عفیفہ کائنات سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ

عفیفہ کائنات سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ

 

مصنف : محمد ادریس فاروقی

 

صفحات: 238

 

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، حضرت ابوبکر صدیق کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب تھا۔ ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ آپ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ” مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر ۔آپ ﷺکو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ عنہا سے بہت محبت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرو ابن عاص نے حضور سے دریافت کیا کہ… آپ دنیا میں سب سے زیادہ کس کو محبوب رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ ؓ عنہا کو، عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! مردوں کی نسبت سوال ہے! فرمایا کہ عائشہ کے والدابوبکر صدیق کو۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ ؓ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے حضور ﷺ کے وصال 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وصال فرمایا۔سید عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتین اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عفیفۂ کائنات سید عائشہ صدیقہ ؓ عنہا ‘‘ مولاناحکیم محمد ادریس فاروقی ﷫ کی تصنیف ہے ۔انہوں نے اپنی ا س کتاب میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کی تابناک سیرت کے درخشاں پہلو ، اخلاق وعادات اور ان کی دینی وعلمی خدمات کا شاندار تذکرہ کیا ہے ۔یہ کتاب معلومات افراء ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور سبق آموزبھی ہے ۔کتاب ایک دفعہ پڑھنا شروع کردیں تو ختم کیے بغیر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اکابرین امت کی آراءوفتاویٰ 5
فہرست 7
عرض ناشر 11
نقش آغاز 13
مقدمہ ازجناب عبدالرشید عراقی 18
نام ونسب
نام نسب 22
ابوقحافہ ﷜ 23
ابوبکر صدیق ﷜ 24
ام رومان ﷜ 27
حالات زندگی (ولادت تارحلت نبوی )
ولادت 230
شادی 30
نکاح عائشہ ؓ پر اعتراضات 33
ہجرت 34
رخصتی 38
جہیز اورولیمہ 38
خانگی مصروفیات 39
ازدواجی معاشرت 39
سوکنوں کےساتھ سلوک 42
سوکنوں کےبارےمیں حضرت عائشہ ؓ کی رائے 44
حضرت عائشہ ؓ کاسوتیلی اولاد کےساتھ برتاؤ 45
واقعہ افک 45
واقعہ تحریم 56
واقعہ ایلاء 59
واقعہ تخییر 61
آنحضرت ﷺ کی رحلت اورسیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی بیوگی 64
عام حالا
ازعہد ابوبکرصدیق تاعہد امیر معاویہ ؓ 69
عہد صدیقی 70
عہد فاورقی 71
عہد عثمانی 73
عہد مرتضوی 80
عہد امیر معاویہ ﷜ 87
حضرت عائشہ ؓ کی وفات 91
اخلاق وعبادات
اخلاق 93
قناعت پسندی 93
ضرورت مندوں کی امداد 94
شوہر کی اطاعت 94
شوہرسےمحبت 95
غیبت اوربدگوئی سےحتراز 96
استغفاء 96
خودستائی سےپرہیز 97
خودداری 97
انصاف پسندی 98
شجاعت 99
فیاضی 99
خشیت الہیٰ 100
عبادت الہیٰ 100
معمولی باتوں کالحاظ 101
غلاموں پر شفقت 101
فقراء کی اعانت 101
پردہ کااہتمام 102
علم وفضل
علمی مرتبہ 105
قرآن مجید کاعلم 111
حدیث شریف پر نظر 114
حلم کلام وعقائد 129
علم اسرارالدین 135
طب 145
تاریخ 145
ادب 14
خطابت 147
شاعری 148
تعلیم 148
اجتہاد وافتاء 149
ارشاد 152
فضائل ومناقب
قرآن میں مناقب 158
حدیث میں مناقب 160
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کےچند خصوصی فضائل 165
اکابرین امت کے اقوال 167
شیعہ علماء کےاقوال 169
غیرمسلم مفکرین کی آراء 170
اربعین عائشہ صدیقہ ؓ
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی بار’گاہ میں نذرانہ عقیدت 170
کتابیات 170

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہامیربخاریبیویتاریختبصرہحدیثحضرت ابوبکر صدیقخدماتخوابخواتیندینرمضانسیرتشادیصحابہصحابہ کرامعبد اللہعلماءفضائلکائناتمعلوماتنکاح
Comments (0)
Add Comment