اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان

اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 787

 

اللہ رب العزت نے شیطان کو بنی نوع انسان کا دشمن قرار دیا ہے اور اس کی راہ پر چلنے سے روکا ہے۔ انسان کو گمراہ کر کے راہِ جنت سے ہٹا کر راہ جہنم پر چلانا شیطان کا مقصدِ عظیم ہے‘ اس کے عزائم ومقاصد سے قرآن وحدیث میں واضح کیا گیا ہے۔انسان اور شیطان کی معرکہ آرائی آدمؑ کی پیدائش سے شروع ہوئی اور قیامت تک جاری رہے گی اہل ایمان ہمیشہ کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو کر اس کی چالوں کو ناکام بناتے رہیں گے جبکہ کفار‘ منافقین اور کمزور ایمان والے شیطانی حربوں وجھانسوں میں آتے رہیں گے۔ شیطانی ہتکھنڈوں‘ گھاتوں اور وارداتوں سے آگاہ رکھنے کے لیے علمائے امت نے ہر دور میں کتاب وسنت کی روشنی میں کتب تالیف کیں تاکہ اہل ایمان واسلام کو اس کے تازیانے سے باخبر رکھ سکیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے امام ابن قیم نے عربی زبان میں تالیف کیا۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر بہت عمدہ اور نایاب تحریر ہے۔اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اسے اردو ترجمہ کے قالب میں ڈھالا گیا ہے اور آسان‘ سہل اور عام فہم ترجمہ کیا گیا ہے۔اس کتاب میں انسان کو اپنے سب سے بڑے دشمن کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اس کے مختلف مکروفریب‘ داؤ‘ پھندوں اور حیلوں کو واضح کیا گیا ہے تاکہ انسان ان سے بچ کر اپنی زندگی گزار سکے۔یہ کتاب تیرہ ابواب پر مشتمل ہے جس میں سے پہلے بارہ ابواب میں اقسام قلب‘ امراض قلب اور ان کی علامات کی نشاندہی کر کے کتاب وسنت کی روشنی میں ان کے علاج اور طریق علاج کی وضاحت کی گئی ہے اور تیرہویں باب میں شیطان کے مکرو فریب اور اس کی چال بازیوں کے مختلف رقیق ودقیق پہلو آسان پیرائے میں بیان کیے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان ‘‘شیخ الاسلام حافظ ابن قیم الجوزیہ کی تالیف کردہ اور حافظ محمد اسلم شاہدروی کی مترجم کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 14
کلمات خیر:علامہ پروفیسرساجدمیر 16
تقریظ:ڈاکٹرحمادلکھوی 18
صاحب کتاب کےحالات،مولاناعبدالمنان راسخ 20
مقدمہ:حافظ محمداسلم شاہدروی 28
تقدیم:علامہ محمدحامدالفتی 47
دیباچہ:علامہ امام ابن قیم 52
باب نمبر:1 دلوں کی تقسیم:تندرست ،بیماراورمردہ 56
صحیح اول 56
پہلاسوال 56
دوسراسوال 57
فصل:مردہ دل کےبارےمیں 57
مردہ دل 57
فصل:فتنوں والامریض دل 58
مریض 58
باب نمبر:2 دل کی بیماری کی حقیقت 62
کافروں کےلیے فتنہ 63
مقصد 63
فصل:امراض قلب وجسم کےاسباب اوران کی تشخیص 65
باب نمبر:3 امراض قلب کی ادویہ کی دوقسمیں :فطری اورشرعی 67
مقصد 68
باب نمبر4: دل کی حیات اوراس کی روشنی ہرخیرکامادہ ہےاس کی موت اوراس کااندھیراہوشرکامادہ ہے 69
باب نمبر5:دل کی حیات اوارس کی حیات اس وقت حاصل ہوگی جب آدمی حق کاادراک کرنےوالااس کاارادہ کرنےوالااوراس کودوسرےپرترجیح دینےوالاہو 75
باب نمبر6:دل کی سعادت اس کی لذت نعمت اورصلاحیت اس کےبغیرنہیں کہ اللہ کاالہ اکیلاپیداکرنےوالااس کامعبوداورآخری مقصودہواوروہ ماسواسےبڑھ کراس کومحبوب ہو 78
دوسری وجہ 78
مقصود 80
تیسری وجہ 82
چوتھی وجہ 83
فصل:اس بارےمیں کہ روزقیامت اللہ کےچہرےکی طرف نظردنیامیں اس کی معرفت اورمحبت سےلذت حاصل کرنےکےتابع ہے 85
پانچویں وجہ 87
چھٹی وجہ 87
ساتویں وجہ 97
آٹھویں وجہ 98
نویں وجہ 100
دسویں وجہ 100
اس باب کاخاتمہ 101
باب7:قرآن میں دل کےتمام امراض کی ادویہ اوراس کاعلاج موجودہے 103
باب نمبر8:دل کےبڑھانےکےمتعلق 106
پہلافائدہ 106
دوسرافائدہ 107
تیسرافائدہ 108
باب نمبر9:دل کی گندگیوں اورنجاستوں سےطہارت 114
فصل:شرک،زنااورہم جنس پرستی نجاستیں ہیں 121
فصل:شرک اورزناکی نجاست 126
باب نمبر10:امراض قلب کی علامات اوراس کی صحت 131
ہاتھ کامرض 131
آنکھ کامرض 131
زبان کامرض 131
جسم کامرض 131
اوردل کامرض 131
باب نمبر11:نفس کےدل پرغلبہ پانےکےمرض کاعلاج 139
فصل:نفس لوامہ اورمحاسبہ نفس 141
فصل:محاسبہ نفس کس طرح ہو 146
فصل:عمل کےبعدمحاسبہ 147
فصل:ترک محاسبہ کانقصان 147
فصل:محاسبہ نفس کےفوائد 149
باب نمبر12:دل کےشیطانی مرض کاعلاج 155
فصل:شیطان سےپناہ مانگنا 156
فصل:شیطان کاتسلط اوراس کارد 165
باب نمبر13:شیطان کی ان چالوں کےمتعلق جن کےذریعےوہ ابن آدم کودھوکادیتاہے 170
حضرت آدم﷤کوبہکاوا،ہرانسان کوبہکاوا 170
فصل:انسان کےلیے کفراوربرائی کومزین کرنا 177
فصل:ڈراورخوف کےذریعےسےشیطان کادھوکا 179
فصل:حضرت آدم﷤ کودھوکہ دینےکاواقعہ 181
فصل:افکاروخیالات پرشیطان کاغلبہ 186
فصل:،جھوٹےخیالات 188
فصل:لفظی ہیراپھیری 189
فصل:صوفیاکی تنہائی پسندی کارد 189
فصل: چہروں کی خوبصورت اوربدصورتی 190
فصل:اپنی ذات کے خول میں بندرہنا 191
فصل:انسانی نفس کی برعکس عزت اورذلت 190
فصل:جس کےہاتھ چومےجائیں 192
فصل:خودساختہ شریعت پرصوفیاکارد 192
فصل:خاص وضع قطع کی پابندی 195
فصل:وسوسہ کی برائیاں اوراہل وسوسہ کےدلائل 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاللہانسانتبصرہترجمہحقحیاتدعازبانشریعتعربیقرآنقیامتموت
Comments (0)
Add Comment