احکام نکاح

احکام نکاح

 

مصنف : محمد علی جانباز

 

صفحات: 181

 

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ ان مواقع پر تمام رسوم تو ادا کی جاتی ہیں ۔لیکن لوگوں کی اکثریت فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے اتنی غافل ہے کہ میاں کو بیو ی کے حقوق علم نہیں ، بیوی میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ احکام نکاح ‘‘شارح سنن ابن ماجہ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز ﷫کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے نکاح کا معنی ٰ، نکاح کی اہمیت وضرورت ،نکاح کاحکم، نکاح کے ارکان وشرائط ،شادی وبیاح کی رسومات ،مسنون نکاح ، آداب زفاف ، مسئلہ تعدد زواج ، نکاح کی اقسام ، زوجین کےحقوق وغیرہ کو قرآن وسنت کےدلائل کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز ﷫ کی دعوتی ، تدریسی، تحقیقی وتصنیفی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 6
نکاح کےلغوی معنی 10
 نکاح کی ضرورت واہمیت 11
بیوی کاہونا اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے 11
ازدواجی زندگی کامقصد 13
فطری داعیات (خواہشات )کادائرہ عمل 14
جنسی داعیہ کےتعلق سےانسان کاموقف 15
اسلام میں رہبانیت نہیں ہے 16
نکاح اورتحفظ عصمت وعفت 19
نکاح کاحکم 20
نکاح واجب ہےیاسنت 21
ترغیب نکاح کےساتھ وعدہ غناء 24
حالت فقر میں اجازت نکا ح 25
نکاح اورافزائش نسل 26
نکاح اورپاکدامنی 27
نکاح رسولوں کی سنت ہے 28
دینداری کی بناء پر عور ت کاانتخاب 29
محض دولت پرستی 29
حسب ونسب کی بناپر انتخاب 29
حسن پرستی 31
معیار دیندارسی اورذاتی صلاحیت ہو 32
دین اورحسن کااجتماع 33
خوبصورتی کامعیار 33
دینداروں کوترجیح دینےکےچند واقعات 33
جس عورت کونکاح کاپیغام دیناہوا س پر نظر ڈالنا 34
پیغام کےلیے ولی کی شرط 38
عورت کےنکاح کےلیے اس کےول کی رضامندی ضروری ہے 39
نکاح کےلیے اعلان 43
نکاح کےلیے شہادت ضروری 43
شرائط نکاح 44
مقام نکاح 44
لڑکی کےگھر برات لیجانا 45
نکاح کےلیے بلاوا 46
ولی کو لڑکی سےاجازت لینے کاطریقہ 46
وکیل کےذریعے اجازت لینا 47
قبول کرنےکاطریقہ 47
خطبہ نکاح 47
خطبہ کےبغیر نکاح بےبرکت ہوتاہے 50
نکاح کےبعد مبارکباد اوردعا 51
کفوودلایت 53
نسب میں کفو دیکھنے کاطریقہ 55
صداق مہر 55
مہرکی تعریف 56
مہرحیثیت سےزیادہ نہ ہونا چاہیے 56
مہر مثل 57
مہر کی مقدار 57
مہرکاغیرمال ہونا 59
ام المومنین حضرت ام حبیبہ ؓ کامہر 65
مہرادا کرنےکی تاکید 68
شادی بیاہ کی رسوم وبدعات 69
منگنی کیاہے؟ 69
منگنی کےبعد لڑکے اورلڑکی کی ملاقاتیں 70
مائیوں بٹھانے کی رسم 71
تیل مہندی کی رسم 71
سہرہ بندی کی رسم 72
دلہے کوہار پہنانا 72
دلہایادلہن کوسلامیاں دینا 73
دف بجانا 73
مہندی لگانا 73
گھروں میں چراغاں کرنا 73
بینڈباجےوالے ساتھ لےجانا 73
دلہاکوگھوڑی چڑھانایاگاڑی سجانا 74
آتش بازی کرنا 74
بھانڈوں گویوں اورکنجروں کاناچ گانا 74
شادی پر پیشے لوٹانا 75
بوقت نکاح دلہااوردلہن کوکلمے پڑھنا 75
لڑکے والوں کادلہن کےہاں بد ‘‘کےکردجانا 75
دلہاوالوں کاوری لےکرجانا 76
نکاح کےبعد چھورہارے تقسیم کرنا 76
نیوتہ بازی 76
دلہاکےساتھ غیراخلاقی حرکتیں 78
سربالہ 78
میک اپ کرنا 78
قرآن مجید کےسائے تلے رخصت کرنا 80
دروازے کی چوکھٹوں پر تیل 80
دلہااوردلہن کوکنگنا باندھنا 80
منہ دکھائی کی رسم 80
گود بٹھائی کی رسم 81
شادی کارڈز 81
رات میں شادی کی تقریبات کاانعقاد 83
جہیز ایک ہند وانہ رسم 85
فاطمی جہیز 87
شادی پر تصویریں اتارنا اورفلم بنانا 89
آثار صحابہ ﷢ 96
شادی کےبعد ولیمہ 102
ولیمہ کی دعوت قبول کرنی چاہیے 104
کیسےلوگوں کاکھانا کھایا جائے 104
مباشرت 105
زفاف سنت کی روشنی میں 105
مباشرت ایک رازہےاس کاافشا بدترین گناہ 107
برہنگی کی ممانعت 108
شرم وحیا انتہائی درجہ 108
زوجین کےباہمی تعلقات 109
دبر سےاجتناب 112
اپنی بیوی کےساتھ بدفعلی کرنےوالا ملعون ہے 114
قرآن میں تعداد ازواج 114
تعداد ازواج پر پابندی 116
تعدا د ازواج کےجواز کی مصلحت 118
رحمۃ للعالیمن کےلیے تعداد ازواج 119
تعداد ازواج کےجواز کےلیے عدل کی شرط 123
جن عورتوں سےنکاح حرام ہے 125
رضاعت کی بناپر حرام رشتے 126
مصاہت سےرشتوں کی حرمت 127
دوبہنوں کوجمع کرنا 128
شادی شدہ عورتیں 128
مشرک عورتیں 130
کتابیہ سےنکاح 131
مسلمان عورت کاغیر مسلم سےنکاح 133
بیو ہ اورمطلقہ سے نکاح 135
زانی اورزانیہ کےنکاح کاحکم 135
نکاح شغار 138
نکاح متعہ 139
شوہر اوربیوی کےحقوق وفرائض 142
قوام کےمعنی 143
بیوی کےحقوق شوہر پر 144
ظلم اورایذ ارسانی 150
عورت کےحق اوردینی فرائض 151
شوہر کےحقوق بیوی پر 151
محبت کرنے والی عورت سےنکاح کرو 156
کنواری سےنکاح کرنازیادہ بہتر ہے 158
نکاح کی ایک خصوصیت 159
آزاد عورتوں سےنکاح کرنےکی فضیلت 159
نیک بخت بیوی کی خصوصیت 160
نکاح آدھا ایما ن ہے 160
کونسا نکاح بابرکت ہے 161
لڑکی کےبالغ ہوتےہی اس کانکاح کردو 161
عورت کومارنے کی ممانعت 162
اپنی بیوی کےساتھ اچھابرتاؤ کرو 164
اپنی بیویوں کےساتھ حسن معاشرت 164
شوال کےمہینے میں نکاح کرنامستحب ہے 166
رسو ل اللہ ﷺ سےنکاح وقت حضرت عائشہ ؓ کی عمر 167
اپنے اہل وعیال کےساتھ حسن سلوک کرنےوالا بہترین شخص ہے 168
فرمانبردار بیوی کوجنت کی بشارت 170
اگرغیر اللہ کوسجدہ کرناجائز ہوتاتوخاوند کوبیوی کامسجود قرار دیاجاتا 170
شوہر کی خوشنودی کی اہمیت 171
شوہر کی اطاعت کرو 172
ضروریات زندگی کی طلب میں اعتدال 173
احسان شناسی 73
شوہر کوتکلیف  مت پہنچاؤ 174
ایلاء 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباحکاماسلامیاللہبیویتبصرہتعلیماتحقوقحیاتخدماتسنتشادیشہادتصحابہعلمقرآنمحمد علیمسئلہمسائلمسلماننظرنکاح
Comments (0)
Add Comment