عہد تابعین کی جلیل القدر خواتین
مصنف : احمد خلیل جمعہ
صفحات: 334
ابتدائے اسلام سے لے کر اس وقت تک سینکڑوں ہزاروں پردہ نشیں مسلم خواتین نے حدود شریعت میں رہتے ہوئے گوشہ عمل وفن سے لے کر میدان جہاد تک ہر شعبہ زندگی میں حصہ لیا اور اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا، خواتینِ اسلام نے علم حدیث کی جو خدمات انجام دی ہیں، ان کی سب سے پہلی نمائندگی صحابیات وتابعیات کرتی ہیں،عصر حاضر میں خواتین اسلام کو صحابیات و تابعیات کی زندگیوں کو اپنے لیے آئیڈیل بنانا چاہیے۔صحابیات کی صحبت اور ایمان کی حالت میں جن خواتین نے پرورش پائی یا ان سے استفادہ کیا ان کو تابعیات کہا جاتا ہے، صحابیات کی طرح تابعیات نے بھی فن حدیث کی حفاظت واشاعت اور اس کی روایت اور درس وتدریس میں کافی حصہ لیا اور بعض نے تو اس فن میں اتنی مہارت حاصل کی کہ بہت سے کبار تابعین نے ان سے اکتساب فیض کیا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’عہد تابعین کی جلیل القدر خواتین‘‘ معروف عرب مؤرخ شیخ احمد خلیل جمعہ کی عربی کتاب ’’نسآء من عصر التابعین‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں مصنف نے تیس جلیل القدر تابعیات کا تذکرہ اور ان کی سوانح حیات کو نہایت ہی دلپذیر ، دلآویز اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے ۔یہ کتاب اپنے مندرجات کے اعتبار سے بڑی معلومات افزا معنیٰ خیز اور دلچسپ ہے خواتین اسلام کی تعلیم وتربیت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر وطن عزیز کے معروف مترجم ومنصف جناب مولانا محمود احمد غضنفر نے اسے اردوداں طبقہ کےلیے اردو قالب میں ڈھالا اور مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اسے سولہ سال قبل 2000ء میں طباعت سے آراستہ کیا۔زیر تبصرہ ایڈیشن مکتبہ الفہیم ،انڈیا کا شائع شدہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عظمت صحابہ | 7 |
حرف آغاز | 9 |
عائشہ بنت طلحہ | 11 |
فاطمہ بنت حسین | 24 |
میسون بنت المہلب | 40 |
ہند بنت المہلب | 51 |
الرباب بنت امری القیس | 65 |
صفیۃ ابی عبید | 75 |
عمرۃ بنت عبد الرحمان | 86 |
حفصہ بنت سیریرین | 94 |
فاطمہ بنت المنذر | 105 |
ام کلثوم بنت علی | 111 |
خیرۃ ام الحسن بصری | 128 |
سودہ بنت عمارہ | 134 |
فاطمہ بنت علی | 143 |
عاتکہ بنت یزید | 151 |
ام الخیر بنت الحریش | 162 |
ام کلثوم بنت ابی بکر | 173 |
سکینہ بنت الحسین | 182 |
معاذۃ بنت عبد اللہ | 197 |
نائلہ بنت الفرافصۃ | 206 |
عائشہ بنت سعد | 220 |
ام عاصم بنت عاصم | 228 |
سلمیٰ بنت حفصہ | 238 |
ام الدرداء الصغرایٰ | 249 |
فاطمہ بنت عبد الملک | 265 |
ام مسلم الخولانیہ | 277 |
زینب بنت علی | 315 |
حفصہ بنت عبد الرحمان | 315ٍ |
الزرقاء بنت عدی | 321 |