آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد دوم
مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی
صفحات: 606
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام ِشریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے ۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاویٰ کتاب صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔زیر نظر کتاب ”کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کاحل”جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم دین،محقق،مناظر مولانا ابو الحسن مبشرربانی ﷾ کے علمی وتحقیقی فتاویٰ جات پرمشتمل ہے۔جسے مؤقر جریدہ”مجلۃ الدعوۃ”سے جمع کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں متعدد اختلافی وغیر اختلافی،قدیم وجدید مسائل پر انتہائی عمدہ،مختصر وجامع اورسیر حاصل تحقیق موجود ہے ۔یہ کتاب عام مسلمانوں بلکہ علماء کرام لیے از حد مفیداوربیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالی مؤلف ِکتاب مولانا مبشراحمد ربانی ﷾ کو جزائے خیرسے نوازے او رکتابِ مذکور کوان کاتوشہ آخرت بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
اظہار تشکر | 16 | |
تقریظ | 18 | |
پیش لفظ | 20 | |
کتاب عقیدہ و تاریخ | 34 | |
طہارت کے مسائل | 83 | |
اذان کے مسائل | 100 | |
نماز کے مسائل | 112 | |
مساجد کا بیان | 218 | |
جنازے کا بیان | 225 | |
زکاۃ کا بیان | 279 | |
روزوں کا بیان | 292 | |
حج کا بیان | 311 | |
جہاد کا بیان | 314 | |
نکاح کا بیان | 318 | |
طلاق کا بیان | 373 | |
بیع کا بیان | 396 | |
وراثت کے مسائل | 420 | |
طب کا بیان | 429 | |
ذبحہ کرنے کا بیان | 436 | |
قربانی کا بیان | 449 | |
دعا اور ذکر کا بیان | 468 | |
مکھی کھانے میں گرنے کا بیان | 474 | |
کتاب آداب | 482 | |
حدود کا بیان | 502 | |
قسم کا بیان | 509 | |
گانے بجانے کا بیان | 514 | |
کتاب الجامع | 544 |