اے ایمان والو! (يا أيها الذين آمنوا آمنوا)
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 224
اللہ تعالیٰ نے انبیاء کودنیابھر کے انسانوں کی رشد و ہدایت اور فلاح و نجات کے لیے مبعوث فرمایا اوران کے ذریعے دنیا میں علم وعمل اور جدو جہد کا ایک ایسا سلسلہ شروع فرمایا جو تا قیامت اسی طرح جاری وساری رہے گا۔ سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ کو اللہ تعالیٰ کاجو ازلی اور ابدی کلام عطاہوا۔ یہ کلام لائق اور قابل اتباع ہے اور اس میں جن باتوں کاحکم دیاگیا ہے ان تمام باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے تاہم اس کی وہ آیات خصوصاً قابل توجہ ہیں جن میں اہل ایمان کوخصوصی طور پر مخاطب کیا گیا ہے۔ یہ آیات اپنے اندر بڑی گہرائی اور بصیرت رکھتی ہیں۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كے خطاب سے شروع ہونے والی آیات کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسی تعلیم دی ہےجو ان کے لیے دنیا اورآخرت میں فلاح وکامرانی کی ضامن اور ان کو ہر قسم کے نقصان وخسران سے بچانے والی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اے ایمان والو‘‘ ماہنامہ محدث کے معروف مضمون نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری﷾ کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ان تمام آیات کو جو ’’ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا‘‘کے خطاب سے شروع ہوتی ہیں جمع کر کے ان کا آسان اردو ترجمہ اور ساتھ ہی ان کی مختصر تشریح وتفسیر کردی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک درس قرآن کی کتاب بن گئی ہے۔ قرآن مجید میں ’’يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا‘‘ کے خطاب سے شروع ہونے والی آیات کی تعداد 89 ہے۔ فاضل مصنف کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر مائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 9 |
نبی کریم ﷺ کاادب واحترام | 11 |
صبراورنماز سےمددلینا | 13 |
حلال اورپاکیزہ روزی کھانے پر شکر کرن | 15 |
قصاص اوردیت کاحکم | 17 |
روزہ فرض ہے | 20 |
پورے اسلام کی مکمل پیروی کرنا | 22 |
اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا | 25 |
صدقہ دینے کےآداب | 27 |
حلال اورپاکیزہ مال سےزکاۃ اورصدقہ دینا | 30 |
سودنہ لینا | 32 |
قرض کےلین دین کی تحریر اورگواہی | 35 |
اہل کتاب کی پیروی نہ کرنا | 39 |
تقوی اختیار کرنا | 41 |
کافروں کو اپنا راز دار نہ بنانا | 43 |
کافروں اورمنافقوں کےطریقے اختیار نہ کرنا | 50 |
صبرواستقامت اورجہاد کی تیاری کاحکم | 52 |
عورتیں وارثت کامال نہیں | 54 |
ناجائز طورپر دوسروں کامال نہ کھانا | 56 |
نشے کی حالت میں نماز نہ پڑھنا | 58 |
اللہ ورسول اللہ ﷺ اوراولوالامر کی اطاعت کرنا | 61 |
دشمن سےہوشیار رہنا | 64 |
ہرمعاملے کی تحقیق کرنا | 66 |
سچی گواہی دینا | 69 |
ایمان پر ثابت قدم رہنا | 71 |
کافروں سےدوستی نہ کرنا | 73 |
عہد کےپابندی کرنا | 75 |
اللہ کےشعائر کااحترام کرنا | 77 |
وضو اورتیمم | 80 |
سچی گواہی دینا اورانصاف کرنا | 83 |
اللہ تعالی کی نعمتوں کاشکر کرنا | 85 |
تقوی قرب الہی اورجہاد کاحکم | 87 |
یہودیوں اورعیسائیوں کودوست نہ بنانا | 89 |
مرتد نہ ہونا | 91 |
اہل کتاب اورکفار سےدوستی نہ کرنا | 94 |
حلال کوحرام نہ ٹھہرانا | 96 |
شراب اورجوا وغیرہ حرام ہیں | 98 |
احرام کی حالت میں شکار نہ کرنے کی آزمائش | 101 |
احرام کی حالت میں شکار نہ کرنا | 103 |
فضول سوالات نہ کرنا | 105 |
صرف اپنی جوابدی ہی ہےدوسروں کی نہیں | 108 |
وصیت پر مسلمانوں اورغیر مسلموں کی گواہی | 111 |
جہاد کےمیدان سےنہ بھاگنا | 114 |
اللہ اوررسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنااورمنافقت سےبچنا | 116 |
اللہ اوررسول اللہ ﷺ کی پکار کاجواب دینا | 118 |
اللہ اوررسول اللہﷺ سےخیانت نہ کرنا | 121 |
تقوی اختیار کرنے کاجرواثواب | 123 |
میدان جہاد کےآداب واحکام | 125 |
کافررشتہ داروں سے دوستی نہ رکھنا | 127 |
حرم شریف میں مشرکین کےداخلے پر پابندی | 129 |
ناجائز مال کھانے والوں اورذخیرہ کرنے والوں کاانجام | 132 |
جہاد کےوقت نکلنے کاحکم | 135 |
تقوی اختیارکرنا اورسچوں کےساتھ رہنا | 137 |
کافروں کےخلاف جہاد کرنا | 139 |
نماز،زکات اورجہاد کاحکم | 141 |
شیطان کی پیروی نہ کرنا | 144 |
کسی کےگھر میں داخل ہونےسےپہلے اجازت لینا | 146 |
گھروں میں خاص پردے کےتین اوقات | 149 |
اللہ تعالی کےاحسانات کاشکر کرنا | 152 |
صبح وشام اللہ کاذکر اورتسبیح کرنا | 154 |
رخصتی سےپہلے طلاق کی عدت نہیں | 157 |
نبی ﷺ کےگھر میں داخل ہونےکے آداب | 159 |
نبی ﷺ پردرود سلام بھیجنا | 162 |
نبی ﷺ کاادا ب واحترام | 164 |
تقوی اختیار کرنا اورکھری بات کہنا | 166 |
اللہ تعالی دین کےخادموں کی مدد کرتاہے | 168 |
اللہ اوراس کےرسول کے اطاعت کرنا | 170 |
اللہ اوراس کےرسول اللہ ﷺ سےگے نہ بڑھنا | 172 |
رسول اللہ ﷺ کاادب واحترام | 174 |
خبرکی تحقیق کرنااورصحابہ کرام کے فضائل | 177 |
ایک دوسرے کامذاق نہ اڑانا | 180 |
بدگمانی ،جاسوسی اورغیبت سےبچنا | 183 |
تقوی اورایمان بالرسول ﷺ | 185 |
نجوی یعنی سرگوشی کےآداب | 187 |
مجلس کےآداب | 189 |
نبی ﷺ سےسروگوشی کےآداب | 192 |
تقوی اورذکر الہی | 195 |
کافروں سےدوستی نہ کرنا | 198 |
ہجرت کرکےآنے والی عورتوں کےبارےمیں احکام | 201 |
یہودیوں سےدوستی نہ کرنا | 204 |
قول وفعل میں تضاد کی مذمت | 205 |
ایمان اورجہاد کےذریعے جنت خرید لینا | 207 |
دین کی خدمت کرنے والے بنو | 209 |
جمعے کی اذان اورنماز سےمتعلق احکام | 211 |
مال والاد ذکر الہی سےغافل نہ کریں اورانفاق فی سبیل اللہ | 213 |
دین کےمعاملے میں اپنے اہل وعیال سےہوشیاررہنا | 216 |
اپنے آپ کواوراپنے اہل عیال کوورخ سےبچانا | 219 |
سچی توبہ کرنا | 222 |