علوی مالکی سے دو دو باتیں گمراہ کن عقائد و خیالات کی تردید
مصنف : رئیس احمد ندوی
صفحات: 283
نبی کریم دین کامل لے کر آئے اور آپ نے اسے کامل و اکمل ترین حالت میں امت تک پہنچا دیا ۔آپ نے اس میں نہ تو کوئی کمی کی اور نہ ہی زیادتی کی ،بلکہ اللہ نے جو پیغام دیا تھا اسے امانت داری کے ساتھ اللہ کے بندوں تک پہنچا دیا۔اب اگر کوئی شخص دین میں ایسی نئی چیز لاتا ہے جو آپ سے ثابت نہیں ہے تو وہ بدعت ہوگی ،اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی انسان کو جہنم میں لے جانے والی ہے۔ہمارے معاشرے میں پھیلی بے شمار بدعات میں سے ایک محفل میلاد النبیﷺ کی بدعت بھی ہے۔جس کا اسلام ،شریعت ،نبی کریمﷺ ،صحابہ کرام،تابعین اور تبع تابعین ومحدثین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بعد میں گھڑی جانے والی بدعات میں سے ایک بدعت ہے۔لیکن افسوس کہ بعض نام نہاد مولوی اسے دین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور مسلمانوں میں اسے رواج دینے کی سعی نامشکور کر رہے ہیں۔انہی حضرات میں سے ایک محمد علوی مالکی ہیں ، جنہوں نے جعل سازی اور تلبیس سے کام لیکر اس بدعت کو مشروع ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “علوی مالکی سے دو دو باتیں، گمراہ کن عقائد وخیالات کی تردید”سعودی عرب کے معروف عالم دین محترم شیخ عبد اللہ بن سلیمان بن منیع صاحب کی عربی تصنیف “حوار مع المالکی “کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا محمد رئیس ندوی صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف نے علوی مالکی کے گمراہ کن خیالات وعقائد کی تردید کی ہے، اور صحیح اسلامی عقیدہ بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم دونوں کی اس عظم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عر ض نا شر | |
تمہید از متر جم | |
مقدمہ : از عزت مآب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز | 1 |
مقدمہ و معذرت از مصنف | 5 |
تمہید اور اصولی باتیں | 29 |
ملا حظہ از مترجم | 33 |
حا شیہ از متر جم | 50 |
محفل میلا د النبی کے جواز پر مالکی کی ذکر کردہ دلیلوں کی تردید | 56 |
مالکی کی پہلی دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تر دید | 56 |
مالکی کی دوسری دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تر دید | 61 |
مالکی کی تیسری دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 67 |
مالکی کی چوتھی دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 72 |
مالکی کی پانچویں دلیل پر بحث و نظر ااور اس کی تر دید | 74 |
مالکی کی چھٹی دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 96 |
مالکی کی ساتویں دلیل پر بحث و نظر اور اسکی تردید | 102 |
مالکی کی آٹھویں دلیل پر بحث و نظر ااو ر ا س کی تردید | 104 |
مالکی کی نویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 111 |
مالکی کی دسویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 114 |
مالکی کی گیارہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 115 |
مالکی کی بارہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 120 |
مالکی کی تیرہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 133 |
مالکی کی چودہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 137 |
ما لکی کی پندرہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 139 |
مالکی کی سولہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 144 |
مالکی کی آٹھا رہویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 160 |
مالکی کی انیسویں دلیل پر بحث و نظر اور ا س کی تردید | 164 |
مالکی کی بیسویں دلیل پر بحث و نظر اور ا س کی تر دید | 168 |
مالکی کی اکیسویں دلیل پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 174 |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ پر مالکی کی افتراپر داری کی تردید | 177 |
فصل | 216 |
مالکی کی نظر میں میلاد کی مفہوم | 229 |
میلاد میں قیام کی بابت مالکی کی رائے اور اس پر بحث و نظر | 232 |
مختلف وجوہ سے قیام میلاد کو مالکی کا مستحسن سمجھنا | 239 |
مالکی کے اس موقف پر بحث و نظر اور اس کی تردید | 239 |
ابن الدیبع کا میلاد اور اس میں موجود شدہ منکرات کا تذکرہ | 256 |
مالکی کو میری نصیحت | 261 |
خاتمہ | 266 |
شکر یہ و معذرت | 270 |
مراجع و مصادر | 272 |