ادب کس کا، کیوں اور کیسے

ادب کس کا، کیوں اور کیسے

 

مصنف : محمد ادریس فاروقی

 

صفحات: 269

 

ادب و آداب اور اخلاق کسی بھی قوم کا طرہ امتیاز ہے گو کہ دیگر اقوام یا مذاہب نے اخلاق و کردار اور ادب و آداب کو فروغ دینے میں ہی اپنی عافیت جانی مگر اس کا تمام تر سہرا اسلام ہی کے سر جاتا ہے جس نے ادب و آداب اور حسن اخلاق کو باقاعدہ رائج کیا اور اسے انسانیت کا اولین درجہ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بات کی جاتی ہے کہ اسلام تلوار سے نہیں زبان (یعنی اخلاق) سے پھیلا۔ حسنِ اخلاق اور ادب پر لاتعداد احادیث مبارکہ ہیں کہ چھوٹے ہوں یا بڑے‘ سب کے ساتھ کس طرح ادب سے پیش آنے کی تلقین اور ہدایت فرمائی گئی ادب اور اخلاق کسی معاشرے کی بنیادی حیثیت کا درجہ رکھتا ہے جو معاشرے کو بلند تر کر دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ادب سے عاری انسان اپنا مقام نہیں بنا سکتا۔ باادب بامراد اور بے ادب بے مراد ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ادب کس کاکیوں اور کیسے ‘‘ماہنامہ ضیا حدیث کے ایڈیٹر جنا ب نعمان فاروقی ﷾ کے والد گرامی محترم مولانا حکیم محمد ادریس فاروقی﷫ کے ماہنامہ ضیائے حدیث میں لکھے گئے قسط وار کالم ’’ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں‘‘ کی کتابی صورت ہے۔ اس کالم میں موصوف نے ادب الٰہی اور رسول اللہ ﷺ کے ادب پر لکھا یہی مضمون مولانا ادریس فاروقی کی زندگی کا آخری مضمون بن گیا۔ بعد ازاں موصوف کے صاحبزادے مولانا محترم نعمان فاروقی نے ان مضامین کوجمع کرکے انہیں مرتب کیا اوران پر مزید کام کیا، بہت سے مقامات پر اضافے کیے اور اسے ایک خوبصورت کتاب کی صورت میں عوام الناس کے استفادے کے لیے شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر ومولف 12
باب نمبر1 :ادب پہلا قرینہ ہےمحبت کےقرینوں میں 15
ادب کامعنی ومفہوم 15
ہمارا مروجہ طریقہ 16
منصوعی اورحقیقی ادب 17
ایک نکتہ 17
باب نمبر 2:پہلا ادب اللہ جل مجدہ کا 19
تعلیمات نبویہ اورادب الہی 29
نام لینے میں ادب 29
ایک اشکال :اللہ تعالی کےلیے اوباجمع کے صیغوں کااستعمال ؟ 30
نام رکھنے اورلقابات سے نواز نے میں ادب الہی 31
اللہ تبارک وتعالی کے سامنے کھڑے ہونےکاادب 32
ایمان وعقائد میں ادب الہی 32
اللہ تعالی اورسول اللہ ﷺ کے تذکرے میں ترتیب 33
اللہ کےذکر کاادب 34
اللہ کانام لکھنے میں ادب نبوی 35
ادب الہی کےرزینے 36
معرفت الہی 36
اللہ کےوجود پر ایمان 44
قرآن مجید میں اللہ تعالی کا تعارف 47
خلاصہ آیات 55
ضروری نوٹ 58
باب نمبر3:حضرت محمد ﷺ اوردیگر انبیائے کرام ﷤ کاادب 59
وفات سےایک دن بہلے مکمل ہونے والا مضمون 59
قرآن مجید کی روشنی میں   ادب نبوی کی تعلیمات 60
افضیلت کااظہار احتیاط کے ساتھ 66
بے ادبی کی چند بھیا نک صورتیں 74
دیگر انبیائے کرام ﷤ کاادب 78
باب نمبر 4:قرآن مجید اورسابقہ آسمانی کتابوں کاادب 83
آداب تلاوت 84
قلبی آداب 85
ظاہری آداب 85
قرآن مجید کےادب کی متعدد صورتیں 87
قرآن مجید کی تعظیم سے متعلقہ چند سوالات وجوابات 92
قرآن مجید کےسوء ادب کی چند صورتیں 95
ممنوعات 103
مشروعات (جائزامور ) 104
سابقہ کتب سماویہ کاادب واحترام 104
باب 5:احادیث مبارکہ کاادب 107
احادیث مبارکہ کےادب کی قابل ذکر صورتیں 109
احادیث رسول ﷺ کو احادیث رسول سمجھنا 109
مطالعہ حدیث 110
احادیث کومطلق طورپر تسلیم کرنا 111
احادیث کودوسروں تک پہنچانا 112
ایک اورمثال 116
حدیث کےبارے میں بنیادی معلومات حاصل کرنا 118
کتب احادیث کاادب واحترام 118
حدیث یاحسن احادیث کورد کردینا 119
احادیث مبارکہ کو اہمیت نہ دینا 120
کسی کےقول کورسول اللہﷺ کیطرف منسوب کردینا 121
باب 6:حرمین بیت المقدس اورمساجد کاادب واحترام 122
بیت اللہ ،دنیا کےبت کدوں میں پہلا وہ گھر خداکا 124
تقوی کی علامات 125
مکہ مکرمہ اللہ تعالی کامحبوب ترین شہر 126
نماز میں مکہ کااحترام 126
ہماراقبلہ کیونکر قابل تعظیم نہ ہو؟ 124
قبلے کی طرف تھوکنے کی ممانعت 127
ٹائلٹ میں قبلے کی طرف   منہ یا پیٹھ کرنےکی ممانعت 128
رسول اللہ ﷺ کی زبان سے بیت اللہ کی تعظیم 129
مدینہ منورہ 130
سرکار مدینہ ﷺ کی مدینہ منورہ سےمحبت 131
مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کےادب کی صورتیں 135
احتیاط ضروری ہے 137
بیت المقدس 138
مسجد اقصی کی پہچان میں دھوکا 143
مساجد کا ادب واحترام 144
مساجد کی اہمیت وفضیلت 144
مساجد کےادب واحترام کی صورتیں 145
مسجد جاتے ہوئےدل پر ہیبت اورادب طاری کرے 150
باب 7:اہل بیت اطہار ﷢ کےادب واحترام 154
اہل بیت ﷢ اورآل رسول ﷺ کون ہیں؟ 154
آل رسول اوراہل بیت کےدیگر اطلاقات 154
آیت تطہیر اوراہل بیت ﷢ 156
حدیث کساء 158
خلاصہ بحث 163
اہل بیت ﷢ کاادب واحترام 163
حدیث غدیر 164
اہل بیت ﷢ اورغلو 165
سیدنا ابوبکر وعمر ﷜ اوراہل بیت ﷢ کاادب واحترام 167
اہل بیت ﷢ کےادب واحترام کی صورتیں 169
ایک اہم واقعہ 170
اہل بیت ﷢ کےلیے ’’ ؑ ‘‘کہنایالکھنا 174
باب 8:صحابہ کرام ﷢ کاادب واحترام 176
صحابہ کرام ﷢ کاادب واحترام کرناکیوں ضروری ہے 18اسباب 178
امام ابو زرعہ ﷫ کاقول 178
ادب واحترام کی صورتیں 184
باب 9:ائمہ محدثین اورفقہائے کرام ﷫ کاادب واحترام 188
امام ابن تیمیہ ﷫اورائمہ کرام ﷫کادفاع 190
دعوت فکر 195
ائمہ دین اورمحدثین کرام ﷫ کاادب واحترام کیوں ؟ 196
ائمہ ومحدثین ﷫ کے کارنامے اوراعزازات 197
ائمہ ومحدثین ﷫ کےادب واحترام کی صورتیں 198
باب 10:اولیائے کرام ی کاادب واحترام 200
ولی کی تعریف …قرآن وسنت کی روشنی میں 200
ولی کی خود ساختہ تعریف 203
اولیائے کرام اور مزار 206
کرامات اولیاء 208
اولیائے کرام ﷫ کاادب واحترام کیوں؟ 208
احتیاط لازم ہے 211
اولیائے عظام کےادب واحترام کی صورتیں 212
باب 11:علمائے کرام کاادب واحترام 217
علماء پر اعتراضات اوران کاجائز ہ 219
علماء کرام کاادب واحترام کیوں؟ 223
علماء کی قدر ومنزلت 224
نصیحت اورلوگوں کی اقسام 227
خیر القرون میں علماء کامقام ومرتبہ 228
علمائے کرام کےادب واحترام کی صورتیں 232
باب 12:والدین کاادب واحترام 235
والدین کامقام واحترام 235
والدین کےادب واحترام کی صورتیں 237
باب 13:اساتذہ کرام کاادب واحترام 249
استاد کی اہمیت 249
اساتذہ کرام کاادب واحترام کیوں ؟ 250
قرآن کریم اوراساتذہ کی عزت وتکریم 251
قصہ موسی وخضر ﷤ میں اساتذہ کےاداب کےپہلو 252
سیدنا جبریل ﷤ اورنبی ﷺ کی خدمت میں 256
اساتذہ کرام کےادب واحترام کی صورتیں 257
باب 14:بڑوں کااد واحترام 260
بڑوں کےادب کےبارےمیں تعلیمات نبویہ 260
بڑوں کااحترام مگر کیسے ؟ 261
ادب واحترام کی مزید صورتیں 266
عمر رسیدہہ لوگوں کاادب واحترام 268

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آدابابن تیمیہاحادیثادباسلاماللہانبیائے کرامانسانبیت اللہبیت المقدستبصرہتعلیماتحدیثدینزبانعلماءمدینہ منورہمذاہبمضامینمعلومات
Comments (0)
Add Comment