احکام الصلوۃ

احکام الصلوۃ

 

مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

 

صفحات: 157

 

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’  احکام الصلاۃ ‘‘ ابو عبد لرحمن جاوید اقبال سیالکوٹی ﷾ کے   نماز کے موضوع پر  ان کے  خطباتِ جمعہ کی  کتابی  صورت ہے جسے  انہو ں نے  ساتھیوں کے اصرار پر مرتب کر کے  شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش  کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سبب تصنیف 7
قبلہ رخ سیدھا کھڑا ہونا 9
تکبیر تحریمہ 10
رفع الیدین 11
بغلوں میں بت چھپانے والا واقعہ 13
رفع الیدین پر صحابہ ؓ کا اجماع 14
تارکین رفع الیدین کے دلائل اور ان کے جوابات 15
تکبیر رفع الیدین کرنے سے پہلے یا بعد میں 27
ہاتھ اٹھاتے وقت انگلیوں کی کیفیت 28
ہاتھوں کو کہاں تک اٹھایا جائے 29
ہاتھ باندھنے کی کیفیت 29
ہاتھ سینے پر باندھنا 32
دعائے استفتاح 33
تعوذ 35
تسمیہ 36
سورۃ فاتحہ 37
آمین کا مسئلہ 47
نماز کی مسنون قرات 50
جہری نمازوں میں قرآنی آیات کا جواب دینا 54
رکوع و سجود کا بیان 57
رکوع کا طریقہ 60
رکوع کی دعائیں 63
رکوع اور سجود میں قرآں پڑھنا منع ہے 65
قومے کا بیان 65
رکوع سے سیدھے کھڑے ہوتے ہوئے یہ کلمات پڑھیں 66
رکوع سے امام کے سر اٹھانے سے پہلے سر نہ اٹھائیں 71
رکوع کے بعد اطمینان سے کھڑا ہونا 72
سجدہ 74
سجدے کی دعائیں 82
دو سجدوں کے درمیان جلسہ 85
دو سجدوں کے درمیان دعاء 89
جلسہ استراحت 90
دوسری رکعت 92
دوسری ، تیسری اور چوتھی رکعت میں تعوذ 92
پہلے تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ 93
آخری تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ 94
انگلی اٹھانے کی کیفیت 97
کلمات تشہد 102
پہلے اور دوسرے تشہد میں درود پڑھنا فرض ہے 103
درود شریف 107
دونوں تشہد میں دعاء کا پڑھنا 108
سلام پھیرنے سے پہلے دعاؤں کے الفاظ 110
پہلے اور آخری تشہد میں فرق 111
سلام 113
سلام کے بعد مسنون اذکار 116
نمازوں کی رکعات 120
نماز فجر 120
فجر کی سنت پڑھ کر دائیں پہلو پر لیٹنا سنت ہے 121
فجر کی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا 122
نماز ظہر 125
نماز عصر 127
نماز مغرب 127
نماز عشاء 128
وتروں کی تعداد 131
تین وتر ادا کرنے کا طریقہ 132
نماز مغرب کی طرح تین وتر پڑھنا 134
پانچ وتر پڑھنے کا طریقہ 135
سات وتر ادا کرنے کا طریقہ 135
نو وتر پڑھنے کا طریقہ 136
وتر میں دعائے قنوت 137
دعائے قنوت رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد 138
قنوت وتروں میں ہاتھوں کو اٹھانا 139
رات اور دن کی نماز دو دو رکعتیں 140
فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاء کا حکم 141
فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاء کرنے والوں کے دلائل اور ان کا رد 142
فضائل اعمال میں ضعیف روایت کے قبول ہونے کا مسئلہ 149

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاحکاماسلاماصلاحاللہتبصرہتوحیدحدیثدلائلرفع الیدینسفرسنتصحابہعلمقیامتمسلماننماز
Comments (0)
Add Comment