احکام القرآن ( جصاص ) جلد ششم
مصنف : علامہ ابو بکر احمد بن علی الرازی الجصاص الحنفی
صفحات: 733
قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔لیکن مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں احکام پر مبنی آیات کو جمع کر کے الگ سے احکام القرآن پر مشتمل تفسیری مجموعے بھی مرتب کئے ہیں۔احکام القرآن پر مشتمل کتب میں قرآن مجید کی صرف انہی آیات کی تفسیر کی جاتی ہے جو اپنے اندر کوئی شرعی حکم لئے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ قصص ،اخبار وغیرہ پر مبنی آیات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” احکام القرآن “بھی اسی طرز بھی لکھی گئی ایک منفرد کتاب ہے، جو چوتھی صدی ہجری کے معروف حنفی عالم علامہ ابو بکر احمد بن علی الرازی الجصاص الحنفی کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے پورے قرآن کی تفسیر کرتے ہوئے احکام پر مبنی آیات کی خصوصی تفسیر قلم بند کی ہے۔اصل کتاب عربی میں ہے۔ اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا عبد القیوم صاحب نے حاصل کی ہے۔اردو ترجمے پر مبنی کتاب کی چھ ضخیم جلدیں ہیں، جو اس وقت آپ کے سامنے موجود ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
سورۃ النور | 2 |
زنا کے بارے میں احکام | 4 |
جلا وطنی کی سزا | 7 |
کوڑوں کی سزا | 11 |
زنا بالجبر کے بارے میں فقہاء کی آراء | 13 |
زنا میں ضرب تا زیانہ کی کیفیت کا بیان | 13 |
حد کے مجرم کو جسم کے کن حصوں پر ضرب لگائی جائے گی | 16 |
مسجد میں حد جاری کرنا | 21 |
اس شخص کا حکم جو عمل قوم لوط کا ارتکاب کرتا ہے | 22 |
ایسا شخص جو کسی چوپائے کے ساتھ جنسی عمل کا ارتکاب کرتا ہے | 24 |
فہرست نا مکمل |