رسول اللہ ﷺ کے کریمانہ آداب زندگی
مصنف : امام ابی بکر احمد بن الحسین البیہقی
صفحات: 571
اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے نہ پائے جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی سے دوچند ہوجاتی ہے کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے نیز شخصی واجتماعی رویوں سے متعلق احادیث ائمہ محدثین نے جمع کیا ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’آداب زندگی ‘‘ امام بیہقی ،ابوبکراحمد بن حسین بن علی (384۔458ھ) کی اخلاقیات وآداب کے موضوع پر مایہ ناز کتاب ’’الآداب‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔امام موصوف نے اس میں 11095 احادیث کومختلف ذیلی عنوانات کےتحت جمع کیا ہے ۔یہ کتاب اخلاقیات وآداب کے تمام گوشوں کواس قدر محیط ہے کہ کامل سیرابی کاہر دم یقین ہوتا ہے او رکسی بھی موضوع پر تشنگی کایکسر احساس نہیں ہوتا ۔اس کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ انڈیا کے جید عالم دین مولانا زبیر احمد سلفی نے کیا ہے ۔مترجم نےترجمہ کے ساتھ ساتھ صحیح اور ضعیف احادیث کی نشاندہی بھی کی ہے ۔اوراحادیث کے اصل مصادر سے تخریج او رشیخ البانی کی تحقیق سے استفادہ کیا ہے ۔گو یا کہ یہ کتاب آداب واخلاقیات کے موضوع پر گراں قدر مستنداور محقق مجموعہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقدیم | 19 |
امام بیہقی کےحالات زندگی | 24 |
والدین کےساتھ حسن سلوک | 47 |
صلہ رحمی | 51 |
اولاد پر شفقت ان کابوسہ لینا اوران کےساتھ بھلائی کرنا | 55 |
مخلوق پر رحم کرنےکابیان | 62 |
چھوٹو ں پر رحم اوربڑوں کی عزت | 66 |
بیوی کےساتھ حسن سلوک | 68 |
شوہر کےحقوق | 70 |
غلاموں کےساتھ حسن سلوک | 72 |
غلام اگرخیرخواہ ہو | 76 |
نگہبان سے اس کی رعیت کےبارےمیں باز پرس ہوگی | 77 |
جوشخص کسی کےخادم کوبگاڑ دے اس کاگناہ | 78 |
پڑوسی کےساتھ حسن سلوک | 78 |
مہمان کی عزت کرنا | 81 |
کھانا کھلانا اورپانی پلانا | 84 |
ہدیہ کابیان | 87 |
مال کاضاع غیرپسندید ہ عمل | 88 |
اللہ کی راہ میں خرچ کرنےکی فضیلت اوربخل سےپرہیز | 89 |
نیکی اورپرہیز گاری میں تعاون | 92 |
شفاعت کابیان | 99 |
لوگوں کےدرمیان صلح کرنا | 100 |
ایک مسلم کااپنے مسلم بھائی کےبھید کی حفاظت کرنا | 103 |
چغل خوری کی مذمت جس سے آپس میں دشمنی پیداہوتی ہے | 105 |
اپنے بھائی کےلیے وہی چیز پسند کرےجواپنے لیے پسند کرے | 107 |
بدگمانی اورتجسس سےپرہیز کرنا | 108 |
حسد چھوڑنااورحاسد سےپناہ مانگنے کاحکم | 109 |
غیبت چھوڑنا اورلوگوں کےپردہ کےپیچھے نہ پڑھنا | 111 |
مسلمان کےبے آبرو کرنےاس کوگالی دینے اس پر عیب لگانے اورظلم سےپرہیز کرنا | 113 |
آدمی اپنی عزت کی حفاظت کےلیے جومال خرچ کرےوہ صدقہ ہے | 116 |
ظالم کومعاف کرنااورقدرت کےباوجود اس سےبدلہ نہ لینا | 118 |
غصہ پی جانا اورغصہ نہ کرنا | 121 |
بردباری اورپیار | 125 |
درگزر کرنا | 125 |
معاملات میں نرمی | 125 |
سنجیدگی اوراچھا راستہ اختیار کرنا | 129 |
حیا اورپاکدامنی | 129 |
امربالمعروف اورنہی عن المنکر کابیان | 133 |
حسن اخلاق دل صاف اورنرم ہونا | 134 |
حسن معاشرت | 140 |
عصبیت کی مذمت | 142 |
اللہ کےلیے آپس میں محبت کرنےوالے | 143 |
آدمی کاکسی سےصرف اللہ کےلیے محبت کرنا | 144 |
اللہ کےلیےکسی بھائی کی زیارت کرنا | 146 |
دوستی نبھانا اوروفاکرنا | 147 |
مسلمان کےاوپر اپنے مسلمان بھائی کاکون ساحق واجب ہے | 148 |
اچھے کام پر شکریہ ادا کرنا | 152 |
دےکراحسان جتلانا ناپسندید ہ عمل ہے | 155 |
تواضع اختیار کرنااورفخر وغرور اورڈینگیں مارنے سےپرہیز کرنا | 155 |
ہرکسی سےسلام کرناچاہے پہچانےیانہ پہچانے | 158 |
پہلے اسلام کون کرے | 159 |
گھر میں داخل ہونےسے پہلے اجازت حاصل کرتےوقت اسلام کرنا | 160 |
اجازت طلبی تین مرتبہ ہے | 161 |
اگرگھر کےاندر سےیہ پوچھا جائے کہ کون ہےتواجازت حاصل کرنےوالے کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں ہوں | 163 |
مجلس میں جاتے وقت اورمجلس سےنکلتے وقت سلام کرنا | 163 |
کم وقفہ میں بھی سلام کرناچاہیے | 164 |
سلام کیسے کیاجائے | 164 |
ایک آدمی کاپوری جماعت کی طرف سےتنہا سلام کرنااورجواب دیناکافی ہے | 165 |
بچوں کو سلام کرنا | 166 |
عورتوں کو سلام | 166 |
ذمیوں کوسلام کرنااوران کےسلام کاجواب دینا | 166 |
جب وہ مسلمان آپس میں ملیں | 169 |
مسلمان کاپنے دینی بھائی سےترک تعلق کرنا | 173 |
تہمت کی جگہوں سےاپنے آپ کودوررکھنا | 175 |
کیسی صحبت اختیار کی جائے | 175 |
اگراکثر لوگ بدل جائیں تواس وقت تنہائی اختیار کرنا | 177 |
اگرتین آدمی ہوں تو وہ آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں | 178 |
احترام کےطور پر اپنے بھائی کےلیے کھڑا ہونا اورلوگوں کوان کےمرتبہ کےمطابق عزت دینا | 179 |
کوئی آدمی مجلس سےکسی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے | 184 |
اگر آدمی اپنی جگہ سےکسی ضرورت کےلیے اٹھے پھر واپس آجائے | 185 |
آدمی اگر دوآمیوں کےدرمیان بغیر ان کی اجازت کےبیٹھے | 185 |
آدمی اس جگہ بیٹھے جہاں مجلس ختم ہو | 185 |
سب سےاچھی مجلس وہ ہے جو سب سے کشادہ ہو | 186 |
آدمی اپنے سامنے جگہ دیکھے توہاں پہنچنے کےلیے بہت نہ پھاندے | 186 |
مسجد مییں کئی جگہ حلقہ بنا کر بیٹھنا ناپسندیدہ ہےجب کہ جماعت زیادہ ہو اوراس سےنمازیوں کی خلل واقع ہو | 187 |
بیٹھنے کی کیفیت | 188 |
کس طرح بیٹھنا منع ہے | 190 |
ایسی مجلس جس میں اللہ عزوجل کاذکر نہ ہو | 192 |
مجلس کاکفارہ | 192 |
چھینکنے والاالحمداللہ کہے تواس پر یرحمک اللہ کہنا ،چھینک کاپسندیدہ اورجمائی کاناپسندید ہ ہونا | 193 |
جس نےچھینک آنے پر الحمداللہ نہیں کہا | 195 |
چھینکنے والااپنی چھینک کوچھپائے اورآواز کوپست کرے | 196 |
مسلمان کےکھانے کی دعوت کوقبول کرنا | 197 |
مریض کوعیادت | 199 |
عیادت کی فضیلت | 200 |
عیادت کاطریقہ | 201 |
جنازے میں شرکت کرنا | 204 |
تسلی دینا | 206 |
قبروں کی زیارت | 207 |
میت کو گالی دینامنع ہے | 208 |
غرور کرنااوردوسروں کوحقیر سمجھنا | 210 |
برائی کےمقابلے میں عاجزی اختیار کرنا | 212 |
سچ بولنے کی فضیلت اورجھوٹ بولنے کی مذمت | 212 |
خاموش رہنے اورزبان کی حفاظت کرنےکی فضیلت | 214 |
بادشاہ کےپاس خاموشی | 219 |
وہ آدمی جولوگوں کوہنسانے کےلیےجھوٹ بولے | 220 |
جھوٹی گواہی دینا | 220 |
دورخاہونا | 221 |
جھوٹ اوروعدہ خلافی | 221 |
آدمی وعدہ کرےاورکسی عذرکی وجہ سےوعدہ پورانہ کرسکے | 222 |
تعریف میں مبالغہ کرنا | 222 |
اگرکسی کی تعریف اس کےسامنے کی جائے توتواضع کےطورپر گواری کااظہار کرے | 223 |
ٹھہر ٹھہر کر واضح طورپر گفتگو کرنا | 224 |
مختصر کلام مستحب ہے | 225 |
وعظ مختصر کرنا پسندیدہ عمل اورطول دینا ناپسندیدہ عمل ہے | 226 |
تکلف وتصنع سےباتیں کرناتاکہ لوگوں کادل اپنی طرف مائل ہو | 227 |
جوشخص اس چیز کوظاہر کرےجواس کےپاس نہیں ہے | 229 |
صحیح لفظ ادا کرنا | 229 |
جھگڑاختم کردینا اگرچہ حق پرہوارجھوٹ ترک کردینا اگرچہ بطورمذاق ہو | 232 |
زیادہ ہنسنا نہیں چاہیے | 233 |
کون سےمذاق جائز ہے | 234 |
بہت لعنت کرنا | 237 |
حسب ونسب پر فخر کرنا | 241 |
اہل کتاب سےپوچھنا اوران کی کتابوں کاپڑھنا مکروہ ہے | 243 |
علم نجوم حاصل کرنااورکاہنوں کےپاس جانا | 245 |
بدفالی لینا | 246 |
چھوت چھات صفراورالوکامنحوس ہونالغوخیال ہے | 249 |
اگرکسی جگہ وباءپھیلے | 253 |
مصائب کےوقت زمانے کوگالی دینا اس اعتقاد سے کہ نزول مصائب کاسبب زمانہ ہے | 256 |
چوکنارہنا | 257 |
رات میں آگ بجھانا | 258 |
بچوں کوشام کےوقت گھرمیں روکے رکھنا دروازہ بندرکھنا پانی کابرتن ڈھک کررکھنااورچراغ بجھادینا | 259 |
سانپوں کامارنا | 260 |
چھپکلی مارنا | 264 |
چیونٹی کومارنامنع ہے | 264 |
کنکری پھینکنا | 266 |
ہتھیار اٹھانا اورمسلمانوں کےدرمیان اس کومیان سےنکالنا ممنوع ہےکیوں کہ اس سے مسلمانوں کےزخمی ہونے کااندیشہ ہے | 267 |
مسجد میں دائیں جانب تھوکنے کی ممانعت | 268 |
نومولود بچے کےکان میں اذان دینا | 269 |
نومولودکےمنہ میں کھجور چبا کراس کارس چٹانا اوراس کارنام رکھنا | 269 |
لڑکوں کاسب سےپسندیدہ نام | 270 |
برے نام کوبدل کراچھا نام رکھنا | 271 |
ابوالقاسم کنیت رکھنا مکروہ ہے | 273 |
آپﷺ کانام اورآپ ﷺ کی کنیت ایک ساتھ رکھنا مکروہ ہے | 274 |
آپ ﷺ کی وفات کےبعد آپ ﷺ کانام اورکنیت رکھنا | 274 |
القاب | 277 |
حلال روزی اورحلال لبا س کاحصول اورحرام ومشتبہات سےپرہیز | 278 |
کھانا کھانے سےپہلے اوربعد میں ہاتھ دھونا | 279 |
گھر میں داخل ہونے کےوقت اورکھانا کھانے کےوقت اللہ کانام لینا اوربرتن میں جوقریب ہواس کودائیں ہاتھ سےکھانا | 282 |
پیالے کےکنارے سےکھانا نہ کہ بیچ سے | 284 |
تین انگلیوں سےکھانا اورافارغ ہونےکےوقت ان کوچاٹ لینا | 25 |
اپنے ساتھ بیٹھےہوئے کسی شخص کےسامنےاپنےسامنےکی چیز پیش کرنا | 286 |
کسی کھانے کوبرانہ کہنا اورنہ کسی حلال چیز کےکھانے سےباز رہنا | 287 |
ماحضر کوحقیر نہیں سمجھنا چاہیے | 288 |
گوشت اورثرید(گوشت کےشوربے میں تری ہوئی روٹی )کھانا | 289 |
حلواکھانا | 292 |
حریرہ کابیان | 293 |
سرکہ کابیان | 295 |
زیت کابیان | 295 |
لہسن پیاز ارگندناکےبارےمیں | 296 |
گرم کھانا کھانا | 297 |
دو کھجوریں ایک ساتھ ملاکر کھانا | 298 |
دوچیزوں کی تاثیر کواعتدال پر لانے کےلیے دونوں کوایک ساتھ کھانا | 299 |
کھڑے ہوکر کھانا اورپینا | 300 |
ٹیک لگاکر کھانا | 300 |
برتن میں سانس لینا اورپھونکنا | 304 |
تین سانس میں پینا | 305 |
منہ لگا کرپانی پینا | 306 |
میٹھا خوشگوار پانی طلب کرنا | 307 |
مشک کےمنہ سےپانی پینے کی ممانعت ہے | 308 |
اگربرتن میں مکھی گر جائے | 309 |
داہنی طرف والےکو پینے کےلیے پہلے دینا | 310 |
جولوگوں کوپلائے وہ آخر میں بئے | 311 |
خلال کرنا | 312 |
زیادہ کھانا ناپسندیدہ ہے | 313 |
اکٹھا ہوکرکھانا | 316 |
اچانک کھانا | 317 |
بغیردعوت کےجانا | 317 |