ابوذر غفاری
مصنف : عبد الحمید جودۃ السحار
صفحات: 163
آج کا دور مصرفیتوں کا دور ہے۔ ہماری معاشرت کا انداز بڑی حد تک مشینی ہو گیا ہے۔ زندگی کی بدلتی ہوئی قدروں سے دلوں کی آبادیاں ویران ہو رہی ہیں۔ فکرونظر کا ذوق اور سوچ کا انداز بدل جانے سے ہمارے ہاں ہیرو شپ کا معیار بھی بہت پست سطح پر آگیا ہے۔ آج کھلاڑی‘ ٹی وی اور بڑی سکرین کے فن کار ہماری نسلوں کے آئیڈیل اور ہیرو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے ماضی کے وہ عظیم سپوت اور روشنی کی وہ برتر قندیلیں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ آج بڑی شدت سے اس بات کی ضرورت ہے کہ عہد ماضی کے ان نامور سپوتوں اور رجال عظیم کی پاکیزہ سیرتوں اور ان کے اُجلے اُجلے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی حوالے سے ہے جس میں حضرت ابو ذر غفاریؓ کی سیرت اور ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ کی باکمال جماعت ان قدسی صفات انسانوں پر مشتمل تھی جن کے دلوں کی سر زمین خدا خوفی‘ خدا ترسی‘ جود وسخا‘ عدل ومساوات صدق وصفا اور دیانت داری سے مرصع ومزین تھی۔ صحابہ میں سے ایک بے مثال‘ حق کی تلاش میں مسلسل سر گرداں اور دنیا وآخرت کی سرفرازیوں سے نوازے جانے والے حضرت ابو ذر غفاریؓ بھی ہیں۔ یہ کتاب سلاست اور روانی کی عجب شان رکھتی ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ ابوذر غفاریؓ ‘‘ عبد الحمید جودۃ السحار کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
ناشرکی بات | 5 |
مقدمہ | 7 |
شعاع ور | 9 |
طلوع سحر | 21 |
بانسری سدانہیں بجتی | 33 |
مدینہ میں اسلام | 37 |
غفارکو خدابخشے | 42 |
مدینہ کی طرف روانگی | 45 |
اصحاب صفہ | 47 |
نصیحت | 50 |
جانب مکہ | 55 |
ابوذرؓہی ہو | 60 |
لبیک | 67 |
ابوبکرؓ | 82 |
قفل فتنہ | 87 |
محدث ابوذرؓ | 92 |
سرکش | 95 |
اشتراکی | 98 |
بغاوت | 106 |
دیس نکالا | 113 |
ربذہ میں | 118 |
دراالبقاءکی طرف | 125 |
اسلام میں اشتراکیت | 128 |
جدیداقتصادی مذاہب | 128 |
تاجرانہ مذہب | 128 |
آزادنہ مذہب | 129 |
اشتراکیت | 130 |
فاشیت | 131 |
اشتراکیت اسلامی رکن ہے | 132 |
اسلامی اورموجودہ اشتراکیت میں فرق | 135 |
رسول اللہﷺ کےدورمیں مال کی تقسیم | 137 |
قانون وراثت | 138 |
اسلامی اشتراکیت سےبچاؤ | 139 |
عہدعمرؓمیں اشتراکیت | 140 |
دفترمال کاقیام | 141 |
تقسیم اراضی | 142 |
حکومت اسلامیہ کامیزانیہ | 143 |
خراج | 143 |
جزیہ | 145 |
زکوۃ | 146 |
زرصلح | 146 |
غنیمت | 147 |
عشر | 148 |
مصارف | 148 |
معمربچےمریض اوربےکار | 149 |
سربیفرڈگ کی تجاویز | 150 |
اسلامی اشتراکیت حضرت عمرؓکےبعد | 152 |
اسلامی اشتراکیت کاروشن زمانہ | 153 |
عطیات میں اضافہ بیگار کی بندش ارولنگر خانے | 158 |
اشتراکیت عمرمثالی اشتراکیت تھی | 158 |
اسلام کی معنوی اشتراکیت | 159 |