اہل بیت دو نظریوں کے درمیان

اہل بیت دو نظریوں کے درمیان

 

مصنف : محمد سالم الخضر

 

صفحات: 305

 

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ اہل بیت کا اولین اطلاق ازواج مطہرات پر ہوتا ہے سورۂ احزاب میں ازواج النبی ﷺ ہی کو ہدایات دے کر آخر میں یہ فرمایا گیا ہے: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا (الاحزاب) یعنی ان سب ہدایات کا مقصد ازواج کو مشقت میں ڈالنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس کا مقصد آخر میں بیان کردیا ہے کہ اس سب کا مقصد یہ کہ ازواج ہر قسم کی ظاہری اور باطنی برائی و گندگی سے پاک و صاف ہوجائیں کیوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے نبی کی بیویاں ہیں کوئی عام عورتیں نہیں ہیں۔جو شخص عربی کی تھوڑی سی واقفیت رکھتا ہو وہ سورۂ احزاب کے اس رکوع کو پڑھے تو اس کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں رہے گا کہ یہ یہاں اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ہی ہیں لیکن بڑی عجیب بات ہے کہ آج کل کے مسلمان کا زہن جب بھی اہل بیت کا لفظ سنتا ہے تو اس کا ذہن ازواج مطہرات کے ذکر سے خالی رہتا ہے اور آپﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہرسیدنا علی ﷜ہ اور ان کی اولاد کی طرف ہوجاتا ہے جس کا بڑا سبب مسلمانوں کا قرآن کو چھوڑدینا اور جہالت ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’اہل بیت دو نظریوں کے درمیان‘‘ محمد سالم کی اہل بیت کے متعلق کتاب ’’اہل البیت بین مدرستین‘‘ کا اردو کاترجمہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں غلو اور اعتدال کے درمیان اہل بیت کے متعلق صاف و شفاف اور شرعی نقطہ نظر پیش کیا ہے ساتھ ہی ان کے جن حقوق کی ادائیگی ہم پر ضروری ہے اس کو بھی واضح کیا ہے۔ اور غلو کرنے والوں نے اہل بیت کے جس روشن چہرے کو داغدار کیا یا ان کی تعلیمات میں اپنی جانب سے آمیزش کی یا انہیں ان کے اس مقام مرتبہ سے اونچا اٹھایا جو مقام ومرتبہ اللہ رب العالمین نے ان کے لیے پسند کیا اور انہیں عطا کیا۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں ان کی صحیح اور پاکیزہ تصویر پیش کی اور ان کے حقیقی مقام ومرتبہ کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فضیلت کا معیار تقویٰ اور نیک اعمال ہیں کسی کا حسب ونسب اللہ تعالیٰ کے نذدیک فضیلت کا معیار نہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 8
اہل بیت کون ؟ 11
کلام عرب میں آل اوراہل کامعنی 13
آل 13
پہلاقول 13
دوسراقول :اوریہی قول راجح ہے 14
اہل 19
آل بیت 22
اہل بیت 31
عترت نبی 51
اقرباء اورعشیرۃ (قبیلہ ) 55
رسالت کی اجرت 58
دلائل شیعہ اثناعشریہ 67
شعیہ علماء کےاقوال 75
ابن بابویہ قمی صدوق(381ء) 75
شیخ مقید (413ھ) 76
شیخ الطائفہ طوسی (460ھ) 78
ابن ادریس حلی (598ھ) 79
یحیی بن حسن اسدی حلی ابن البطریق (600ھ) 79
جعفر بن حسن حلی محقق حلی (676ھ) 80
ابن مطہر حلی (726ھ) 80
محقق کرکی (940ھ) 81
مولی محمد تقی مجلسی (1070ھ) 81
مولی محمد صالح مازندرانی (1081ھ) 82
مولی محمد اسماعیل مازندرانی خواجوئی (1173ھ) 83
اہل بیت کامقام ومرتبہ اوران کی خصوصیت 84
اصحاب کساء اورازواج مطہرات کی خصوصیت 89
پیغمبر مومنوں پر ان کی جانوں سےبھی زیادہ حق رکھتے ہیں اورپیغمبر کی بیویاں ان کی مائیں ہیں 97
انصاف پسند شعیہ اقول 104
محبت اہل بیت تقاضے اورعلامتیں 109
ان کےفضائل مناقب اورشرعی حقوق بیان کرنے کااہتمام کرا 109
درود ابراہیمی میں آل بیت پر درود بھیجنا 110
اہل بیت سےمحبت کےوجوب اورا نکےحقوق کی معرفت کی صراحت کرنا 112
اہل بیت کےنسب کاخیال رکھنا اورجھوٹے دعویداروں پر عتاب کرنا 125
اہل بیت 129
نماز وغیرہ میں محمد ﷺ   کےساتھ ان پر بھی درود بھیجنا 129
ان کے نسب اورشتہ داری کے علاوہ تمام نسب اوررشتوں کامنقطع ہوجانا 129
ان بر صدقہ حرام ہونا اورا ن کےخمس کامستحق ہونا 131
صحابہ اوران کے ماننے والوں کےنزدیک اہل بیت کاحترام 135
دین سب پر مقد م ہے 140
مومن ہواورملت پر قائم ہو 145
صحیح سنت نبوی کاپیروکار ہو 145
نبیﷺ کی صحبت نسب بر مقدم ہے 155
اہل بیت کےنسب کاخیال 161
بے نسل کی نسل بن جانادرست نہیں 165
غلو کیا ہے 173
دین میں غلو ہلاکت کاباعث ہے 176
غلو بیوقوفی اورجہالت ہے 185
اہل بیت علہیم السلام غلو اورجھوٹی شان کےمخالف 196
اللہ اوراہل بیت کےنزدیک ملعون 202
جوائمہ اہل بیت کی جانب تفویض کی نسبت کرتے ہیں چاہے واہ اس کےساتھ عبارت (اللہ کی اجازت سے)اضافہ ہی کیوں نہ کریں 206
جوائمہ اہل بیت سےبھول چوک کی نفی کرتے ہیں 209
جوائمہ اہل بیت کی جانب علم غیب کی نسبت کرتے ہیں 211
جوائمہ اہل بیت کی جانب نبوت کی نسبت کرتے ہیں انھیں انبیاء پر فوقیت دیتے ہیں 216
جواہل بیت کےمتعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کےنفع اورنقصان کااختیار حاصل ہے 218
جواہل بیت کے کسی اما م کےانسانی حاجبت کی خاطر غائب ہونےکاعقیدہ رکھتے ہیں 222
جواہل بیت کی جانب نماز مغرب کواس کےوقت سےموخر کرنےکی نسبت کرتے ہیں 227
ائمہ اہل بیت کےمتعلق   شیعہ علماء کانظریہ 227
آیت اللہ العظمیٰ خمینی 235
آیت اللہ العظمیٰ خوئی 235
آیت اللہ العظمیٰ جواد تبریزی 238
آیت اللہ العظمیٰ محمد بن مہدی حسینی شیرازی 239
آیت اللہ العظمیٰ محمد صادق الصدر 243
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی 247
آیت اللہ العظمیٰ مولی میزا حسن حائری احقانی 249
آیت اللہ العظمیٰ     محمد حسنی شاہرودی 250
امام اکبر محمد حسین آل کاشف الغطاء 251
علامہ جعفر تستری 252
اہل بیت کےنزدیک صحابہ کامقام 260
صحابہ کو گالیاں دینا اہل بیت کےنزدیک کفر ہے 278
حروف آخر 280
مراجع 282
اول مراجع اہل سنت والجماعت 282
دوم مراجع شیعہ 294

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواللہانبیاءتبصرہتصویرتعلیماتحقحقوقسنتشیعہصحابہعربعربیعلمعلماءقرآنمسلماننظرنماز
Comments (0)
Add Comment