احکام القرآن

احکام القرآن

 

مصنف : چوہدری نذر محمد

 

صفحات: 978

 

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔احکام القرآن پر مشتمل کتب میں قرآن مجید کی صرف انہی آیات کی تفسیر کی جاتی ہے جو اپنے اندر کوئی شرعی حکم لئے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ  قصص ،اخبار وغیرہ پر مبنی آیات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’  احکام القرآن‘‘ بھی اسی طرز بھی لکھی گئی  چوہدری نذر محمد  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے تین سو کے قریب موضوعات کے تحت ان موضوعات سے متعلقہ آیات قرآنیہ  کو جمع کر دیا ہے۔انہوں نے آیت قرآنی کا متن اور الفاظ لکھنے کی بجائے اختصار کی غرض سے فقط اس کا ترجمہ دینے پر ہی اکتفاء کیا ہے،اور ساتھ سورۃ اور آیت نمبر لکھ دیا ہے،لیکن اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آیات کے متن کے بغیر اسے پڑھنا ذرا بوجھل محسوس ہوتا ہے۔چوہدری نذر محمد صاحب  بنیادی طور پر ایک تاجر پیشہ آدمی تھے ،لیکن حوادثات زمانہ نے انہیں قرآن مجید کے مطالعہ پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے اپنے مطالعہ سے جو کچھ اخذ کیا اسے اپنے جیسے دیگر تاجر حضرات کے لئے جمع کردیا تاکہ وہ بھی قلت وقت کے باوجود قرآن مجید  کے احکام سے واقف ہو سکیں اور اسی کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔یہ کوئی علمی یا تحقیقی کتاب نہیں ہے،بلکہ احکام قرآن پر مبنی معلومات کا ایک مجموعہ ہے۔جو تاجروں جیسے مصروف زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے  روشنی کی ایک کرن ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(احکام القرآن)

 

عناوین صفحہ نمبر
سرگزشت احوال 23
قرآن مجید کی صفات اور کائنات پر غور و فکر 35
تخلیق انسان اور موت 105
جزئیات ایمان 147
انسانی زندگی کا مقصد 181
رسالت 219
سر چشمہ ہدایت 251
تبلیغ دین 261
حق کے لیے کوشش 293
شرک 331
اخلاقی بیماریاں 373
معاشرتی بیماریاں 35
کافر اور کردار اور اس سے سلوک 451
توبہ 479
نیک بندوں کے اوصاف 499
دنیاوی دولت اور اسکی حقیقت 571
معاشیات 603
حسن معاشرت 645
سماجی زندگی 673
آپس کے تعلقات 681
شہادت اور عدل 697
تعلیم و تربیت 715
عبادات 733
عائلی قوانین 793
وراثت 831
پردے کے احکام 841
زنا اور قذف 855
قصاص و حدود 865
قوموں کا عروج و زوال 881
جہاد 893
دفاع 917
سیاسیات 933

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
50.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحکامانسانتبصرہترجمہتفسیرعلمیقرآنکائناتمضامینمعلوماتنذر محمدنظر
Comments (0)
Add Comment