احکام الصیام ( آصف احسان عبد الباقی )

احکام الصیام ( آصف احسان عبد الباقی )

 

مصنف : محمد آصف احسان عبد الباقی

 

صفحات: 131

 

روزہ اسلام کےمسلمانوں پر فرض کردہ فرائض میں سے ایک  ہے۔اور روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کی دوسرے فرائض سے  یک گونہ فضیلت کا ندازہ اللہ تعالٰی کےاس فرمان ہوتا ہے’’ الصیام لی وانا اجزء بہ‘‘ یعنی روزہ خالص میرے  لیے  ہےاور میں خود ہی اس بدلہ دوں گا۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔زیر تبصرہ  کتاب ’’ احکام الصیام ‘‘ محترم محمد آصف احسان عبد الباقی کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں  روزے کے  متعلق ان تمام موضوعات پر بحث کی  ہے کہ جن سےایک روزہ دار کو سابقہ پڑتا ہے۔موصوف نے ہر مسئلے کا استنباط واستخراج اول قرآن ، دوم حدیث اور سوم فقہ سےکیا ہے۔یہ کتا ب کافی حد تک روزہ کےاحکام ومسائل سے  اگاہی حاصل کرنےکےلیے ممد ومعاون ثابت ہوگی ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 13
باب اول روزہ کے مفہوم ، فرضیت اور فوائد کے بیان میں 15
صوم کا معنی 15
فرضیت صوم 17
تاخیر فرضیت صیام کی حکمت 17
روزہ کے فوائد 19
روزہ کے اصل مقاصد 20
تقوی کا حصول 21
نفس کے باطل میلانات کی تحدید 21
جھوٹ بولنے سے پرہیز 22
سب و شتم کی ممانعت 23
جود و سخا کی زیادتی 23
اسلام کی روزہ میں اصلاحات 24
حواشی 26
باب دوم رمضان کی فضیلت اور اس کے روزوں کی فرضیت کے بیان میں 29
رمضان کی وجہ تسمیہ 29
رمضان یا شہر رمضان کہنا 29
رمضان کی خصوصیات 30
اول نزول قرآن 30
دوم رمضان کے روزوں کا وجوب 31
سوم صدقات کی افضیلت 31
چہارم رمضان میں شب قدر کی موجودگی 31
پنجم رات کا قیام 32
ششم اعتکاف 32
ہفتم رمضان کے عمرہ کی فضیلت 32
رمضان ، برکات کا مہینہ 33
ماہ رمضان میں شیاطین کی اسیری 35
رمضان میں قیام کی فضیلت 36
جنت میں دخول کے لیے روزہ داروں کا مخصوص دروازہ 37
رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت 37
حواشی 38
باب سوم رویت ہلال کے بیان میں 44
رویت ہلال سے روزے کا رکھنا نہ رکھنا مشروط ہے 44
شہادت ہلال 45
اگر ایک جگہ چاند نظر آ جائے اور دوسری جگہ نہ آئے 47
یوم الشک کا روزہ 47
رمضان کے دنوں کی تعداد 48
چاند دیکھنے کی دعاء 48
حواشی 49
تعلیقہ حواشی باب سوم 52
باب چہارم روزے کے متعلقات کے بیان میں 55
روزے کی صحت کے لیے شرائط 55
نیت 55
طہارت 55
کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے اجتناب 56
وہ لوگ جن پر روزہ فرض نہیں ہے 56
نابالغ بچہ 56
مجنون 57
مریض 58
مسافر 58
حیض یا نفاس والی عورت 60
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت 60
بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت 60
رمضان کے روزوں کی قضاء 61
رمضان کے روزوں کی قضاء میں تاخیر کرنا 61
میت کے ذمہ روزوں کی قضا 62
حواشی 63
تکملہ باب چہارم 70
باب پنجم روزہ کے آداب و مستحباب 72
سحری 72
افطار 73
جود و سخا 75
حواشی 76
تتمہ باب پنجم 78
باب ششم روزہ کے مباحات 79
مسواک 79
ٹوتھ پیسٹ 79
غسل کرنا 80
کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا 81
سرمہ لگانا 82
بوسہ 82
فصد 83
احتلام 83
جنابت کی حالت میں صبح کرنا 84
بھول کر پانی پینا 84
حواشی 84
باب ہفتم روزہ کے مبطلات 88
جماع کرنا 88
قے کرنا 90
جان بوجھ کر کھانا پینا 90
غلطی سے وقت سے پہلے روزہ افطار کر لینا 91
حیض اور نفاس 91
روزہ توڑ لینے کی نیت کرنا 92
کوئی چیز نگلنا 92
حواشی 92
باب ہشتم نفلی روزے 95
شوال کے چھ روزے 95
عرفہ کے دن کا روزہ 95
عاشوراء کا روزہ 96
شعبان میں روزوں کی زیادتی 97
اشہر الحرام کے روزے 97
ہفتہ اور اتوار کا روزہ 98
پیر اور جمعرات کا روزہ 98
ہر ماہ میں تین دن کے روزے 99
ایک دن روزہ اور ایک دن افطار 99
حواشی 100
ضمیمہ باب ہشتم 101
نفلی روزہ کی نیت 101
نفلی روزہ کا دن میں افطار کرنا 103
باب نہم ممنوع روزے 105
وہ ایام جن کا روزہ رکھنا حرام ہے 105
عید الفطر اور عید الاضحی 105
ایام تشریق 105
عورت کا اپنے شوہر کے اذن کے بغیر نفلی روزہ  رکھنا 106
وصال کے روزے 106
وہ ایام جن کا روزہ رکھنا مکروہ ہے 107
صرف جمعہ کا روزہ رکھنا 108
شک کے دن کا روزہ 108
ہمیشہ روزہ رکھنا 108
حواشی 109
باب دہم اعتکاف 112
معنی 112
مشروعیت 112
وقت 113
وہ کام جو اعتکاف کے لیے ضروری ہیں 113
مستحبات اعتکاف 114
وہ کام جو اعتکاف میں جائز ہیں 114
وہ کام جو اعتکاف میں ممنوع  ہیں 116
اعتکاف کی قضاء 116
عورتوں کا اعتکاف 116
قیام رمضان 117
شبینہ 117
حواشی 118
کتابیات 122

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آدابآزادیائمہاحادیثاحکاماسلاماسلامیاعتکافاللہتبصرہچاندحدیثرمضانروزہرویت ہلالصحتصیامعلمعیدفقہقرآننظرہلال
Comments (0)
Add Comment