اللہ کی عبادت علم و یقین کے ساتھ

اللہ کی عبادت علم و یقین کے ساتھ

 

مصنف : محمد بن مناور الحنینی

 

صفحات: 166

 

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے اپنے پیروکاروں کی اخلاقی اور روحانی دونوں اعتبا ر سے تربیت کر کے ان کو اس بات کی جانب راغب کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے لئے جہدوجہد کریں بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کریں اور آگے بڑھنے میں مدد کریں ،انکا خیال رکھیں اوراپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں نہ کہ انکے دلوں کودکھی کریں۔قرآن کریم کا موضوع ہی انسان ہے تو اس میں انسان کے لئے ہر حوالے سے احکامات موجود ہیں جس پر وہ عمل کر کے اپنی زندگی کو پرسکون طریقہ کارکے مطابق بسر کر سکتا ہے ۔مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں نے خاص طور پر اس الہامی کتاب کے احکامات پر عمل درآمد کرنا تقریباََ چھوڑ ہی دیاہے جس کی وجہ سے ہم گونا گوں مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔قرآن مجید میں بیان کردہ احکامات ہر دور کے لئے یکساں ہیں ۔یہ طرہ امتیاز اسی آسمانی کتاب کو حاصل ہے کہ اس میں زیر زبر تک کی ہیر پھیر ممکن نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ احکامات پر کسی بھی لمحے انسان عمل کرکے اپنی نجات کو ممکن بنا سکتا ہے۔شرعی احکامات محض ایک دو موضوعات پر مبنی نہیں ہیں  بلکہ یہ اُن تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جس سے انسان کو واسطہ پڑتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” اللہ کی عبادت علم ویقین کے ساتھ”محترم محمد بن مناور الحنینی  کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم قاری محمد اقبال عابد نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے شرعی احکام کی اقسام اوران کا علم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
احکام شریعت کی اقسام 4
قول و عمل سے قبل علم ضروری ہے 5
عقیدہ کے بارے میں 13
اسلام کو برباد کر   دینے والے امور 33
طہارت کے احکام 39
نماز کے احکام 50
نماز کے بعد کے اذکار 63
نفلی نمازوں کے بارے میں 67
مریض کی طہارت اور نماز 70
نماز جمعہ کے احکام 75
نماز عیدین کے احکام 77
زکوۃ کے احکام 80
روزہ کے احکام 85
حج اور عمرہ کے احکام 89
ضروری اذکار 109
امر با لمعروف اور نہی عن المنکر 116
جادو اور کہانت 121
جائز دم جھاڑ 126
زنا اور لواطت کی گندگی 131
بدعات اور جشن میلاد 134
تعزیت کے لیے بیٹھنا 138
سود کی مصیبت 139
والدین سے حسن سلوک 141
صلہ رحمی 143
پڑوسی کے حقوق 145
عورتوں کا اظہار زینت 147
نشہ آور اشیاء 149
غیبت کے خطرات اور اثرات 152
لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا 153
ڈش وڈیو اور گانے 156
اللہ کے احکام کی حفاظت 158

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like