آداب و اخلاق سے متعلقہ صحیح احادیث

آداب و اخلاق سے متعلقہ صحیح احادیث

 

مصنف : ابن حجر العسقلانی

 

صفحات: 67

 

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آداب واخلاق سے متعلقہ صحیح احادیث ‘‘شارح بخاری امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کی حسنِ اخلاق اوراداب کے متعلق منتخب احادیث کا رواں اردو ترجمہ ہے ۔ عامۃ الناس کےاستفادے کے محترم جناب ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری ﷾ نے ان احادیث کو اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اللہ تعالیٰ موصوف کے علم وعمل میں برکت ڈالے اور ان کی تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباحادیثاردواردو ترجمہاللہبخاریتبصرہتبلیغترجمہتعلیمتعلیماتخدماتدینصحیح بخاریعلمقرآن
Comments (0)
Add Comment