عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی

عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی

 

مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

 

صفحات: 435

 

عمار خان ناصر ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ، پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدر﷫کے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحبزادے ہیں۔لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔کچھ عرصے سے اُنہوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔موصوف ایک رسالے”ماہنامہ الشریعہ”کے مدیر  اور غامدی صاحب  کے ادارے ’المورد‘ کے اسسٹنٹ فیلو ہیں، اسی نسبت سے انکی تحاریر غامدی صاحب کے رسالے مجلہ اشراق میں بھی چھپتی رہتی ہیں،غامدی صاحب کے تجدد پسندانہ افکار و نظریات کے دفاع،   انکی  اشاعت  و ترویج کے لیے انکی خدمات   ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انکے مکتبہ فکر کی آواز چونکہ تجدد دین کی ہے اس لیے بہت سے علماء   ان کے  اجتہادات،نظریات ، غلط فہمیوں اور افراط و تفریط پر وقتا فوقتا اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ان علماء  میں سے   ایک نام جامعہ مدنیہ، لاہور کے ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب اور مفتی شعیب احمد صاحب کابھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی”انہی دونوں علماء کرام کی مشترکہ کاوش ہے جس میں انہوں نے عمار خان ناصر کے باطل عقائد ونظریات کا رد کیا ہے۔ان  کا طریقہ یہ ہے کہ وہ فریقِ مخالف کے دعوے اور دلیل کو بلاکم وکاست اس کے اپنے الفاظ میں ذکر کرتے ہیں اورپھر تفصیل سے اس کا جواب دیتے ہیں ۔عمار خان ناصر صاحب کی تحریرات اور ان پر مفتی صاحب کی طرف سے کی جانے والی گرفت کو اگرعمار صاحب کی عبارت آرائی سے بالا تر ہوکربنظرِ انصاف دیکھا جائے توصاف نظر آتاہے کہ عمار خان صاحب کے دعاوی اور دلائل پر مفتی صاحب کی تنقید اور گرفت صحیح اور برمحل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
با ب:1 اہل سنت کے دو مسلمہ ضابطے او ران سے عماخان کااعراض 20
باب 2: سنت سے بیزاری اور من گھڑت ضابطے 30
عمارخان کاپہلامن گھڑت ضاطہ 30
عمار خان کادوسرا من گھڑت ضابطہ 42
باب :3 عمار خان او راجماع امت 48
عمار خان اجماع کو مشکوک بناتے ہیں 49
عمار خان اجماع کو علمی افسانہ کہتے ہیں 58
عمارخان باآخر اجماع سکوتی کااعتراف کرتے ہیں 58
باب :4 خرق اجماع او رعمار خان کی فریب کاری 67
عمار خان کااپنا ضابطہ 67
مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل 68
مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل 68
عمار کی کج بحشی 81
نص کی ایک تاویل کیے جانے کے بعد کیا اسے مختلغ تاویل کو لیا جاسکتاہے 88
کوئی ایسا علمی سوال آجائے جس کی توجیہ سابقہ رائے کو درست ماننے کی صورت میں نہ کی جاسکتی ہو 103
باب :6 عمار خان کی خواہش اسلام کانیاایڈیشن 118
با ب:6 دیت کی بحث 127
عمار خان او رجاوید غامدی کے نزدیک دیت کی مقدار کاحکم تشریعی نہیں ہے 127
دیت پر شاہ ولی اللہ صاحب کانقطہ نظر 134
عمارخان کےدواشکال اور ان کاجواب 136
عمار خان کے دواعتراض اور ان کاجواب 138
باب :7 عورت احادیث وآثار کی حجیت 145
عمار صاحب کی خوفناک غلطی 148
با ب،8 دیت عاقلہ او رعمار کانیا فلسفہ 160
باب :9 زناکی حد او رعمار صاحب 163
عمار صاحب کی الجھن 163
باب :10 زناکی سزا 189
دبستان شبلی کی انوکی تحقیقات 200
حضرت ماعز ؓپر بہتان کی حقیقت 201
باب :11 حدزناکی تدریجی 204
باب :12 جلاوطنی سے خلاصی کے لے عمار خن کے دواقدا م 209
رحم سے خلاصی کی کوشش 212

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like