اللہ کی تلوار
اللہ کی تلوار
مصنف : ابو زید شبلی
صفحات: 258
کسی قوم کی حقیقی قدر و قیمت اس کے افراد کے ذریعے ہوتی ہے۔ افراد اپنے کارناموں کی بدولت قوم کی سربلندی کا باعث بنتے ہیں۔ جس قوم میں مخلص کارکن، باعمل عالم، نڈر اور بے خوف مجادین اور راست باز سیاست دان ہوں وہ قوم ترقی کے بغیر نہیں رہ سکتی اور وہی قوم اس بات کی مستحق ہوتی ہے کہ زمین کی بادشاہت اس کے ہاتھ آئے۔ سیدنا خالد بن ولید ؓبھی ایسی ہی ایک نڈر قوم کے فرد ہیں۔سیدنا خالد بن ولید ؓوہ شخصیت ہیں جن کو سیف اللہ لقب عطا کیا گیا۔ انھوں نے جنگی تاریخ میں ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی۔ آپ کی جرات ، شجاعت اور عظمت کا اعتراف تو دشمن نے بھی کیا۔ ابو زید شبلی نے اپنی اس تصنیف میں ابو سلیمان سیدنا خالد بن ولید کی شخصیت، آپ کے اخلاقی و عملی کردار، خاندانی وقار اور خلافت اسلامیہ کے لیے خدمات کا بھوپور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آپ ؓکی ذات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا دفاعی انداز میں جواب بھی خوب دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے خالد بن ولید ؓکے جو فضائل بیان ہوئے ہیں وہ بھی بیان کیے ہیں۔ ایک ایسے مسلمان نوجوان کے لیے جو دعوت و جہاد والے نبوی منہج پر چل کر دنیا میں اپنا کوئی کردار ادا کر نا چاہتا ہو، یہ کتاب نہایت مفید ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف آغاز | 11 | |
دیباچہ | 14 | |
پیش لفظ | 17 | |
تقریظ | 23 | |
مقدمہ | 27 | |
حصہ اول:خالد بن ولید ؓاسلام سے قبل | 51 | |
نسب،ولادت | 51 | |
خالد ؓکا وطن | 52 | |
خالد ؓکا قبیلہ | 60 | |
قریش میں خالد ؓکا مرتبہ | 77 | |
خالد ؓکا پیشہ | 79 | |
خالد ؓکی معاندانہ کوششیں | 81 | |
حصہ دوم:قبول اسلام سے لیکر رسول کریمﷺ کی وفات تک | 87 | |
قبول اسلام | 87 | |
غزوہ موتہ | 98 | |
فتح مکہ | 104 | |
عزیٰ بت کا انہدام | 107 | |
بنو حذیمہ کے قتل کا اصل سبب | 115 | |
غزوہ ہوازن | 119 | |
غزوہ طائف | 121 | |
بنومصطلق | 122 | |
دومۃ الجندل | 126 | |
نجران | 127 | |
حصہ سوم:خالد ؓعہد صدیق میں | 131 | |
تمہید | 131 | |
طلیحہ الاسدی | 136 | |
مالک بن نویرہ | 145 | |
مسیلمہ کذاب | 154 | |
عراق میں سیدناخالد ؓکی فتوحات | 167 | |
حصہ چہارم:خالد ؓعمرفاروق کے عہد میں | 239 | |
فتح دمشق | 239 | |
معرکہ فحل | 242 | |
جنگ مرج الروم | 244 | |
فتح حمص وحاضر | 246 | |
فتوحات کا اختتام | 248 | |
واقعات کی ترتیب اور ان کا زمانہ وقوع | 250 | |
سیدنا خالد اور امیرالمومنین عمربن الخطاب ؓ | 257 | |
تصاویر | 29 | |
نقشہ جات | 15 | |
شجرہ جات وجدول | 53 |