اللہ کی نشانیاں عقل والوں کے لیے

اللہ کی نشانیاں عقل والوں کے لیے

 

مصنف : ہارون یحییٰ

 

صفحات: 361

 

اللہ تعالیٰ نے  قرآن  کریم  میں سورۂ بقرہ کی آیت 164 میں  فرمایا کہ  قرآن  کریم  کے نزول کا  ایک مقصد  یہ بھی ہے کہ لوگوں کوسوچنے اور سمجھنے کی دعوت دے۔اسی طرح کی سیکڑوں  آیات قرآن حکیم  میں جابجا بکھری ہوئی  ہیں اور  لوگوں کو مخلوقات پر غور  وفکر کی دعوت دیتی ہیں ۔زیر نظرکتاب’’  اللہ کی نشانیا ں عقل والوں کے لیے ‘‘ عالمی شہرت یافتہ   محترم ہارون یحییٰ  صاحب کی    کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب کامقصد بھی یہی کہ لوگوں کو اللہ کی بے شمار نشانیوں میں سے  چند کی طرف  متوجہ  کیا سکے ۔ہارون یحییٰ ترکی کے ایک معروف مصنف ہیں جنہوں نے مادیت اور فری میسزی یہودی تحریکوں کی تردید میں متعددکتابیں لکھی ہیں۔ ہارون یحییٰ اس وقت دنیا میں مادیت پرستی(Materialism) اور ڈاونزم(Darwanism) کا سب سے بڑے  ناقد ہیں۔ عموماًہارون یحییٰ کی تحریروں میں اللہ کی قدرتوں، نشانیوں اورتخلیق کے نمونوں کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔مصنف کی یہ کتاب بھی اس کائنات میں بکھرے ہوئے عجائبات کے ذریعے اپنے خالق و رب کی معرفت حاصل کرنے کی ایک سعی وجہد ہے۔اللہ ان کی سربلندی کےلیے  تمام کاوشوں کو  قبول فرمائے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
اللہ کی نشانیوں کو دیکھنے کی اہلیت 9
پہلا حصہ وہ جانور جن کے ذکر پر قرآن میں زور دیا گیا ہے 16
مچھر 16
شہد کی مکھی 30
اونٹ 46
مکھی 54
دوسرا حصہ بنی نوع انسان 61
رحم مادر میں تخلیق 61
ہمارے جسموں میں لگی مشینری 73
نظام دفاع 109
تیسرا حصہ جانداروں میں نشانیاں 120
پیشہ ور شکاری 120
دفاعی حربے 141
حیرت انگیز ماہرین تعمیر 169
جانوروں میں تولید کی پر اسرار باتیں 181
پرندوں کا ترک وطن 199
حکمران تتلیوں کا حیرت انگیز سفر 209
فطرت اور ٹیکنالوجی 212
چوتھا حصہ کرہ ارض 223
پانچواں حصہ حالیہ سائنسی دریافتیں اور قرآن 246
چھٹا حصہ نظریہ ارتقاء ایک فریب 262
ساتواں حصہ مادے کا اصل جوہر 296
مادے تک ایک بالکل مختلف رسائی 296
اضافیت زماں اور تقدیر کی حقیقت 341
خلاصہ 352

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like