درس وتدریس کے آداب
مصنف : الامام بدر الدین ابراہیم بن سعد اللہ بن جماعۃ الکنانی
صفحات: 138
امام ابن جماعہ الکنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب جمع و ترتیب ، اختصار ، باب بندی اور حسن تقسیم کے اعتبار سے بےمثال ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں شاگرد کا اپنے استاذ اور کتاب سے تعلق اور ہر ایک کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ اس میں علم وادب ،حسن خلق اور علم تصوف و سلوک کا جامع تذکرہ ہے ۔ یہ کتاب ہر زمانہ کے طالبوں علموں کے لئے اہم ترین کتاب ہے ۔ یہ کتاب اصل میں ان تجربات کا نچوڑ ہے ۔ جو مؤلف کتاب کو زمانہء طالب علمی اور زمانہء تدریس میں حاصل ہوئے ۔ مؤلف مرحوم نے مدرسہ الکاملیۃ میں تعلیم حاصل کی ۔ اور تدریسی مشاغل مدرسہ الکاملیۃ ، الناصریہ، الصالحہ اور ابن طولان میں تدریسی فرائض سرانجام دیے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ بڑی ذکاوت وذہانت کے مالک تھے ۔ چناچہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے اصول وضوابط وضع کیے کہ ان کا ذکر اور ان کی وضاحت مثال سابق میں نہیں ملتی ۔ اگرچہ اس سے سے پہلےخطیب کی کتاب الجامع فی اداب الراوی والسامع اور ان جیسی دیگر کتابیں موجود تھیں مگر دونوں کی خصوصیات اور خوبیاں الگ الگ ہیں ۔ اگرچہ ان میں قدر یگانگت موجود ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 13 | |
مؤلف کی حالات زندگی | 16 | |
مقدمہ مؤلف | 20 | |
باب اول علم اور اہل علم کی فضیلت | 23 | |
باب دوم معلم کے آداب کے بیان میں | 33 | |
معلم کو خود کن آداب سے مزین ہونا چاہیے | 33 | |
معلم کو اپنے درس میں کن آداب کا خیال رکھنا چاہیے | 47 | |
اپنے طالبعلموں کے ساتھ کن آداب کی رعایت ملحوظ رکھے | 58 | |
باب سوم متعلم اپنے اور اپنے اساتذہ اور اسباق میں کن آداب کا پاس کرے | 73 | |
متعلم کی ذات سے متعلق آداب کا بیان | 73 | |
استاذ کے ادب اور عظمت واحترام کے بیان میں | 83 | |
درس ودرسگاہ کے آداب کے بیان میں | 98 | |
چوتھا باب کتابوں کے آداب | 111 | |
پانچواں باب مدرسہ کے ہوسٹل میں رہنے اور مدارس کے انتخاب کے بیان میں | 119 | |
آیات قرآنی کی فہرست | 128 | |
احادیث وآثار کی فہرست | 130 | |
فہرست مکمل نہیں |