عام فہم تفسیر القرآن حصہ اول

عام فہم تفسیر القرآن حصہ اول

 

مصنف : عبد السلام عمری

 

صفحات: 776

 

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِ ہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے   معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِ صحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔ اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں۔ اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کے علماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عام فہم تفسیر القرآن‘‘ 2 مجلدات پر مشتمل مولانا عبدالسلام عمری﷾ کی کاوش ہے یہ تفسیر انہوں نے تفسیر ابن کثیر، احسن البیان، ترجمان القرآن از مولانا ابو الکلام آزاد، تفسیر ثنائی، تفسیر تیسیر القرآن از مولاناعبدالرحمٰن کیلانی﷭، تیسیرالرحمٰن از مولانا محمد لقمان سلفی﷾ اور دیگر اہم تفاسیر سے استفادہ کرکے ان کےخلاصہ کو اس تفسیر ’’عام فہم تفسیر القرآن‘‘ میں پیش کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
الفاتحہ 1
البقرۃ 4
آل عمران 105
النساء 160
المائدہ 237
الانعام 292
الاعراف 337
الانفال 395
التوبۃ 417
یونس 457
ھود 487
یوسف 522
الرعد 555
ابراہیم 570
الحجر 585
النحل 595
بنی اسرائیل 629
الکہف 660
مریم 689
طٰہٰ 706
الانبیاء 728
الحج 753

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاردواللہتبصرہترجمان القرآنترجمہتفسیرخدماتزبانصحابہعربیعلمعلماءقرآنکائنات
Comments (0)
Add Comment