی جمود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی مناسبت سے مولانا عبدالرحمٰن ضیا کے مضمون کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے جو اس سے قبل سہ ماہی ’نداء الجامعہ‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں علامہ البانی کا اپنے دوست کے ساتھ ہونے والے مکالمہ ’ہم سلفی کیوں کہلائیں؟‘ کے عنوان سے شامل اشاعت ہے۔ یہ مضمون علامہ البانی کی کتاب ’سلفی منہج‘ کا بھی حصہ ہے اور یہ کتاب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 11
عرض مرتب 13
مقدمہ 17
اہلحدیث کا مسلک ومنہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت ونوعیت ایک مبحث کی وضاحت 27
احناف کے تین گروہ 33
احناف کے پہلےگروہ،امام ابوحنیفہ اور صاحبین کا طرز فکر وعمل 33
اپنے ائمہ کے پیروکار 37
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا مسلک ومشرب 38
علمائے احناف کے دیگر دو گروہ 52
پہلا گروہ 53
علمی بددیانتی کی واضح مثال 58
پہلی کتاب کا تعارف 61
دوسرے حنفی عالم کی کتاب اور اس کا تعارف 66
تیسری کتاب اور اس کا تعارف 67
عقل وقیاس ہی کی بنیاد پر حنفی علماء سے دو سوال 68
اتباع کیا ہے اور ابتداع کیا؟ 71
تقلید حرام کی عملی مثالیں 85
عقائد علمائے دیوبند 127
بدعات سے عدم نفرت اور عدم اجتناب 145
ایک دبوبندی عالم کا اعتراف حق 150
اصولوں کی بنیاد پر احادیث کا انکار 173
پہلی مثال مسئلہ تعدیل ارکان 178
دوسری مثال آنحضرت ﷺ کا طریق بیان اور طرزعمل 187
تیسری مثال 189
چوتھی مثال 199
پانچویں مثال 206
نفس مسئلہ کی تحقیق 209
کشف حقیقت 218
امام ابوحنیفہ ؒ کے مذہب کی تحقیق 233
تصریہ کی ممانعت میں علت وحکمت 243
ایک بھاری وہم کا ازالہ 259
ہم سلفی(اہلحدیث) کیوں کہلائیں؟(ایک مفید مکالمہ) 285

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاحنافاللہاہل حدیثاہلحدیثتبصرہحدیثدیندیوبندسنتعلمعلماءمذہبمسئلہمضامینمقالات
Comments (0)
Add Comment