عالم اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اور ایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ

عالم اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اور ایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ

 

مصنف : ڈاکٹر وسیم محمدی

 

صفحات: 221

 

پوری دنیا بالعموم اور عالَمِ اسلام بالخصوص سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا شکار ہے، مسلمان  اسلام سے ہٹ کر  کئی ایک محبتوں اور نعروں میں الجھ چکے ہوئے ہیں، اس لیے ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈہ ایک عام سی بات ہے،  دنیا کا سب سے بہترین اسلام ملک سعودی عرب سمجھا جاتا ہے، جبکہ بالمقابل جن لوگوں کو مسلمانوں کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے، وہ ایرانی لوگ ہیں، ڈاکٹر وسیم  محمدی  صاحب   زیر نظر کتاب ’’ عالمِ اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اورایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘اسی مقدمہ کے گرد گھومتی ہے، بلکہ پورے عالَمِ اسلام کو دو حصوں میں تقسیم کرکے، حمایتیوں  کو اپنا دوست اور مخالفین کو ایران نواز گردانا ہے، جس میں اخوانیت، جماعت اسلامی اور مصر کے سیاسی حالات اور وہاں مسلمانوں کی دگرگوں حالت بھی زیر بحث آگئی ہے، مصنف عرصہ دارز تک سعودی عرب میں زیر تعلیم رہے ہیں، سیاسی عالمی مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اپنی وسعتِ مطالعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بڑے ذوق و شوق بلکہ جوش و خروش سے   مملکت ِ توحید  کے دفاع میں سدِ سکندری بننے کی سعی کی ہے، کتاب  کا اسلوب بہت دلچسپ ہے،   قارئین اردو عربی اور انگلش بیک وقت تین زبانوں کی چاشنی محسوس کریں گے، بلکہ مصنف نے حسب ذوق نئی تعبیرات و اصطلاحات ایجاد کرنے کی بھی کوشش کی ہے، جس سے  قاری محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مصنف کے نقطہ نظر سے اتفاق و اختلاف الگ بات ہے، لیکن کتاب مجموعی طور پر ایک مفید کاوش ہے،  بنابریں اسے  محدث لائبریری  کی طرف سے ہدیہ قارئین کیا جارہا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سانپ اور آستین ( افتتاحیہ) 7
یہودیوں کے عقائد 8
مشرقی وسطیٰ میں جاری خونی کھیل 8
مقدمہ 24
رافضیت کی تاریخ اورحقیقت ، چندسطور میں 30
موجودہ صورت حال 37
حرم کا نیا پاسبان ، سلمان بن عبد العزیز آل سعومد 77
آخر میں چیخ پکار کیوں؟ 93
حوثیوں کا مختصر تعارف 94
یمن کی دینی و سیاسی حیثیت 96
مشرق وسطیٰ میں ایران کے ناپاک عزائم 100
یمن میں سعودی آپریشن کے اسباب و حقائق 104
عاصفۃ الحزم کے فوائد و نتائج اور اثرات 115
آخری اور نہایت اہم بات 119
سعودی عرب اور میڈیا کا حسن کرشمہ ساز 127
شامی مہاجرین اور میڈیا کا منافقانہ رویہ 127
حادثہ حرم اور میڈیا کا رویہ 135
حادثہ منیٰ اور رافضی و کربلائی میڈیا کا ننگا ناچ 140
سسکتا ، بلکتا اور سلگتا احواز 191
محل وقوع اور جغرافیائی حیثیت 192
مصیبت کا آغاز 194
مظالم کی ایک طویل داستان 196
سعودی قطر تنازع اور لال بجھکڑوں کی خامہ فرسائی! 210

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماسلامیتاریختعلیمعربعربیمسائلمصرمنیٰنظر
Comments (0)
Add Comment