احکام سلام

احکام سلام

 

مصنف : عبد الغفور اثری

 

صفحات: 154

 

دنیا میں بسنے والےتمام لوگ ملاقات کے وقت اپنے اپنے مذہب ، تہذیب وتمدن اور اطوار اوخلاق کی بنا پر ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں ۔لیکن دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں۔ اسلام نے ملاقات کے وقت’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ او رجواباً وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے ۔ اسلامی تَحِیّہ (سلام) میں ایک عالمگیر جامعیت پائی جاتی ہے ۔اس میں اللہ کا تعالیٰ کا ذکربھی ہے ۔ شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ اسے آپس میں پھیلائیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے :’’ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پر حق ہے کہ وہ اس کے سلام کا جواب دے (صحیح بخاری) سلام کے جہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت طلب کرنے کے لیے دعائیہ کلمات ہیں وہاں آپس میں محبت واخوت بڑھانے کا ذریعہ اوراجنبیت کو ختم کرنے کا باعث بھی ہیں۔مسلمانوں کا آپس ملاقات کے وقت زبان سےسلام کہنے کے ساتھ ہاتھ سے مصافحہ کرنا ایسی عظیم سنت ہے کہ اس پر عمل کرنے سے دل سے حسد ،بغض، اور کینہ وغیرہ دورہو جاتاہے۔ جس کی بدولت معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی ہے۔ باہمی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے میں اہم ترین عنصر ایک دوسرے کو سلام کہنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے اس قسم کی بہت سی اقدار سے تہی نظر کرتے آنے لگے ہیں۔ اپنے جاننے والے کی حد تک سلام دعا باقی ہے لیکن اجنبی کو سلام کی روش متروک ہوتی جا رہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’احکام سلام ‘‘ مولانا عبد الغفور اثری ﷫کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے اہمیت سلام ، فضائل سلام، سلام کے مفصل احکام ومسائل، مصافحہ کی اہمیت اور فضلیت معانقہ کا معنیٰ اوراس کاشرعی حکم، کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کا حکم شرعی اور اس کے احکام ومسائل، قیام تعظیم کی شرعی حیثیت جیسی مباحث کو بڑی تحقیق وجستجو اور عرق ریزی سے قرآن مجید اور کتب تفاسیر وکتب احادیث و غیرہ کے حوالہ جات سے مزین مفصل اور نہایت سلجھے ہوئے انداز میں پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض حال 3
1۔اہمیت سلام 19
سلام کامعنی ومفہوم کیاہے 19
سلام اللہ تعالی کے اسماء حسنی میں سے ہے 20
مسلمان کی تعریف 21
اسلامی سلام کی ابتداء فائدہ جلیلہ 22
خلق الله ادم علي صورته کی توضیح وتشریح 24
سلام کہنے اور اسکا جواب دینے کاحکم شرعی فائدہ 27
صیغہ ہ امر وجوب کے لیے ہے جب قرینہ صارفہ نہ ہو 27
امام نووی کی تصریح امام ابن قیم کی تصریح 27
سلام کہنا اور اسکا جواب دینا لازمی وضرور ی ہے 29
سلام کہنا مسلمان کاامتیازی نشان ہے 29
تفسیر نبوی ﷺ 30
خلاصہ مطلب ایک ضروری وضاحت 31،32
حاصل کلام ،مسلمان کے مسلمان پر دس حقوق 33
حاصل کلام ،راستے میں بیٹھنے کاحق کیاہے 35،36
لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل کون ہے 38
حاصل کلام 40
سلام کہنا سنت موکدہ کالواجواب علی الکفایۃ ہے 40
چار آیا ت طیبات اور متعدد احادیث صحیحہ کاخلاصہ 40
2۔فضائل سلام 42
سلام پھیلانا بہترین عمل ہے ،فائدہ جلیلہ 42
مسلمانوں میں باہم محبت پیداکرنے والاعمل 42
توضیح وتشریح ،مومن سے محبت رکھنا ایمان ہے 45
سلام کرنے سے عدوات دشمنی ختم ہوجاتی ہے 46
خیردسلامی سے جنت میں داخل ہونے عمل حاصل کلام 47،48
تدخلو الجنۃ بسلام سے کیامراد ہے 50
شارحین کی وضاحت 51
سلام کرنے گناہوں کاجھڑنا فائدہ جلیلہ 52
سلام کے ہرجملے پر دس نیکیاں 54
سلام میں مغفرتہ کااضافہ 57
حدیث ھذا کی تحسین وتصحیح 58
دوراویوں پر جرح اور اس کاجواب 58
علمائے محدثین کی آراء کہ حدیث ھذا قابل عمل ہے 59
خیر الاممہ کامتیاز وخصوصیت 61
تین آیات طیبات اور تفسیری نبوی ﷺ 62
 فہم مطلب 65
ایک نیکی کرنے بیس لاکھ نیکیوں کالکھا جانا 66
ابن آدم ﷤ کی ایک نیکی کے بدلے دس برائیوں کاخاتمہ 66
نص قرآنی اور اس کی تفسیر نبوی ﷺ 67
3۔سلام کے مفصل احکام ومسائل 68
دس مفصل مسائل کاخلاصہ 69
کون کس کو سلام کہے 69
معمولی جدائی پر دوبارہ سلام کرنے کاحکم 70
صحابہ کرام ﷢ کاعمل 71
کسی مجلس سے رخصت ہوتےوقت بھی سلام کرناچاہیے 71
ضروری انتباہ 72
مسافر کو رخصت کرتے وقت دعاء کرنا مسافر بقیم کے لیے دعا کرٰے 72
غیر مسلموں کی مشاہبت سے بچنے کاحکم 73
غائبانہ سلام کاجواب کس طرح دیناچاہیے 73
اتنی آواز سے سلا م کرنا چاہیے کہ جاگنے والاسن لے اور سونے ولانہ جاگے 76
گھر میں داخل ہوتےوقت سلام کرنا 75
دوران ملاقات گفتگو سے پہلے سلام کرنا  چاہیے 75
جو شخص سلا م کرنے سے قبل کوئی بات کرے سا کو جواب نہ دیاجائے 75
سلام کرنے میں سبقت کرنے سے قرب الہی حاصل ہوتاہے 76
سلام  کرنے میں سبقت کرنے ولاتکبر سے بری ہوجاتا ہے 76
نماز میں سلام کاجواب ہاتھ سے اشارے سے دینا سنت ہے 77
فائدہ جلیلہ ،پیشاب کرنے والا کسی کے سلام کاجواب نہ دے 78
اہل کتاب کو سلام کرنا اور ان کے سلام کاجواب دینا 80
غیر مسلموں کو سلام کس طرح لکھنا چاہیے 81
مسلم وغیر مسلم کی مخلوط مجلس کو سلام کرنا 82
بڑے کابچوں کو سلام کرنا شرابی کو سلام نہیں کرناچاہیے 83
فقط ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ممنوع وحرام ہے 84
عورتوں کو سلام کرنا اور سلام کرنے کے ہاتھ سے اشارہ کرنے کاجواز 85
فائدہ جلیلہ 86
سلام کاجواب نہ دینے والے شخص کی مذمت 86
فائدہ جلیلہ 88
سلام کے حکم شرعی کی توضیح 88
غیر آباد گھر میں داخل ہونے کاسلام 89
4۔مصافحہ کی اہمیت اور فضیلت 91
مصافحہ ملاقات سنت رسول ﷺ ہے اور اس بر اتفاق کلی ہے 92
رسول اللہ ﷺ ابنے صحابہ سے مصافحہ کیاکرتے تھے 92
صحابہ کرام ؓ میں دوران ملاقات مصافحہ کرنے کارواج عام تھا 93
مصافحہ میں پہل کرنے والے 93
مصافحہ تکمیل سلام ہے 94
مصافحہ کرنے سے حسد بغض کینہ اور عداوت دوشمنی ختم ہوجاتی ہے 95
مصافحہ کرنے سےگناہ ایسے جھڑجاتے ہیں جس طرح آندھی کےدن درخت کے سوکھے پتے جھڑجاتے ہیں اگرچہ ان کے گناہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں سب بخشش دیے جاتے ہیں 95
مصافحین کی دعاؤں کی شرف قبولت بخشا جاتاہے اور اس کے سارے  گناہ معاف کردیے جاتے ہیں 96
مسلمان مصافحہ کرنے کے سب سے زیادہ حقدار ہیں 97
صدق دل سے مصافحہ کرنے والے سب گناہ جدا ہونے سے قبل معاف کردیے جاتے ہیں 97
مصافحین پر سو رحمتیں نازل ہوتی ہیں 97
حاصل کلام 100
اللہ تعالی کی ایک ہی رحمت سازی دنیا کےلیے کافی ہوسکتی ہے 100
مصافحہ ایک ہی ہاتھ سے مسنون ہے 101
احادیث کاخلاصہ مطلب دسویں حدیث 101
مصافحہ کامعنی ہی کسی شخص کے داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کردوسرے شخص کرداہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے ملانا ہے 102
شارح بخاری امام ابن حجر عسقلانی کی تصریح 103
ملاعلی قاری حنفی کی تصریح 103
مفسیر قرآن علامہ احمد حسن محدث دہلوی کی تصریح 103
محس ترغیب وترھیب کی تصریح علامہ شمی الحق عظیم آبادی کی تصریح 104
خلاصہ مطلب 105
مصافحہ کے بیس فقہی آداب 107
5۔معانقہ کامعنی اور اس کاحکم شرعی 109
معانقہ کالغوی معنی 109
معانقہ کاشرعی اور اصطلاحی معنی 109
سلام اور مصافحہ کرنے بعد باہمی پیار محبت کی انتہاء اظہار معانقہ کرناہے 109
معانقہ کرنا سنت مستحبہ ہے 110
رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کرام ؓ  سےمعانقہ کیا کرتے تھے 110
رسول اللہ ﷺ کاحضرت ابو ذر ؓسےمعانقہ 110
رسول اللہ ﷺ کاحضرت جعفر ؓ سے معانقہ 111
رسول اللہ ﷺ کاحضرت زید ؓبن حارثہ سے معانقہ 111
ہرملاقات کےوقت سلام اور مصافحہ کے ساتھ معانقہ کرنا ثابت نہیں ہے 112
دور درازے سفر کرکے آنےوالے یاپھر کچھ عرصہ کے بعد ملاقات کرنے والے سے معانقہ کرناسنت ہے 112
صحابہ کرام ؓ بھی سفر سےآنے سے ہی معانقہ کیاکرتے تھے 112
خلاصہ ومطلب 112
عیدین اورجمعہ  کے موقع پر دوران ملاقات ہر شخص سے معانقہ کرناثابت نہیں 112
کن حالات میں مصافحہ کرنےسے احتراز بہتر ہے 112
6۔کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کاحکم شرعی اور اس کےاحکام ومسائل 114
اجازت لےکر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی حکمتیں 114
فائدہ جلیلہ 117
کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہوناممنوع اور حرام ہے 117
اپنے گھر میں بھی بغیر اجازت اور اطلاع کے داخل نہیں ہوناچاہیے 118
اجازت لینے کامسنون طریقہ 120
تستانسوا کامعنی 121
اجازت لینے سے پہلے سلام کرناضروری ہے 122
تفسیر نبوی ﷺ 122
اجازت لینے کاطریقہ رسول اللہﷺ نے  خود سکھایاہے 122
جوشخص اجازت لینے سے پہلے سلام نہ کرے اسے اجازت نہ دو 124
صحابہ کرام ؓ اجازت لینے سے پہلے سلام کہاکرتے تھے 125
آیت میں سلام کونسا ہے 126
خلاصہ ومطلب 129
چند فقہی مسائل کابیان 132
فائدہ جلیلہ چار جدید فقہی مسائل کابیان 134
7۔قیام تعظیم کی شرعی حیثیت 136
انگریزی سکولوں میں کلاس روم میں ٹیچر کی آمد پر اور قومی ترانہ پڑھاجانے کے وتق قیام تعظیم کی شرعی حیثیت کیاہے 137
حضرت عائشہ ؓ کی تین روایات صحیحہ 137
فائدہ جلیلہ 137
کسی شخص کی آمد پر تعظیما کھڑے ہونا ممنوع اور حرام کیوں ہے 138
حضرت ابو مجلز ؓ کی روایات 138
حضرت انس ؓبن مالک کی روایت 140
ایک غلط فہمی اور اس کاازلہ 140
رسول اللہ ﷺ نے اپنی آمد پر صحابہ کرام ؓکو تعظیما کھڑا ہونے سے منع فرمادیا 142
حضرت عبادہ بن صامت ؓکی روایت 143
حضرت ابو امامہ ؓکی روایت 143
حدیث ھذا کی تحسین وتصحیح 144
صحابہ کرام ﷢ کاعمل 145
حضرت انس بن مالک ؓکی روایت صحیحہ 145
حاصل کلام 146
ماخذ کتاب 148

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاحکاماسلاماسلامیاللہامام ابن قیمبخاریتبصرہتحقیقتعلیماتتفسیرحدیثحقدعادینزبانسفرسنتشریعتصحابہصحابہ کرامفضائلقرآنمذہبمسائلمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment