افعال القرآن

افعال القرآن

 

مصنف : پروفیسر عاشق حسین بن متاب علی

 

صفحات: 354

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” افعال القرآن”محترم پروفیسر عاشق حسین بن متاب علی صاحب  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  قرآن مجید میں مستعمل افعال کو جمع کرتے ہوئے ان کی لغوی و صرفی تشریح فرما دی ہے۔اس کتاب کو پڑھنے سے قرآن مجید کا ترجمہ کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حمد الہی 4
ذکر ر سو ل محمد مصطفیٰﷺ 5
دیباچہ 7
کچھ وضاحتیں  ’ کچھ مذو تیں 22
طلبا ء  و معلمیں  کئلیے تلفیظ و تلفظ کا تحفہ 24
افعال  کے ما دے 27
اہم اسما ء  و کلمات  کی لغتہ  القر آن 71
متفرق  قر آنی معلو مات اور موضو عات 106
بنیادی  قرآنی  گر امر 114
ثلا ثی مجرد کے ابواب
با ب ضر ب یضرب ضر ب 161
با ب نصر ینصر نصر 184
با ب سمع یسمع  سمع 214
با ب فتح  یفتح  فتح 227
با ب کر م یکر م  کر م 238
باب حسب  یحسب  حسب 242
ثلا ثی مزید فیہ کے ابواب
با ب افعل یفعل  افعا ل 243
با ب فعل  یفعل تفعل  تفصلہ 262
با ب فا عل  یفا عل مفا علہ فعال 276
با ب تفعل   یتفعل تفعل 282
باب   تفا عل  یتفا عل  تفا عل 289
باب افتعل  یفعل  افتعا ل 294
 باب انفعل ینفعل انفعال 304
باب استفعل  یستفعل استفعال 307
با ب افعل  یفعل  افعلال 313
باب  افعال  یفعال  افعیلال 319
ابواب  ربا عی مجرور مزید فیہ
باب فعلل یفعلل فعللۃ 321
باب افعلل  یفعلل افعلال 322
تمام   ابواب  کی صرف  صغیٰر کا جدول 327
قر آن   فہمی  کےلئے  عرض مؤلف 330
قر آن فہمی کا آ سان  ترین  طریقہ 333
تقر یظات  اور اظہا ر تشکر ’ کتا بیات 343

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہتبصرہترجمہتعلیمتلفظدعازبانعربیقرآنمدارس
Comments (0)
Add Comment