احکام شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت

احکام شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت

 

مصنف : محمد تقی امینی

 

صفحات: 308

 

معاشرے کی حالت ہمیشہ یکساں نہیں رہتی،بلکہ اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، یہ تبدیلی کبھی معمولی ہوتی ہے جو حالات کے اتار چڑھاو سے رونما ہوتی ہے اور کبھی ہمہ گیر ہوتی ہے  جو ایک دور کے بعد دوسرے دور کے آنے سے ظہور پذیر ہو جاتی ہے۔پہلی صورت میں زیادہ کدوکاوش کی ضرورت نہیں پڑتی، بلکہ چند احکام ومسائل کے موقع ومحل میں تبدیلی سے کام چل جاتا ہے۔لیکن دوسری صورت میں چند مسائل پر بات ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے قانونی نظام کو نئے انداز میں ڈھالنے اور نئے قوانین وضع کرنے کی ضرورت  ہوتی ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس نے عبادت،سیاست ،عدالت اور تجارت سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اور یہ ایک عالمگیر مذہب ہے جو تاقیامت پیش آنے والے مسائل کا حل اپنے پاس رکھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” احکام شرعیہ میں حالات وزمانہ کی رعایت ” مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا محمد تقی امینی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے تاریخ اسلام کی روشنی میں اسلام کی اسی عالمگیریت کو بیان کیا ہے۔)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 17
قرآن حکیم سےحالات وزمانہ کی دعایت کاثبوت 26
سیاست شرعیہ کی بحث 100
سنت سے حالات زمانہ کی رعایت کاثبوت 119
صحابہ کرام کی زندگی سےحالات وزمانہ کی رعایت کاثبوت 135

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلامتاریختبصرہتجارتتعلیماتحلحیاتدینقوانینمحمد تقی امینیمذہبمسائل
Comments (0)
Add Comment