چالیس علمائے اہل حدیث
مصنف : عبد الرشید عراقی
صفحات: 423
برصغیر پاک وہند میں اہل حدیث علما کی خدمات حدیث تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔حدیث وسنت کی نشرواشاعت کے علاوہ دعوت وتبلیغ اور تصنیف وتالیف کے میدانوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔حقیقت یہ ہے کہ برصغیر میں حدیث کی تدریس ،نشرواشاعت اور حدیث ومحدثین کے دفاع کا جو کام بھی ہو رہا ہے اس کا آغاز علمائے اہل حدیث ہی نے کیا تھا۔زیر نظر کتاب جناب عبدالرشید عراقی کی ہے،جنہوں نے چالیس اہل حدیث علما کی حیات وخدمات حدیث کو اجاگر کیا ہے۔یہ تمام علما اصحاب تدریس بھی تھے اور اس کے ساتھ صاحب تصنیف بھی،ہر صاحب تذکرہ کی تمام کتابوں کی فہرست بھی شامل کتاب ہے۔ان میں سے چند اہم کتابوں کا تعارف بھی کرا دیا گیاہے۔یہ کتاب علمائے اہل حدیث کی جہود ومساعی کو بہت خوبصورتی سے نمایاں کرتی ہے۔اس کے مطالعہ سے علما کی قدرومنزلت سے آگاہی ہوگی اور ان کی سیرتوں کو اپنانے کا جذبہ بیدار ہو گا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
نقش آغاز از مصنف | 15 | |
مقدمہ | 18 | |
تعارف | 25 | |
تقریظ | 27 | |
آسامی العلماء ….سن وفات | ||
سیدنذیز حسین دہلوی13۔اکتوبر 1902 | 30 | |
حافظ محمدلکھنوی 27۔اگست1893 | 42 | |
حافظ ابراہیم آروی 17۔مارچ1902 | 49 | |
محمدسعیدبنارسی 27۔نومبر1904 | 56 | |
محمد بشیر سہسوانی 29۔جون1908 | 64 | |
شمس الحق عظیم آبادی 21۔مارچ1911 | 70 | |
حافظ عبداللہ غازی پوری 26۔نومبر1918 | 81 | |
عبدالعزیز رحیم آبادی اپریل 1919 | 87 | |
احمدحسن دہلوی 9۔مارچ1920 | 96 | |
وحیدالزماں حیدرآبادی 15۔مئی1920 | 102 | |
عبدالسلام مبارکپوری 24۔فروری1924 | 110 | |
عبدالحلیم شرر لکھنوی 7۔دسمبر1926 | 115 | |
قاضی محمد سلیمان منصور پوری جون1930 | 125 | |
ابوالمکارم محمد علی 6۔اکتوبر1933 | 132 | |
عبدالرحمان مبارکپوری 22۔جنوری1935 | 139 | |
محمدیوسف شمس فیض آبادی 1938 | 149 | |
محمدبن ابراہیم جوناگڑھی 28۔فروری 1941 | 156 | |
عبدالتواب ملتانی 30مئی1947 | 167 | |
عبدالصمد حسین آبادی 26۔جنوری1948 | 172 | |
ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری 15۔مارچ1948 | 176 | |
ابوالقاسم سیف بنارسی 25۔نومبر1949 | 213 | |
محمدابراہیم میرسیالکوٹی 12۔جنوری1956 | 224 | |
عبدالسلام ندوی 4۔اکتوبر1956 | 243 | |
ابوالکلام آزاد 22۔فروری1958 | 252 | |
عبدالمجیدسوہدروی 6۔نومبر1959 | 274 | |
ابوسعیدشرف الدین دہلوی اگست1961 | 288 | |
حافظ عبداللہ روپڑی 20۔اگست1964 | 293 | |
نذیراحمدرحمانی املوی 30مئی1965 | 304 | |
ابویحییٰ امام خان نوشہروی 26۔جنوری1966 | 310 | |
ہدایت اللہ سوہدروی 16۔مئی1967 | 317 | |
محمداسماعیل سلفی 20۔فروری1968 | 327 | |
عبدالسلام بستوی 7۔فروری1974 | 338 | |
حافظ محمد گوندلوی 4۔جون1975 | 345 | |
احسان الہی ظہیر 29۔مارچ1987 | 355 | |
محمدحنیف ندوی 12۔جولائی 1987 | 364 | |
محمدعطاء اللہ حنیف بوجھیانی 3۔اکتوبر1987 | 375 | |
غلام احمدحریری 7۔مئی1990 | 386 | |
عبدالرحمان مبارکپوری 5۔جنوری1994 | 392 | |
بدیع الدین شاہ راشدی 8۔جنوری1996 | 403 | |
عبدالرؤف رحمانی جھنڈا نگری 30۔نومبر1999 | 414 |