آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 275

 

فقہی فروعی اختلافات نئے نہیں  بلکہ زمانہ قدیم سے ہی آرہے ہیں۔یہ اختلافات حضرات صحابہ کرام میں بھی تھے ۔ اسی طرح تابعین عظام اور ائمہ مجتہدین میں بھی تھے ۔ مگر وہ حضرات اس  کے باوجود باہم شیر و شکر تھے۔لیکن مقلدین مجتہدین کے دور میں  یہ فقہی اختلافات شدت اختیار کرتے چلے گئے اور امت کے  اندر انتشار و افتراق نے جنم لینا شروع کر دیا ۔ پھر وہ وقت بھی آگیا کہ یہی فقہی اختلافات باہمی کفر و فسق کی بنیاد بھی بننے لگے۔  حالانکہ اختلافات کا پیدا ہوجانا  ایک فطری امر ہے لیکن تشویش ناک  صورت حال اس وقت ہوتی ہے جب  یہ غیر انسانی رویے اور جنگ و جدال کی  شکل اختیار کرجائیں۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کا سبب تالیف یہ ہے کہ عصر حاضر کے جید عالم دین مولانا ارشاد الحق اثری صاحب نے اپنے معاصر ،دیو بندی مکتبہ فکر کے راسخ عالم دین مولانا سرفراز احمد صفدر صاحب کو ان کی تصنیفات میں  وارد شدہ بعض فکری و اجتہادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشن میں تبدیلی کی درخواست کی۔ جس پر  مولاناسرفراز صفدر صاحب نے توجہ فرماکر اصلاح کرلی۔ لیکن ان کے بیٹے  حافظ عبدالقدوس صاحب  نے یہ محسوس کیا کہ والدگرامی کی یہ پسپائی حلقہ احباب میں باعث تشویش  بن رہی ہے ۔ چنانچہ  اس پر انہوں نے ارشادالحق اثری صاحب پر ایک کتاب لکھ ڈالی ۔ جس میں مولانا کی ذات گرامی کے ساتھ ساتھ مسلک اہل حدیث پر نیش زنی کی گی ۔ پھر مولانا ارشادالحق صاحب نے اس  کے جواب میں زیر نظر کتاب رقم فرمائی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مولانا صفدر صاحب نے میزان کی عبارت کو غلط سمجھا 44
ضروری تنبیہ 45
دوسری کرشمہ سازی 46
علامہ ہیثمی پر اعتماد اور عدم اعتماد 46
ہرچہ پدر نتواں کرد پسر تمام کرد 47
جرح و تعدیل میں جمہور کی پیروی 49
تقلید و اتباع کا فرق 53
شیخ ابوبکر ابن خویز منداد 55
راہ سنت کی عبارتوں کا عذر لنگ 57
تنوع العبادات میں یہ روایت بہر حال نہیں 59
امام ابن جریج اور وکیل صفائی 63
یک نہ شد دو شد 66
امام ابن جریج ایک اور پہلو 71
امام ابن جریج پر متعہ اور سیاہ خضاب کا اعتراض 73
امام ابن جریج کی زہری سے روایات 79
علاء  کی حدیث صحیح ابو عوانہ میں بھی ہے 81
ابن اسحاق کی  پہلی حدیث 88
ابن اسحاق کی چوتھی  تا دسویں حدیث 93
امام عبدالرزاق پر تشیع کا اعتراض 98
امام عبدالرزاق کا تشیع سے رجوع 102
شرط شیخین اور مولانا صفدر 106
وکیل صفائی کی غلط بیانی 109
مولانا سرفراز صاحب کی تجاہل عارفانہ 112
مطبوعہ کتب میں غلطی کا امکان بھی ہوتا ہے 115
کیا بعض غلطیاں کرنے والے راوی کی روایت صحیح نہیں 119
حماد بن ابی سلیمان کے اختلاط پر بحث 122
حافظ ابن حجر  کا تعاقب اور ابراہیم بن منذر 129
علامہ کوثری کا تعصب 135
مسند ابی حنفیہ کا یہ وضاع راوی 138
متروک کی روایت متابعت میں مقبول مگر صدوق کی غیر مقبول 143
راوی کا کتاب الثقات میں ذکر ذاتی طور پر ہے 148
باپ اور بیٹے میں اختلاف 151
وکیل صاحب کی مجرمانہ غفلت 153
سورج کے لوٹ آنے کی روایت معروف ہے 155
امام احمد بن صالح اور وکیل صفائی 157
وکیل صاحب کی مجرمانہ غفلت 162
نماز میں سینے پر ہاتھ حافظ ابن قیم کا موقف 167
متروک کی روایت سند صحیح ایک اور بے سمجھی 171
قربانی کی روایت اور وکیل صاحب کے داؤ پیج 174
وکیل اور موکل میں اختلاف 178
مولانا صفدر صاحب کی ایک اور بددیانتی 181
ارشاد الشیعہ کی دو اور روایات 187
مولانا صفدر کا دھوکہ 197
سماع موتی کی ایک روایت اور وکیل صفائی 199
مختلف فیہ راوی اور وکیل صاحب کی غلط بیانی 205
رجل میں اصحاب النبی اور وکیل صاحب کا ایک اور دھوکہ 210
حدیث کے معنی میں باپ بیٹے کا اختلاف 215
صحیحین کی احادیث پر تنقید کا دفاعی پہلو 220
رفع الیدین کی حدیث مضطرب ہے 225
ورقاء بن عمر الیشکری 233
صحیح ابو عوانہ اور حدیث رفع الیدین 240
طلوع فجر کے بعد نفلی عبادت کی ممانعت نہیں 248
امام شافعی کا فرمان ایک صریح غلط بیانی 257
مولانا صفدر کی تضاد بیانی 269
مولانا عثمانی کی عبارت اور وکیل صفائی 270
حرف آخر 272

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاختلافاتاصلاحاہل حدیثحدیثدینسنتصحابہصحابہ کراممسائلنظر
Comments (0)
Add Comment