ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ
مصنف : طالب ہاشمی
صفحات: 364
شمالی افریقہ میں المرابطین اور الموحدون کا دور حکومت پانچویں صدی ہجری کے وسط سے ساتویں صدی ہجری کے وسط تک تقریبا دو صدیوں پر محیط ہے۔یہ زمانہ اس خطہ ارض کی تاریخ کا ایک شاندار اور ولولہ انگیز باب ہے۔مجاہد کبیر یوسف بن تاشفین کے بعد دولت مرابطین تو جلد ہی زوال پذیر ہو گئی لیکن اس کی جانشین دولت موحدین تقریبا ڈیڈھ صدی تک طبل وعلم کی مالک بنی رہی۔اگر ایک طرف افریقہ میں اس کے اقتدار کا پھریرا مراکش،تیونس،الجزائر اور لیبیا وغیرہ پر اڑ رہا تھا تو دوسری طرف یورپ میں اس کا پرچم اقبال اسپین اور پرتگال پر لہرا رہا تھا۔تیسرے موحد فرمانروا ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ کا عہد حکومت سلطنت موحدین کے منتہائے عروج کا زمانہ تھا۔اس کی شان وشوکت،معارف پروری اور جہادی معرکوں کی کامیابیوں نے اس کے مداحین کی آنکھوں کو خیرہ دیا تھا۔زیر تبصرہ کتاب ” ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ “اسی فرمانروا ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے ،جسے نامور مورخ جناب طالب ہاشمی نے نہایت تحقیق وتفحص کے ساتھ دلآویز پیرایہ میں قلمبند کیا ہے۔اور اس میں تاریخ اسلام کے ایک اہم اور شاندار باب کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ یقینا بیش بہا معلومات کا باعث ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 9 | |
آخر آغاز | 17 | |
المغرب ( شمالی افریقہ) یابلادبر بر | 23 | |
عرب جمہوریہ لبیا | 25 | |
جمہوریہ تیونس | 26 | |
مراکش | 26 | |
شمالی افریقہ کا قدیم باشندے | 29 | |
شمالی افریقہ کا دور قدیم | 31 | |
شمالی افریقہ آغوش اسلام میں | 35 | |
شمالی افریقہ — کاروان اسلام منزل بہ منزل | 41 | |
شمالی افریقہ میں دولت فاطمیہ کا قیام | 541 | |
مرابطین | 57 | |
امیر یحییٰ بن ابراہیم جدالی | 59 | |
عبد اللہ بن یاسین ( ایک عظیم مصلح اور مجاہد ) | 63 | |
امیر المسلمین یوسف بن تاشفین | 79 | |
اندلس کی فریاد | 80 | |
معرکہ زلاقہ | 85 | |
اندلس پر مرابطین کا استیلا | 89 | |
یوسف بن تاشفین کے جانشین | 93 | |
عبد المؤمن بن علی | 125 | |
اندلس کی تسخیر | 131 | |
زویلہ اور مہدیہ وغیرہ کی فتح | 135 | |
وفات | 137 | |
اوصاف و خصائل | 139 | |
اولاد ، قضاۃ ،کتاب وغیرہ | 140 | |
اوصاف وخصائل | 150 | |
اولاد ، وزراء ، قضاۃ وغیرہ | 151 | |
ابو یوسف یعقوب المنصورین یوسف | 153 | |
ابتدائی زندگی | 155 | |
تعلیم وتربیت | 156 | |
ولی عہدی | 157 | |
محاصرہ شنترین میں باپ کی معیت | 159 | |
یعقوب المنصور کی مسند نشینی | 163 | |
عہد خلافت کے اہم واقعات | 167 | |
بنو غانیہ سے معرکہ آرائیاں | 169 | |
یعقوب المنصور کی جوابی یلغار | 175 | |
قفصہ کی از سر نو تسخیر | 178 | |
چچا اور بھائی کی بغاوت | 179 | |
بنو غانیہ کا دوبارہ خروج | 181 | |
غز ترکوں کی پذیرائی | 183 | |
تنیملل کی زیارت | 184 | |
اشاعت حدیث میں غیر معمولی انہماک | 186 | |
اسلامی اندلس پر عیسائیوں کی یلغار | 189 | |
یعقوب المنصور کی جوابی یلغار | 191 | |
مراکش کوواپسی اور شدید علالت | 194 | |
سلطان صلاح الدین ایوبی کی سفارت | 196 | |
الفانسوکی باسی کڑھی میں ابال | 200 |