سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 1
مصنف : ناصر الدین البانی
صفحات: 450
خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان ﷾ نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عورتوں کے لیے راستے کے درمیان چلنا درست نہیں | 235 | |
وہ مؤمن نہیں کہ جس کا پڑوسی بھوکا ہو | 235 | |
مؤمن لعن طعن کرنے والا نہیں ہے | 236 | |
سلام کرنے کے آداب کے بارے میں | 236 | |
باب: مہمان کا حق اور اس کےمطالبے کا جواز | 237 | |
نقل اتارنے کی کراہت کا بیان | 237 | |
اللہ کے لیے محبت کرنے کی فضیلت کا بیان | 238 | |
ٹیک لگا کر کھانے کی کراہت کا بیان | 238 | |
صبر کی فضیلت کا بیان | 238 | |
باب: نبی کریم ﷺ کا اپنی ذات کے لیے لوگوں کے قیام کرنے کو ناپسند فرمانا | 239 | |
ہر حال میں اللہ سے ڈرنے کا بیان | 239 | |
باب: گھوڑے پالنے کی فضیلت | 240 | |
مصافحہ کرنے کی فضیلت کا بیان | 240 | |
مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں | 241 | |
مسلمانوں کو ان کے راستوں کے معاملے میں تکلیف دینے کی مذمت | 241 | |
تحدیث نعمت کی فضیلت | 242 | |
لوگوں کے لیے بت بن کر کھڑے ہونے کی حرمت کا بیان | 242 | |
والد کے دوستوں سے اس کی وفات کے بعد صلہ رحمی کی اہمیت کا بیان | 243 | |
ایمان کومکمل کرنے والے امور کا بیان | 243 | |
ظلم کے ساتھ اپنے بھائی کا مال کھانے کی حرمت | 245 | |
لہسن او رپیاز کھانے کی کراہت کا بیان | 245 | |
جاہلیت والی نسبت کے ساتھ فخر کرنے کی کراہت کا بیان | 246 | |
قبلہ کی طرف تھوکنے کی کراہت کا بیان | 247 | |
غیبت کابیان | 247 | |
رحمت کی فضیلت کا بیان | 247 | |
خاموشی میں نجات ہے | 248 | |
فطرت اسلام والی چیزوں کابیان | 248 | |
جس نےبستر پر لیٹتے ہوئے یہ دعا پڑھی | 249 | |
جھوٹی قسم اور قطع رحمی کے وبال کا بیان | 249 | |
باب: (مردوں کے لیے) سونا او رریشم پہننے کی حرمت | 249 | |
باب: غصے اور زبان پر قابو پانے کی فضیلت | 250 | |
رحم کرنے کی اہمیت کا بیان | 250 | |
غلاموں کےساتھ احسان کرنے کی تاکید کابیان | 251 | |
زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی فصیلت کا بیان | 251 | |
اس کی فضیلت جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے | 251 | |
بہترین مؤمن وہ ہے جو لوگون سے میل جول رکھتا ہے | 252 | |
راستوں کو صاف رکھنے کی فضیلت | 253 | |
جس نے تکلیف پر صبر کیا فرشتے کا اس کی مدد کرنا | 253 | |
دھوپ اور چھاؤں کے درمیان بیٹھنے کی ممانعت کا بیان | 254 | |
ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھ کر لیٹنے کی ممانعت کا بیان | 254 | |
گھروں میں تصویریں رکھنے او ربنانے کی حرمت کا بیان | 255 | |
باب: سفر کرنے اور سونے کے آداب | 255 | |
قناعت کے مستحب ہونے کا بیان | 255 | |
جانور پر شفقت کی فضیلت کا بیان | 256 | |
باب: مہربان کہلانے کا مستحق کون؟ | 256 | |
بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے کی حرمت کا بیان | 256 | |
ناپسندیدہ امور کابیان | 257 | |
جو سلام سے ابتدا نہ کرے اس کو اجازت دینے کی ممانعت | 257 | |
یہود کو پہلے سلام کرنے کی ممانعت | 257 | |
آپ کا نام او رکنیت اکٹھے رکھنے کی ممانعت کابیان | 258 | |
ناموں کو تبدیل کرنے کا جواز | 258 | |
زندوں اور مردوں کے سلام میں فرق کا بیان | 258 | |
باب: خواب کے آداب | 259 | |
چھپکلی معمولی نقصان دینے والا جانور ہے | 260 | |
جو شخص عزت کا اہل نہیں اس کی تکریم کی حرمت کا بیان | 260 | |
اللہ کی لعنت کرنے کی ممانعت کا بیان | 260 | |
عمدہ راستوں پر پڑاؤ ڈالنے کی ممانعت کا بیان | 261 | |
پڑوسی کو تکلیف پہنچانے کی حرمت کا بیان | 261 | |
باب: کس کے لیے رات کو جاگنا جائز ہے | 261 | |
باب: مہمان کے لیے زیادہ تکلیف کی ممانعت | 261 | |
مجلس کے آداب کا بیان | 261 | |
تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کی حرمت کا بیان | 262 | |
چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا | 262 | |
لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی اہمیت کا بیان | 262 | |
باب: بہتان بازی اور جھوٹ کی حرمت | 263 | |
یہ کہنے کی کراہت کہ میں نے زراعت کی ہے | 263 | |
یہ کہنے کی کراہت کہ یہ میرا بندہ ہے | 263 | |
کسی شخص کو اس کی مجلس سے اٹھانے کی کراہت کا بیان | 263 | |
سلام عام کرنے او رکھانا کھلانے کی اہمیت کا بیان | 264 | |
عورتوں کےپاس اچانک اور رات کو آنے کی کراہت کا بیان | 264 | |
بدترین انسان وہ ہے کہ جس کو لوگ اس کی بدگوئی کی وجہ سے چھوڑ دیں | 264 | |
بُرائی کابدلہ اچھائی کےسا تھ دینے کی ترغیب | 265 | |
اپنے گناہوں کو دیکھنے کی اہمیت کا بیان | 266 | |
تصویر بنانے والے ، مشرک اور متکبر سرکش کے گناہ کا بیان | 266 | |
سلام کرنے کے آداب | 267 | |
اللہ تعالیٰ کا دو افراد پر ہنسنے کا بیان | 268 |