آداب قبور اور فرمان محمدی

آداب قبور اور فرمان محمدی

 

مصنف : محمد ابراہیم جونا گڑھی

 

صفحات: 12

 

اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ابتدائے اسلام میں شرک کے اندیشے کے پیش نظر قبروں کی زیارت سے منع کردیا گیا تھا اور پھر عقیدہ توحید پختہ ہوجانے کے بعد اس کی اجازت دے دی گئی۔زیارتِ قبور ایک جائز ومستحب بلکہ مسنون عمل ہے۔ نبی کریم ﷺبھی قبروں کی زیارت کے لئے تشریف لے جاتے اور اہل قبور کے لیےدعا کرتے اور فرماتے تم قبروں کی زیارت کیاکرو، وہ دنیا سے بے رغبتی کا سبب بنتی ہیں اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ زیارتِ قبور یادِ آخرت کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔ لیکن قبروں کی یہ زیارت چند آداب کو ملحوظ رکھ کر کی جاتی ہے،تاکہ کسی بھی مومن سے کوئی شرکیہ فعل سرزد نہ ہوجائے۔زیر تبصرہ کتاب (آداب قبور اور فرمان محمدی) مولانا محمدبن ابراہیم جونا گڑھی﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں زیارت قبورکے آداب کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ﷫کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اولیاء اللہ سے محبت 2
طریقہ محبت 2
بزرگوں کی توحین سے بچو 3
عرس میلے اور سرھویں کا حکم 4
گنبد، کعبے اور پکی قبروں پر فرمان محمدی 6
قبر کی زیارت کا مسنون طریقہ 7
مردوں کے نہ سننے پر امام ابو حنیفہ کا واقعہ 8
حاجت روا اور مشکل کشا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے 11

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment