آبی وسائل شرعی احکام ضوابط
مصنف : صفدر زبیر ندوی
صفحات: 683
پانی اور ہوا انسانی زندگی ہی نہیں بلکہ کائنات کے وجود و بقا کے لئے خالقِ کائنات کی پیدا کردہ نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہے۔ انسان کی تخلیق سے لے کر کائنات کی تخلیق تک سبھی چیزوں میں پانی اور ہوا کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔ قرآن کریم میں ہے۔ وجعلنا من الماءِ کل شیءٍ حی افلا یو منون۔ ترجمہ: اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی تو کیا وہ ایمان نہ لائیں گے (سورۃ انبیاء، آیت ۳۰) سی کرہِ ارض (زمین) پر جتنے بھی جاندار ہیں خواہ انسان ہوں یا دوسری مخلوق ان سب کی زندگی کی بقا پانی پر ہی منحصر (Depend) ہے۔ زمین جب مردہ ہو جاتی ہے تو آسمان سے آبِ حیات بن کر بارش ہوتی ہے اور اس طرح تمام مخلوق کے لئے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے۔ اللہ نے انسانوں کے لئے پانی کا انتظام مختلف طریقوں سے کر رکھا ہے۔ پانی کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر اس کی بوند بوند کی حفاظت کرنا ہرانسان کاحق ہے۔ نبی کریمﷺ نے احادیث مبارکہ میں پانی کو استعمال کرنے کے متعلق احکامات صادر فرمائے ہیں۔ کتب حدیث وفقہ میں کتاب المیاہ کےنام محدثین و فقہاء نے ابواب قائم کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آبی وسائل شرعی احکام وضوابط‘‘ اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کی جانب سے مارچ 2011ء میں ’’آبی وسائل اور ان کے متعلق احکام‘‘ کے عنوان سےمنعقد کیے گئے بیسویں سیمینار میں پیش کئے گئے علمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔اس موضوع کے متعلق نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تقریباً یہ پہلا سیمینار تھا۔ جس میں ارباب فقہ و افتاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس مسئلہ کی مختلف جہتوں پر سہل اور چشم کشا تحریریں مقالات کی صورت میں سیمینار میں پیش کیں۔ بعدازاں مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے ان علمی ،فقہی اور تحقیقی مقالات و مناقشات کو بڑے احسن انداز میں کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 7 |
باب اول :تمہید ی امور | 9 |
سوالنامہ | 11 |
اکیڈمی کافیصلہ | 15 |
تلخیص مقالات | 18 |
عرض مسئلہ | 95 |
عرض مسئلہ | 108 |
عرض مسئلہ | 118 |
باب دوم:تفصیلی مقالات | 129 |
آبی وسائل اوران سےمتعلق شرعی مسائل | 131 |
آبی وسائل مسائل اورحل | 207 |
آبی وسائل سےمتعلق مختلف مسائل | 238 |
آبی وسائل اورا ن کےشرعی احکام | 268 |
آبی وسائل شریعت کی روشنی میں | 301 |
آبی وسائل اورشرعی احکام | 340 |
آبی وسائل شرعسی نقطہ نظر سے | 389 |
آبی وسائل اوران کاشرعی حل | 415 |
آبی وسائل شریعت کی نظر میں | 438 |
آبی وسائل وذرائع فقہی نقطہ نظرسے | 482 |
آبی وسائل شرعی تناظر میں | 539 |
آبی وسائل سے متعلق شرعی احکام | 564 |
آبی وسائل سےمتعلق شرعی ہدایات | 588 |
باب سوم :مختصر مقالات | 605 |
آبی وسائل اورا ن سے متعلق شرعی مسائل | 611 |
آبی وسائل سےمتعلق شرعی احکام | 618 |
آبی وسائل اورشرعی نقطہ نظر | 628 |
آبی وسائل سے متعلق شرعی مسائل | 643 |
آبی وسائل سےمتعلق مختلف مسائل | 650 |
آبی وسائل فقہی تناظر میں | 656 |
باب چہارم مناقشہ | 667 |