آفتاب بخارا

آفتاب بخارا

 

مصنف : صاحبزادہ برق التوحید

 

صفحات: 220

 

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواس کی رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے جو انسان کے لیے ضابطۂ حیات ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک محمد بن اسماعیل البخاری  بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  امام بخاری کی حیات زندگی اور ان کی صحیح کی خصوصیات  وکارناموں اور ان کے زہد وتقوی اور تلامذہ  کا تذکرہ ہے اور یہ بات نہایت ضروری ہے کہ آج کے دور کے علم حاصل کرنے والے طلباء کے سامنے اپنے اسلاف کی زندگی ہو اور وہ بھی ان کی طرح محنت ولگن سے علم حاصل کریں اور امام بخاری کا اہل علم کے ہاں کیا مقام ومرتبہ ہے؟ اس بات کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ آفتاب بخارا ‘‘ صاحبزادہ برق التوحیدی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقاریظ 12
سخن ہائے گفتنی 28
کلمۃ المولف 40
الامام محمد بن اسماعیل بخاری﷫ 46
تنبیہ 46
فائدہ 47
ولادت 48
سن رشد اورتعلیم 49
اسفارعلمیہ 52
واقعہ بصرہ 53
سفرکوفہ 54
سفربغداد 54
سفرشام 55
سفرمصر 55
حقیقت حال 56
تقوی زہد 58
خودداری 60
سادگی وقناعت 61
ورزش 62
صفائی 62
عبادت وریاضت 63
رحمدلی 64
ادب 65
بےتکلفی 66
غیبت سےاجتناب 68
احترام حدیث 69
فراست 70
سعۃ الحفظ 72
معرفت العلل 79
تبیہ 81
تعظیم الامام 83
ثناءالاقران 87
رباعیات بخاری 90
تنبیہ 95
امام صاحب کاذوق ادب 96
امام صاحب اورامام زھلی کےدرمیان اختلاف 97
رجوعہ الی بخارا 101
وفات سےپہلے 102
تاریخ وفات 103
وفات کےبعد 103
مختصر مگرجامع 104
ازدواجی زندگی 105
شیوخ وتلامذہ 106
فوائد 108
روحانی اولاد 109
تصنیفات 110
الجامع الصحیح ،اسم الکتاب اوراس کی توضیح 120
الجامع 121
المسند 121
اول من صنف المسند 122
الصحیح 124
اول من صنف الصحیح 124
کتاب الآثار 133
المختصر 135
امور سنن وایام 136
سبب تالیف 137
فائدہ 140
انداز تالیف 140
موضوع کتاب 142
الصحیح کی مقبولیت 145
شروط البخاری فی الصحیح 147
فائدہ 149
کتاب البخاری اصح الکتاب 149
الصحیح اوراس کےناقدین 152
طعن فی الرجال 158
تراجم الصحیح 163
فائدہ 165
فقہ البخاری 169
کیاامام بخاری مقلد تھے؟ 197
تعلیقات بخاری 186
تنبیہ 198
عودالی المقصود 191
اعادۃ الحدیث وتقطیعہ 192
تقطیع 194
الصحیح کی فنی حیثیت 194
خبرالصحیح یفید القطعیۃ 196
ترتیب الصحیح 197
الصحیح کےنسخے 204
عددمرویات 207
فائدہ 209
الصحیح پر کتابیں 211
کتب علمی المولف 215

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلافاسلاماللہامام بخاریانبیاءانسانبخاریتبصرہتعلیماتحیاتخلافتدعادینشریعتعلمعلماءعلمیقیامت
Comments (0)
Add Comment